Tag: اسلحہ

  • آپریشن ردالفساد، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    آپریشن ردالفساد، درجنوں مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی : ملک بھر میں جاری رد الفساد آپریشن کے نتیجے میں پنجاب کے مختلف علاقوں سے 3 افغان شہریوں سمیت 33 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جب کہ بھاری مقدار اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں آپریشن ردالفساد پورے ذور و شور سے جا ری ہے جس کے دوران 3 افغان شہریوں سمیت 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جب کہ گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رینجرز، پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن پنجاب کےعلاقوں ڈی جی خان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، نارووال، شکرگڑھ اور راجن پور میں کیے گئے۔

    واضح رہے آپریشن ردالفساد ملک کے طول و عرض میں بڑی کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران درجنوں مشتبہ غیر ملکی افراد کو حراست میں لے کر بھاری مقدار میں اسلحہ بارود تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ پاک افغان بارڈر پر واقع دہشت گردوں کی تربیت گاہوں کو تباہ کیا گیا۔

    یاد رہے آپریشن رد الفساد کے درمیان لاہور مال روڈ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ دہشت گردوں کو بھی پاک افغان بارڈر پر ہلاک کردیا گیا تھا اور بارڈ مینیجمنٹ کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔

  • کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی‘اسلحے کا بڑاذخیرہ برآمد

    کراچی : لیاری میں رینجرز کی کارروائی‘اسلحے کا بڑاذخیرہ برآمد

    کراچی : شہرقائد کے علاقے لیاری میں رینجرز نے کارروائی کرکے خالی فلیٹ میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی میں لیاری کے علاقے فوٹولین کلاکوٹ میں رینجرز نے ایک خالی فلیٹ کے اندر سامان میں چھپایاگیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمدکیا ہے۔

    سندھ رینجرز کے ترجمان کےمطابق خالی فلیٹ سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والا اسلحے کا ذخیرہ عزیز بلوچ گروپ کاہےجو شہر میں ٹارگٹ کلنگ،بدامنی کے لیے استعمال ہونا تھا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں 4عدد 303رائفلرز اور 2 میگزین ،4رائفل جی تھری،1نائن ایم ایم پستول،6میگزین،1 30بور ،22بور اور1 بتیس بور پستول کے علاوہ ایک ایل ایم جی ،ایک 12بور،ایک پشپشہ ،2منی کلاشنکوف بھی اسلحہ میں شامل ہیں۔

    لیاری کے علاقے فوٹولین کلاکوٹ سے ایک ایس ایم جی ڈرم،16ہزار832گولیاں،مختلف اقسام کے 301گرنیڈ،ایک ایل ایم جی موونٹ،4عدد جیکٹس،2ٹیلی اسکوپ،ایک گیس ماسک بھی ملے ہیں۔

    مزید پڑھیں:کراچی :پولیس کی کارروائی میں مغوی بازیاب‘2اغواکارہلاک

    واضح رہےکہ دو روز قبل شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران دواغوار کار ہلاک جبکہ ایک ملزم کو مبینہ مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار کرلیاتھا۔

  • کراچی:پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ،منشیات فروش ہلاک

    کراچی:پی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلہ،منشیات فروش ہلاک

    کراچی :شہر قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی میں پولیس کی کارروائی کے دوران منشیات فروش ہلاک جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےپی آئی بی کالونی میں پولیس مقابلے میں منشیات فروش عمران عرف ڈیکوریشن ہلاک جبکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    پولیس حکام کےمطابق دوسری جانب کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

    مزید پڑھیں:پولیس کا ایکشن، تحریک طالبان کے 5 دہشت گرد گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے علاقےاورنگی ٹاؤن 11 نمبر قبرستان کے قریب تھانہ اقبال مارکیٹ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے5ٕدہشت گردوں کوگرفتار کرکےملزمان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کیاتھا۔

    پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ڈیڑھ بارودی فیتا برآمد ہوا تھاجو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملزمان بم بنانے کے ماہر تھے،گرفتار افراد کےخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے کا اندراج کرلیا گیا۔

    مزید پڑھیں:رینجرز کی کارروائی، اسلحہ اور منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے پرانا گولیمار کے علاقےمیں واقع لیاری گینگ وار کے ملزم ریاست کے مکان پر چھاپہ مار کر اسلحہ، ایمونیشن اور منشیات بڑا ذخیرہ برآمد کیاتھا۔

  • کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی:پولیس اوررینجرزکی کارروائیاں،4ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس اور رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کاررووائیوں کے دوران چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقےلسبیلہ چوک کے نزدیک شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناکر ایک ڈاکو کوپکڑلیاجبکہ ڈاکو کا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیاجبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد شدہ اسلحہ پولیس نے تحویل میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔

    مزید پڑھیں:کراچی: اسٹریٹ کرائم میں کالعدم تنظیم کے کارندے ملوث

    دوسری جانب کراچی کے علاقے صدربوہری بازار کے علاقے میں رینجرز نے مخصوص مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ہے۔

    ادھرشہرقائدکےعلاقے پاک کالونی میں پولیس نے بھی اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلم خان نامی ڈکیت کو گرفتار کرکے ملزم کےقبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

  • بلوچستان میں حساس ادارے کی کارروائی،راکٹ لانچرزبرآمد

    بلوچستان میں حساس ادارے کی کارروائی،راکٹ لانچرزبرآمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں حساس ادارے نے کارروائی کےدوران بھاری مقدار میں راکٹ لانچرز اور دستی بم برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں حساس ادارے نے کارروائی میں راکٹ لانچرز،دستی بم،مارٹرگولے،بارودی مواداوردیگرسامان قبضے میں لے لیا۔

    سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ اسلحہ وگولہ بارود افغانستان سےپاکستان منتقل کرنےکی اطلاع ملنےپرکارروائی کی گئی۔

    ذرائع کاکہنا ہےکارروائی کے بعدپاک افغان سرحدی علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔افغانستان سے اندرون ملک تمام داخلی وخارجی راستوں پر سخت پہرہ ہے۔

    مزید پڑھیں:حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان کے علاقے ژوب میں حساس ادارے نے شدت پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کیاتھا۔

    مزید پڑھیں:بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاتھا۔

  • عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    عزیز آباد سے پکڑا جانے والااسلحہ پاک فوج کے سپرد

    کراچی : شہر قائد میں عزیزآباد سے پکڑا جانے والے جدید اسلحہ پاک فوج کے سپرد کردیا گیا،برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

    تفصیلات کےمطابق عزیز آباد کے مکان سے ملنے والے اسلحے کو ڈی آنی جی ویسٹ کے دفتر سے 2 ٹرکوں کے ذریعے آج صبح پولیس کی سخت نگرانی میں پاک فوج کےآرڈیننس ڈپومنتقل کردیاگیا۔

    ذرائع کاکہناہےسندھ پولیس کےپاس جدیدسہولیات نہ ہونے کےباعث اسلحے کی جانچ پڑتال کےلیےفوج کی مددلی گئی ہے۔سندھ پولیس ایس ایم جیز،راکٹ لانچر،بزوکا،جی تھری رائفل،ایل ایم جیز اوراینٹی ایئرکرافٹ گنزکی فارنزک نہیں کرسکتی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس چیف مشتاق مہرکاپریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ برآمد شدہ اسلحے کا فرانزک ٹیسٹ کروایا جائے گا جبکہ پولیس نے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کے لیے پاک فوج کے سپرد کر دیاگیا۔


    Karachi Large consignment of arms captured by arynews

    مزید پڑھیں: عزیزآباد،زیرزمین ٹینک سے بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے عزیز آباد میں واقع مکان پر چھاپہ مار کر پانی کے ٹینک میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدارمیں برآمد کیا تھا۔

  • بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان میں ایف سی کی کارروائی،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ایف اور حساس ادارے نے کارروائی کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق بلوچستان میں ژوب کے علاقےگوال اسماعیل زئی میں آج صبح ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں اسلحہ اور بارود بھاری مقدارمیں قبضے میں لے لیا گیا۔

    ایف سی کے ترجمان کے مطابق کارروئی کے دوران 8کلو و زنی خودکش جیکٹ،60ایم ایم کے 48بم ،25آئی ڈی سرکٹ،ایک آر پی جی سیون بمعہ بم سمیت ڈبل اے مشین گن کے علاوہ گن سلائنسر ٹیلی اسکوپ، تین بارودی سرنگیں ایک 60ایم ایم مارٹر برآمد کیے گئے۔

    مزید پڑھیں: بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام

    یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا تھا۔

    ترجمان فرنٹئیر کور کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں استعمال کرنا چاہتے تھے۔

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں،پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضے سے دو کلو بارودی مواد،اسلحہ بھی برآمد ہوا.

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےمیں مطلوب تھے.

    دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ اور چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیاگیا.

  • نائن زیروسے بر آمد53ہتھیار لائسنس یافتہ نہیں،ترجمان رینجرز

    نائن زیروسے بر آمد53ہتھیار لائسنس یافتہ نہیں،ترجمان رینجرز

    کراچی : ترجمان رینجرز نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ملنے والے ایک سو چوبیس میں سے تریپن ہتھیار بغیرلائسنس کے ہیں۔

    رینجرز نے نائن زیرو سے ملنے والے اسلحے اور اسلحہ لائسنسن سے متعلق تفصیلات جاری کردیں، ترجمان رینجرز کے مطابق گیارہ مارچ کو خورشید میموریل ہال میں چھاپے کے دوران ایک سو چوبیس ہتھیار بر آمد ہوئے تھے۔

    جن میں ایس ایم جی،ایل ایم جی ،ایم فور،جی تھری،اور دیگ رائفلز شامل ہیں، ترجمان کا کہنا ہے ایک سو سات اسلحہ کے لائنسنز موصول ہوئے تھے جن میں چھتیس لائسنس برآمد ہونے والے ہتھیاروں سے مطابقت نہیں رکھتے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک سو چوبیس میں سے ترپن ہتھیا بغیر لائسنس کے ہیں، ان کا کہنا تھا کہمحکمہ داخلہ سے اسلحہ لائسنز کی مزید تصدیق کروائی جارہی ہے۔

  • بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: سیکیورٹی فورسز کی کاروائی، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

    بنوں: بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔

    بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے اسلحہ اور گولہ بارود بھی بڑی مقدار میں قبضے میں لے لیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شروع کیا تھا۔

    آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل کر دیئےگئے تھے۔ کسی دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے شہرکے داخلی راستوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی بھی مکمل تلاشی کا عمل شروع کر دیا ہے۔

    ادھر شمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں دہشتگردوں کیخلاف جاری آپریشن میں سیکڑوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔