Tag: اسمارٹ

  • سعودی عرب: اسمارٹ اور ماحول دوست مسجد کا افتتاح، سہولتیں کیا ہیں؟

    سعودی عرب: اسمارٹ اور ماحول دوست مسجد کا افتتاح، سہولتیں کیا ہیں؟

    سعودی عرب کے شہر تبوک میں جدید اور ماحول دوست الجوھرۃ بنت عبدالعزیز الداود مسجد کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔

    سعودی میڈیا مطابق تبوک کے علاقے کے علاقے الاسکان میں پہلی اسمارٹ اور ماحول دوست مسجد کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس مسجد کو جدید ٹیکنالوجی اور انیگریٹڈ سروسز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، جو مسجد کو کمیونٹی کی روزمرہ زندگی کا اہم حصہ بنا دیتی ہے۔

    اس حوالے سے انٹیگریٹڈ مساجد کمپنی میں مسجد آپریشنز کے ڈائریکٹر عبدالعزیز الفریج کا کہنا ہے کہ یہ مسجد معاشرے کے تمام افراد بشمول بچوں، خواتین اور معذوروں کو اسپیشل اسمارٹ ٹیکنالوجیز کے ذریعے خدمت فراہم کرتی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ یہ مسجد زمین سے صرف 20 سینٹی میٹر اونچی ہے تاکہ بزرگ اور معذور افراد کا بغیر کسی سے مدد لیے مسجد میں داخلہ آسان ہو۔

    اس کے علاوہ اس کے مینار کی روشنی اذان کے وقت تبدیل ہوتی ہے تاکہ قوت سماعت اور گویائی سے محروم افراد کو یہ پتہ چل سکے کہ کس وقت کی اذان ہو رہی ہے۔

    یہ مسجد مملکت کی سب سے بڑی اسمارٹ مساجد میں سے ایک اور ماحول دوست مسجد ہے۔ اس میں پانی اور بجلی کے استعمال کی فوری مانیٹرنگ اور ریڈنگ کا نظام موجود ہے۔ آپریشنل سسٹم کو کنٹرول کرنے کا نظام بھی ہے تاکہ توانائی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ مسجد میں خصوصی سہولتیں موجود ہیں۔ وزارت اسلامی امور کے تعاون سے تمام علاقوں میں اسی طرح کی مساجد تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ مساجد قدیم اور جدید اسلامی کردار کو یکجا کرتی ہیں۔

  • کھمبی/ مشروم کھائیں اسمارٹ رہیں : حیرت انگیز فوائد

    کھمبی/ مشروم کھائیں اسمارٹ رہیں : حیرت انگیز فوائد

    کھمبی یا مشروم کو انسانی جسم کے لیے غذائی فوائد سے بھرپور شمار کیا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو طاقت دینے اور بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے علاوہ جسم کو موٹاپے سے نجات میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

    ماہرین صحت کے مطابق کھمبی یا مشروم خون کے خلیوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے اور سرطان کے خلیوں کے خلاف مدافعت کو بڑھاتی ہے اور مدافعت ختم ہوجانے کے مرض "ایڈز” سے بھی حفاظت کرتی ہے۔

    اس کے علاوہ یہ بعض نوعیت کے نفسیاتی مریضوں کے لیے بھی بہت مفید ہے مرد و خواتین متناسب اور خوب صورت جسم کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں انہیں روزانہ کھمبی ضرور کھانا چاہیے۔

    mashroom

    ماہرین کا کہنا کہ جو خواتین خود کو اسمارٹ رکھنا چاہتی ہیں وہ کھمبی استعمال کرکے ڈائٹنگ کئے بغیر مطلوبہ نتائج حاصل کرسکتی ہیں، کھمبی دیگر غذائی اعتبار اور اپنے اجزا کے باعث انسان کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئی ہے۔

    کھمبی کا سالن نہایت لذیذ اورمزیدار ہوتا ہے کھمبی کھانے کے بہت سے فائدہ ہیں یہ امراض قلب، ذیابیطس، بلڈ پریشر کا بہترین علاج ہے۔

    سائنسدانوں کی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنے روزانہ کے معمولات میں مشرومز/ کھمبیوں کا استعمال کرتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ جو لوگ 18گرام مشرومز جو کہ 8/1سے4/1 کپ کے برابر ہوتے ہیں روزانہ استعمال کرتے ہیں ان میں کینسر ہونے کا امکان بہ نسبت ان لوگوں کے جو مشرومز نہیں کھاتے 45فیصد کم ہوتا ہے۔

    سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ مشروم میں پروٹین اور وٹامن کی اچھی خاصی قدرتی غذائیت موجود ہے، اس میں موجود سائیکا ڈیلک کمپاؤنڈ بھاری مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ڈپریشن کے خاتمے کے لیے دوا جتنا ضروری ہوتا ہے اور مریضوں کو شدید ڈپریشن کی کیفیت سے محفوظ رکھتا ہے۔

  • انتہائی موٹے افراد حیران کن طور پر کیسے اسمارٹ ہوگئے؟

    انتہائی موٹے افراد حیران کن طور پر کیسے اسمارٹ ہوگئے؟

    نیویارک : موٹے افراد نے اپنا کئی کلو وزن کم کرکے سب کو اتنا حیران کر دیا کہ اب وہ پہچانے ہی نہیں جارہے تھے۔

    موٹاپا دنیا بھر میں ہونے والی اموات کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے، تاہم موٹاپا ایسی چیز نہیں جس سے چھٹکارا حاصل نہ کیا جاسکے لیکن مسلسل محنت اور مستقل مزاجی اس کیلئے سب سے اہم کام ہے۔

    موٹاپے کو ختم کرنے یا اپنا اضافی وزن کم کرنے کے لیے آج کل جہاں مارکیٹ میں کئی دوائیں دستیاب ہیں، وہیں اس مسئلے کو جسمانی ایکسر سائز کے ذریعے بھی حل کیا جاتا ہے۔

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں جسمانی فٹنیس یا وزن کو کم کرنے کے لیے ایکسرسائز اور جم سینٹرز موجود ہیں، جو یقیناً صحت بہتر بنانے میں مددگار ہوتے ہوں گے۔

    اس حوالے سے ’بورڈ پانڈا ویب سائٹ‘نے وزن میں حیران کن کمی کرنے والے خواتین اور مردوں کی نئی اور پرانی تصاویر کو اپنے صارفین کیلئے جمع کیا ہے جس کو دیکھ کر یقیناً آپ کو بھی خوشگوار حیرت ہوگی۔

    Exercise
    اس پہلی تصویر میں وہ امریکی میاں بیوی ہیں جنہوں نے دوائیوں اور ایکسر سائز ٹرینر کے بغیر محض ایک سال کے اندر 180 کلو سے زائد وزن کم کرکے دنیا کو حیران کردیا۔

    امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والی خاتون لیشی ریڈ کا شادی کے وقت مجموعی وزن 215 کلو گرام سے زائد تھا جب کہ ان کے شوہر ڈینی ٹپڈ کا وزن بھی شادی کے وقت 127 کلو گرام تھا۔

     Weight

    اس کے علاوہ دوسری تصویر میں موجود اس لڑکی نے اپنا وزن 94 کلو گرام سے 41 کلو کم کیا اب کا اس کا مجموعی وزن 53 کلو رہ گیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر تصاویر میں بھی ایسے ہی لوگ ہیں جو بہت زیادہ محنت اور مشقت کے بعد خود کو نارمل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    Lost

    Ends

    اس راز کو جاننے کیلئے بور پانڈا نے رجسٹرڈ غذائی ماہرین اور ٹرینرز ٹامی اور لیسی سے رابطہ کیا اور ان سے قیمتی مشورے لیے۔

    Goal

    Maintaining

    اعداد وشمار کے مطابق بہت سے لوگ وزن میں کمی کی کوشش میں پہلی بار ناکام ہوجاتے ہیں، اس لیے ہم جاننا چاہتے تھے کہ لوگ اس کے بارے میں کیا غلط سمجھتے ہیں۔

    Hard Work

    Progress

    جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزن میں کمی کے حوالے سے سب سے بڑی غلط فہمیوں میں سے ایک یہ ہے کہ آپ کو خود کو بھوکا رکھنا پڑتا ہے یا ہمیشہ بھوکا محسوس کرنا پڑتا ہے یا اپنے پسندیدہ کھانے کو مکمل طور پر ختم کرنا پڑتا ہے ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیے!

    Wife

    Most Days

    انہوں نے بتایا کہ کھانا کھانے سے متعلق ہم اپنے کلائنٹس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ غذائیت سے بھرپور لیکن کم کیلوریز والی غذائیں جیسے سبزیاں و دالیں وغیرہ شوق سے کھائیں، جو طویل مدتی پائیدار وزن میں کمی کے رازوں میں سے ایک ہے۔

    Much Better

    From 410 Lbs To 210 Lbs. 200 Lbs Lost. All I Want For Christmas Is Happiness, Health, And Gains! 3 Years Of Work And Still Going

    ماہرین نے موٹے افراد کو متنبہ کیا کہ ہوشیار رہیں اور فضول غذاؤں کا شکار نہ ہوں، اگر کوئی مخصوص غذا کھانے سے آپ کا وزن بہت تیزی سے کم ہوتا ہے تو اس غذا کو برقرار رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا اور جیسے ہی آپ دوبارہ معمول کے مطابق کھانا شروع کریں گے تو آپ کا وزن مزید بڑھ کر واپس آجائے گا۔

    Tomorrow

    Fasting

    کم کیلوریز والی غذائیں آپ کے میٹابولزم کو سست کردیں گی کیونکہ جب آپ وزن کم کریں گے تو آپ پٹھوں کے ساتھ ساتھ چربی کا بھی خاتمہ ہوگا۔

  • میں اسمارٹ نہیں جینیئس ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    میں اسمارٹ نہیں جینیئس ہوں‘ ڈونلڈ ٹرمپ

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت پرظاہر کیے جانے والے شہبات کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں احمق نہیں بلکہ ہمیشہ سے حاضردماع اور ذہین ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنی ذہنی صلاحیت سے متعلق ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا میں دماغی صلاحیتوں میں استحکام اور حاضردماغی میری پوری زندگی کے دو عظیم اثاثے ہیں، چالاک ہیلری کلنٹن نے ان کارڈز کا بھرپور استعمال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ میں بہترین کالج میں گیا، میں بہترین طالب علم تھا، وہاں سےفراغت کے بعد میں نےاربوں ڈالرکمائے، بہترین تاجروں میں شمار ہوا، ٹی کے شعبے میں گیا جہاں 10 سالوں تک زبردست کامیابی سے ہمکنار ہوا جیسا کہ آپ سب نے سنا ہوگا۔

    امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا کہ میراخیال ہے کہ میں صرف ایک حاضردماغ انسان نہیں بلکہ ذہین ترین شخص کہلانے کے لائق ہوں۔

    خیال رہے کہ ڈونلڈٹرمپ کے حوالے سے امریکی صحافی مائیکل وولف نے فائراینڈفیوری کے نام سے کتاب تحریر کی ہے جس میں انہوں نے ٹرمپ کو مضحکہ خیز اور احمق آدمی قرار دیا ہے جو اپنے ملازموں پرشک کرتا ہے اور ہروقت چیختا جلاتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔