Tag: اسلحے کا ذخیرہ

  • کراچی  :  کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

    کراچی : کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

    کراچی : شاہ فیصل کالونی میں کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد کرلیا گیا، اسلحے میں کلاشنکوف ، رائفل ، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع اسپتال سے اسلحے کا ذخیرہ پکڑا گیا، اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ کارڈیو اسپتال کے پانی کے ٹینک سے اسلحہ برآمد ہوا۔

    فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ برآمد اسلحہ میں کلاشنکوف ، رائفل ، پستول شامل ہیں جبکہ اسلحہ میں بڑی تعداد میں گولیاں ملی ہیں۔

    ایس ایس پی کورنگی نے بتایا کہ اسلحہ منظم نیٹ ورک کا لگتا ہے جو کہ چھپایا گیا تھا، اسلحہ کا فارنزک کرایا جارہا ہے، تفتیش کریں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں کراچی کے علاقے اولڈ سٹی ایریا نیپئر روڈ میں گھر سے جنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار برآمد کئے گئے تھے۔

    کھدائی کے دوران اینٹی ایئر کرافٹ سمیت دیگر پرانے ہتھیاروں کو نکالا گیا ، ان ہتھیاروں سے جہاز ہیلی کاپٹر ٹینک یا عمارتوں کو اڑایا جاسکتا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل لیاری اور نیپئر کے اطراف کراچی آپریشن کے دوران بڑے پیمانے پر اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا جاچکا ہے۔

  • کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘اسلحے کابڑاذخیرہ برآمد

    کراچی میں حساس اداروں کی کارروائی‘اسلحے کابڑاذخیرہ برآمد

    کراچی : شہرقائد میں حساس اداروں نے کارروائی کےدوران اسلحےکابڑاذخیرہ برآمد کرکےایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی سیکٹر11ڈی میں حساس اداروں کی کارروائی کےدوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرکے تین افراد کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس حکام کےمطابق برآمدہونےوالے اسلحے میں سات رائفل،ایک عددنائن ایم ایم، آٹھ تیس بور پسٹل،ٹرپل ٹورائفل،جی تھری رائفل،ایس ایم جی اوربڑی تعداد میں گولیاں اور میگزین شامل ہیں۔

    پولیس نےکارروائی کےدوران ایک اہلکار ،سمیت اسٹیٹ ایجنٹ اور مالک مکان کو بھی گرفتار کرلیاہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم پولیس اہلکار سیاسی جماعت کی سفارش پر بھرتی کیا گیا تھا،پولیس کےمطابق اسٹیٹ ایجنٹ اورمالک مکان کو بغیردستاویزات مکان دینے پرگرفتارکیاگیا ہے۔

    مزید پڑھیں:منگھوپیرمقابلہ ہلاک 11 دشت گردوں‌ میں سے 8 کی شناخت ہوگئی‘رینجرز

    یاد رہےکہ دوروز قبل منگھوپیر میں ہلاک ہونے والے 11 میں سے 8 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی جبکہ بقیہ کی شناخت کے لیے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں،ہلاک ملزمان کراچی میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہےتھے۔

    مزید پڑھیں:ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری 560 سے زائد افراد گرفتار

    واضح رہےکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت کے بعد گزشتہ روزملک بھر میں کومبنگ آپریشن کےدوران 560 سے زائد مشکوک افراد کو گرفتارکیاگیا۔