Tag: اسلم اقبال

  • اسلم اقبال سمیت تمام پی ٹی آئی اراکین کا  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

    اسلم اقبال سمیت تمام پی ٹی آئی اراکین کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد اسلم اقبال سمیت تمام اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت اعلیٰ کے لیے نامزد اسلم اقبال سمیت تمام اراکین نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں الیکشن میں ہارنے والے امیدواروں کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ اسلم اقبال کو وزارت اعلیٰ انتخاب سے باہر رکھنےکی کوشش کی جارہی ہے اور انھیں باہررکھنےکیلئےبیہودہ ہتھکنڈےاستعمال کئے جارہے ہیں۔

    سینئر قیادت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کیلئے ریاستی مشینری سےمیدان خالی کرانےکی کوششیں جاری ہیں، مریم نوازکی ایما پر پنجاب پولیس کے ذریعے اسلم اقبال کواغواکی کوشش کی گئی۔

    پی ٹی آئی کی قیادت نے کہا کہ منتخب اراکین وزارت اعلیٰ امیدواراسلم اقبال کےہمراہ اسمبلی پہنچیں گے، پی ٹی آئی کے منتخب ارکان مینڈیٹ چوروں کا مقابلہ کریں گے، ملک کو بنانا ری پبلک ،پنجاب کو قزاقوں کا راجواڑہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، مینڈیٹ چوروں کا تماشہ بند ہونا چاہیے، مینڈیٹ منتخب نمائندوں کولوٹاکرآئین کی بالادستی کی راہ ہموارکی جائے۔

    خیال رہے پنجاب اسمبلی کا افتتاحی اجلاس آج صبح دس بجے ہوگا، جس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکرکے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج

    پی ٹی آئی کے اہم رہنما کیخلاف موبائل فون چھیننے کا مقدمہ درج

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کیخلاف پولیس نے شہری سے موبائل فون اور نقدی چھیننے سمیت تشدد کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے مقدمے میں ان کے دیگر ساتھیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سمن آباد پولیس نے مدعی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر ڈونگی گراؤنڈ سمن آباد میں جلسے کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

    مدعی کے مطابق اسلم اقبال کے ساتھیوں ندیم، علی عمران اور دیگر6نامعلوم افراد مجھے گراؤنڈ میں لے گئے، وہاں مجھے اسلم اقبال کے پاس لے جایا گیا، ان لوگوں نے میری تلاشی لی پرس اور موبائل فون اپنے پاس رکھ لیا۔ پرس میں پچیس ہزار روپے تھے جبکہ میاں اسلم اقبال کی ایما پر تشدد کیا گیا۔

    مدعی کا اپنی درخواست میں کہنا ہے کہ ندیم، علی عمران اور6نامعلوم نے بہیمانہ تشدد کیا اور قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، مدعی کی درخواست پر تھانہ سمن آباد پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد میاں اسلم اقبال نے سیشن کورٹ سے 16 مئی تک عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے اور عدالت نے میاں اسلم اقبال کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

    میاں اسلم اقبال نے مقدمات کی مکمل تفصیلات کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست بھی دی ہے جس پر جسٹس علی ضیاء باجوہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔

  • سرمایہ کاروں کو حکومت گارنٹی دے رہی ہے ان کا سرمایہ محفوظ ہے، اسلم اقبال

    سرمایہ کاروں کو حکومت گارنٹی دے رہی ہے ان کا سرمایہ محفوظ ہے، اسلم اقبال

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ملکی وبیرون ملک سرمایہ کاری کیلئےشفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں اور حکومت گارنٹی دے رہی ہے کہ ان کا سرمایہ پاکستان میں محفوظ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لفٹ پاکستان کانفرنس2019سےخطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوان ہنرمندوں کو اچھا موقع فراہم کرتاہے،پاکستان نے پچھلےکئی سالوں میں آئی ٹی سیکٹرمیں بہت ترقی کی۔

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پاکستان نےایز آف ڈوئنگ بزنس میں28درجےبہتری دکھائی ہے،حکومت سرمایہ کاری کیلئے دوستانہ پالیسیاں لارہی ہے جب کہ ملکی وبیرون ملک سرمایہ کاری کیلئےشفاف پالیسیاں مرتب کی ہیں اور حکومت گارنٹی دے رہی ہے کہ ان کا سرمایہ پاکستان میں محفوظ ہے۔

    میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ٹیکسز کی آسان ادائیگی کیلئے موبائل ایپ بنائی گئی ہے اگر معیشت مضبوط ہوگی توپاکستان بھی خوشحال اور ترقی یافتہ بنےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا کا کوئی ایجنڈا نہیں، آزادی مارچ عوام نے مسترد کردیا اگر مولانا فضل الرحمان بیٹھنا چاہتےہیں توبیٹھ جائیں ہمیں اعتراض نہیں ہے۔

    وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نےمعاہدےکی خلاف ورزی کی ہے، مسئلہ عوام کے مسترد کردہ سیاستدانوں کا ہے جنہوں نے ماضی میں قرضہ لیا جو اب ہم واپس کر رہے ہیں۔

  • مشکلات کے باوجود حکومت کی ایک سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے‘ اسلم اقبال

    مشکلات کے باوجود حکومت کی ایک سالہ کارکردگی لائق تحسین ہے‘ اسلم اقبال

    لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بھی بارآور ثابت ہو رہے ہیں-

    تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو جب اقتدار ملا تو ملک شدید معاشی بحران سے دوچار تھا- سابق حکمرانوں کی لوٹ مار اور کرپشن نے قومی معیشت کا جنازہ نکال دیا تھا-

    انہوں نے کہا کہ حکومت کا وفاق اور پنجاب میں پہلا سال چیلنجز سے بھرپور تھا، مشکلات کے باوجود حکومت کی کارکردگی لائق تحسین رہی ہے-

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے ایک سال میں عوام کی فلاح کے لیے ایسے کام کیے جو سابق حکمران برسوں میں نہ کرسکے-

    صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اہم شعبوں میں حقیقی ترقی کی طرف سفر شروع کردیا گیا ہے، عوام کو شوبازیوں کی بجائے صحیح معنوں میں سہولتیں مل رہی ہیں-

    انہوں نے کہا کہ حکومت کفایت شعاری کی پالیسی پرعمل پیرا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات بھی بارآور ثابت ہو رہے ہیں-

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اور اقربا پروری کا خاتمہ کردیا گیا ہے- وسائل من مانے منصوبوں کی بجائے عوامی فلاح پر خرچ ہورہے ہیں، تعلیم ، صحت اورسماجی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے-

    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم ملکی وسائل کی بچت یقینی بنا رہی ہے اور بچائے گئے وسائل بھی عوام کو سہولتوں کی فراہمی پر صرف کیے جا رہے ہیں-

  • عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

    عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراطلاعات پنجاب

    لاہور: وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب اسلم اقبال نے کہا کہ احتساب سے بچنے کی کوشش کے لیے اپوزیشن کا احتجاج ناکام ہوگا، عوام کرپٹ عناصر کی کال پر کبھی باہر نہیں نکلیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مریم بی بی ریلیوں کی قیادت کی بجائے کرپشن کا جواب دیں، اپوزیشن منفی مقاصد کے لیے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ اپنے بیانیوں کے تضادات کا شکار ہوچکی ہے، آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں۔ اسلم اقبال نے کہا کہ آدھی قیادت ڈیل اور باقی احتجاج کرنا چاہتے ہیں، دن بدن لیگی کارکن بھی قیادت کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی کرپٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، نواز لیگ ہو یا کوئی اور کسی سے کوئی رعائیت نہیں ہوگی۔

    ن لیگ سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا، فردوس عاشق اعوان

    یاد رہے کہ دو روز قبل معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سیاسی منافقت کا شکار ہے، اس کا بیانیہ پنکچر ہوچکا ہے۔