Tag: اسلم عرف اچھو

  • چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا

    چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا

    اسلام آباد: چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا، حملے میں اسلم اچھو کے 2 ساتھی اور تین کمانڈر بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق چینی قونصل خانے پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو افغانستان میں مارا گیا، حملے میں اسلم اچھو کے 2 ساتھی اور 3 کمانڈر بھی مارے گئے، اسلم اچھو قندھار میں ایک حملے میں زخمی ہوا اور اسپتال میں موت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں تاجو مری، رحیم مری اور اسلم اچھو کے 4 محافظ بھی شامل ہیں، دہشت گردوں کی ہلاکت اسلم کی رہائش گاہ پر اجلاس کے دوران دھماکے میں ہوئی۔

    اسلم اچھو چینی قونصلیت پر حملے سمیت دہشت گردی کے متعدد واقعات میں ملوث تھا، اسلم عرف اچھو افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔

    یہ پڑھیں: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    نمائندہ اے آر وائی نیوز شاہ نواز شاہ کے مطابق پاکستان کو مطلوب دہشت گرد اسلم عرف اچھو کی قندھار میں ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ایک خودکش حملے میں اچھو اور اس کے ساتھی زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں اسلم اچھو کی ہلاکت ہوئی ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز مصطفی ترین کے مطابق قندھار کے ایک مکان میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اسلم اچھو سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے ہیں، دھماکا اس وقت ہوا جب مکان میں میٹنگ جاری تھی۔

    دہشت گرد اسلم اچھو بلوچستان آپریشن کے دوران زخمی ہوکر افغانستان سے بھارت گیا تھا، بھارت کے میکس اسپتال میں دہشت گرد اسلم عرف اچھو کا مکمل علاج کرایا گیا۔

    واضح رہے کہ 23 نومبر کو چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں دوپولیس اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے جبکہ تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا، دہشت گردی کی اس کارروائی میں چینی قونصل جنرل اورتمام عملہ محفوظ رہا تھا۔

    یاد رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی تھی۔

  • چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا

    کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا، بی ایل اے گروپ کا کمانڈر اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے۔

    ذرائع کے مطابق چینی قونصلیٹ پر حملے کا ذمہ دار اسلم عرف اچھو کا سراغ مل گیا ہے، اسلم عرف اچھو کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ایک گروپ کا کمانڈر ہے۔

    ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کا رابطہ بھارت میں موجود اسلم عرف اچھو سے تھا، اسلم عرف اچھو بھارت میں زیر علاج ہے، بی ایل اے کمانڈر میکس اسپتال دہلی میں زیر علاج ہے۔

    دوسری جانب چینی قونصلیٹ پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے زیر استعمال گاڑی کا سراغ لگاتے ہوئے شاہراہ قائدین پر واقع شوروم پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گاڑی کے مالک نے جس شوروم پر گاڑی فروخت کی وہاں چھاپہ مارا گیا، گاڑی بعد میں چھینی گئی، چوری ہوئی یا فروخت ہوئی، تحقیقات جاری ہیں۔

    مزید پڑھیں: کراچی: چینی قونصلیٹ پر حملہ، دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

    واضح رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی، ایک حملہ آور کی شناخت خاران کے رہائشی رزاق کے نام سے ہوئی، دوسرے دہشت گرد کی شناخت ازل خان مری عرف سنگت دادا کے نام سے کی گئی جبکہ تیسرے حملہ آور کی شناخت رئیس بلوچ کے نام سے ہوئی ہے۔

    حملہ آوروں کی شناخت کے بعد سندھ حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دہشت گردوں سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں گی۔

    یاد رہے کہ چینی قونصلیٹ پر حملے کی ذمہ داری بھارت نواز کالعدم تنظیم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔

  • سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    سکیورٹی فورسزکی کارروائی، بی ایل اے کمانڈراسلم عرف اچھوسمیت چھ ہلاک

    کوئٹہ : سبی میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر اسلم عرف اچھو کو ہلاک کردیا، مقابلے میں اسلم عرف اچھو کے 6سے زائد ساتھی بھی مارے گئے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سکیورٹی فورسز نے سبی کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا. آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سےسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس سے 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈراسلم اچھو بھی شامل ہے جبکہ آپریسن کے دوران بھاری مقدارمیں دھماکہ خیزمواد اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    اسلم عرف اچھو پی ایم ڈی سی کے مزدوروں کے قتل میں بھی ملوث تھا، بلوچستان کی حکومت کےترجمان انوار الحق کاکڑ نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اسلم اچھو صوبے میں تخریب کاری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس کے سر کی قیمت 60لاکھ روپےمقرر تھی۔ وہ بی ایل اے میں حر بیار مری کا نائب تھا۔اس کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

    اسلم عرف اچھو ،میرک بلوچ کےنام سےصحافیوں کوکارروائیوں سے آگاہ کرتاتھا، اسلم عرف اچھو کےسر کی قیمت 60لاکھ روپے مقرر تھی۔

    ذرائع کے مطابق اسلم عرف اچھو کاحیربیارمری سےبراہ راست رابطہ تھا، اس کوحیربیار کا جانشین بھی کہاجاتا تھا۔