Tag: اسلحے کی نمائش

  • دہشت گردی کے حالیہ واقعات : سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    دہشت گردی کے حالیہ واقعات : سندھ حکومت نے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی : سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ لے کرچلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحہ لے کر چلنے اور اس کی نمائش پر پابندی عائد کردی۔

    اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ پابندی تین ماہ کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے ،پابندی کا اطلاق فوری ہوگا۔

    پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں تاہم پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حکم نامہ سے مستثنیٰ ہوں گے۔

  • پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا

    پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا

    اسلام آباد : پارلیمنٹ ہاؤ س کےباہراسلحےکی نمائش کرنےوالاذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤ س کے باہراسلحے کی نمائش کرنے والا ذہنی مریض نکلا، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر گرفتار ملزم کا ذہنی توازن خراب ہے ، ملزم ملک سہیل چکری کا رہائشی اور عمر45 سال ہے۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتارملزم کامزیدریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے انتہائی حساس علاقے میں فلمی انداز میں سڑک پر گھومنے والے مسلح شخص کو گرفتار کرکے پسٹل برآمد کرلی تھی۔

    اے آر وائی نیوز کو حاصل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ایک شخص پارلیمنٹ ہاؤس کے عین سامنے دونوں ہاتھوں میں پستول تھامے چلا جارہا ہے اور ساتھ ہی کچھ الفاظ بھی دہرارہا ہے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم اس سے پہلے ڈی چوک کے پاس اسلحہ کے زور پر گاڑیاں روکتا رہا۔

    خیال رہے اسی طرح کا ایک اور واقعہ آٹھ سال قبل بھی پیش آیا تھا، جہاں سکندر نامی شخص نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسلحے کے زور پر جناح ایونیو کو کئی گھنٹے یرغمال بنائے رکھا تھا۔بعد ازاں پیپلز پارٹی کے رہنما زمرد خان کی مدد سے سیکورٹی اہلکار نے سکندر پر قابو پالیا تھا، اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    حکومت کا درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے درّہ آدم خیل کے اسلحے کو مین اسٹریم میں لانے کا فیصلہ کر لیا، درّہ آدم خیل میں تیار کیا جانے والا اسلحہ عالمی سطح پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”شہریار آفریدی” author_job=”وزیر مملکت”][/bs-quote]

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی نے سینیٹ کے اجلاس میں اسلحے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت درّہ آدم خیل کا اسلحہ عالمی مارکیٹ میں متعارف کرا رہی ہے۔

    وزیرِ مملکت نے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان کا مقامی سطح پر تیار شدہ اسلحہ امریکا اور دیگر ممالک میں جا رہا ہے۔

    حکومت نے ممنوعہ بور کے اسلحہ لائسنس سے متعلق صوبوں سے بھی تجاویز مانگ لی ہیں، وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ لائسنس والے اسلحے کی بھی نمائش نہیں ہونی چاہیے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اسلحہ جنگ کے لئے نہیں تحفظ کے لئے بھی ضروری ہے، پرویز خٹک


    حکومت نے پارلیمنٹ ممبرز سے اسلحہ نمائش کی حوصلہ شکنی کرنے کی درخواست کر دی ہے، شہریار آفریدی نے کہا کہ اسلحہ نمائش کی مذمت کی جانی چاہیے۔

    شہریار آفریدی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ لائسنس کے سلسلے میں سب زیادہ درخواستیں ارکانِ اسمبلی کی جانب سے آتی ہیں، ایوان میں بھی سب سے زیادہ سوال اسلحے لائسنس پر ہوتے ہیں۔

  • رانا ثناءاللہ کے نجی گارڈز کی کھلے عام اسلحے کی نمائش، پولیس خاموش تماشائی

    رانا ثناءاللہ کے نجی گارڈز کی کھلے عام اسلحے کی نمائش، پولیس خاموش تماشائی

    فیصل آباد : سابق وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو ہوا میں اڑادیا، پریس کانفرنس کے دوران رانا ثنااللہ کے نجی گارڈز کھلے عام اسلحے کی نمائش کرتے رہے۔

    حکومت چلی گئی پھر بھی ن لیگ کے وزراء کی ٹھاٹھ باٹھ اور ٹور وہی ہے۔ فیصل آباد میں رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز نے کھلے عام اسلحے کی نمائش کی۔

    سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس میں قانون اور ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑادیں۔ رانا ثناءاللہ کے نجی سیکیورٹی گارڈز اسلحہ اٹھائے تقریب میں موجود تھے۔

    ان کے پرائیویٹ گارڈز نے پولیس کمانڈوز سے مشابہت والی وردیاں بھی پہن رکھی تھیں، واضح رہے کہ سی پی او فیصل آباد اسلحہ نمائش پر سخت کارروائی کا اعلان کرچکے ہیں مگر رانا ثناء اللہ کے گارڈز کے معاملے پرپولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنےوالاعدنان پاشا گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں شارع فیصل پرکھلےعام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شارع فیصل پر کھلے عام فائرنگ کرنے والے نوجوان عدنان پاشا کو پولیس نے گلستان جوہر کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف دھمکیوں کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا، عدنان پاشا کے خلاف شارع فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

    ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ ملزم کےخلاف ذیشان سعید نے مقدمہ درج کرایا تھا، ملزم وڈیوزمیں ذیشان سعید کو دھمکیاں دے رہا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز شارع فیصل پرفائرنگ کرنے والےعدنان پاشا نے ایک اور ویڈیو میں دھمکی دی تھی کہ میں گھر میں گھس کر تم لوگوں کو ماردوں گا، دیکھ لیں یہ رینجرزاور پولیس دونوں طرف ہےاورمیں اکیلا ہوں۔


    کراچی: شارع فیصل پرفائرنگ کرتے ہوئےشہری کا پولیس کوچیلنج


    یاد رہے کہ تین روز قبل ملزم عدنان پاشا نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنچ کرتے ہوئے شہر میں کھلے عام اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔