Tag: اسمارٹ فون ایپ

  • صرف آنکھ دیکھ کر امراض کی تشخیص ممکن

    صرف آنکھ دیکھ کر امراض کی تشخیص ممکن

    امریکی ماہرین نے ایسی اسمارٹ فون ایپ تیار کی ہے جو مریض کی آنکھ دیکھ کر مختلف امراض کے بارے میں بتا سکے گی۔

    یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو کے سائنسدانوں نے اسمارٹ فون ایپ بنائی ہے جو آنکھ کے اندرونی خدوخال دیکھ کر الزائمر، اے ڈی ایچ ڈی اور دیگر اعصابی امراض کی شناخت میں مدد دے سکتی ہے۔

    قدرے نئے کیمروں میں چہروں کی شناخت کے لیے نیئر انفرا ریڈ کیمرے کی سہولت موجود ہے اور ایپ بھی انہیں ہی استعمال کرتی ہے، یہ آنکھ کی پتلی کی جسامت میں تبدیلی کو نوٹ کرتے ہوئے اکتسابی تنزلی سے آگاہ کرتی ہے۔

    اس کی تفصیل حال ہی میں اے سی ایم کمپیوٹر ہیومن انٹر ایکشن کانفرنس میں پیش کی جائے گی جو 30 اپریل سے 5 مئی تک جاری رہے گی۔

    تحقیق سے وابستہ پروفیسر کولن بیری اور ان کے ساتھیوں نے کہا ہے کہ اگرچہ مزید تحقیق کی ضرورت تو ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کو اعصابی اور دماغی اسکریننگ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ان کے مطابق گھر اور عام جگہوں پر بھی اسے آزمایا جاسکتا ہے، توقع ہے کہ اس سے دماغی امراض کی تشخیص کے نئے در کھلیں گے۔

    حالیہ چند برسوں میں معلوم ہوا ہے کہ آنکھ کے اندر موتی کی طرح گول پتلی کی جسامت سے دماغی کیفیات سے آگہی حاصل کی جاسکتی ہے۔ مثلاً مشکل دماغی کام کے دوران یا کوئی زوردار آواز سن کر آنکھ کی پتلی پھیل جاتی ہے۔

    یہی وجہ ہے کہ آنکھ کی پتلی کے سکڑنے اور پھیلنے پر کئی ٹیسٹ بنائے گئے ہیں جو آسانی سے کئی اعصابی امراض کا پتہ دیتے ہیں لیکن اس سے قبل صرف تجربہ گاہ میں کسی ماہر کی نگرانی اور مہنگے آلات کے تحت ہی ایسا ممکن تھا۔

    کیلیفورنیا یونیورسٹی کے تحت ڈیجیٹل ہیلتھ لیب کے ماہرین نے کئی دماغی طبیبوں کے تعاون سے اسمارٹ فون کیمرے کے تجربات کیے ہیں۔

    اس طرح یہ کسی تکلیف کے بغیر آبادی کی بڑی تعداد میں تیزی سے دماغی امراض کی شناخت کا اہم ٹول بن سکتا ہے، بالخصوص اس سے الزائمر کا مرض معلوم کیا جاسکتا ہے۔

    نیئر انفراریڈ اسپیکٹرم پر آنکھ کی پتلی میں تبدیلی معلوم کی جاسکتی ہے۔ اس سے ملی میٹر کے بھی معمولی حصے تک کی تبدیلی ایپ سے معلوم کی جاسکتی ہے۔ ایپ پہلے عام رنگ و روشنی اور اس کے بعد نیئر انفراریڈ سے آنکھ کا معائنہ کرتی ہے۔

  • پاکستانی بہن بھائی کا کارنامہ، کرونا وائرس تشخیص کرنے والی ایپ بنالی

    پاکستانی بہن بھائی کا کارنامہ، کرونا وائرس تشخیص کرنے والی ایپ بنالی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے تعلق رکھنے والے 2 بہن بھائیوں نے ایسی ایپ بنا لی جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے 2 بہن بھائیوں نے ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن بنائی ہے جو کرونا وائرس کی تشخیص کرسکتی ہے۔

    سافٹ ویئر انجینیئر بھائی طلعت نے بتایا کہ اس ایپ میں کسی شخص کی علامات اور مختصر میڈیکل ہسٹری ڈالی جائے تو یہ ایپ بتا سکتی ہے کہ وہ شخص کووڈ 19 کا شکار ہے یا نہیں۔

    یہ ایپ چیسٹ ایکسرے کروانے کی تجویز بھی دے سکتی ہے جبکہ اس ایکسرے کو ریڈ کر کے یہ بھی بتا سکتی ہے کہ کرونا وائرس نے پھیپھڑوں کو کس حد تک نقصان پہنچایا۔

    طلعت کا کہنا ہے کہ یہ ایپ آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے تحت کام کرتی ہے۔

    بہن قمر النسا نے بتایا کہ وہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانا چاہتے ہیں، دونوں بہن بھائیوں نے مزید ایپس بھی بنائی ہیں جن میں سے ایک واٹس ایپ کی طرز کی میسجنگ ایپ بھی ہے۔

  • سعودی عرب: بیرون ملک سفر کے لیے اجازت ناموں کی وضاحت

    سعودی عرب: بیرون ملک سفر کے لیے اجازت ناموں کی وضاحت

    ریاض: سعودی حکومت کی اسمارٹ فون ایپ ابشر پر بیرون ملک سفر کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے کی وضاحت کردی گئی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ مستثنیٰ زمروں میں شامل افراد سفری اجازت نامے کس طرح حاصل کریں، سعودی حکومت کرونا وائرس کے باعث مقامی شہریوں کے بیرون مملکت سفر پر پابندی عائد کیے ہوئے ہے۔

    اس کے لیے ابشر پلیٹ فارم نے سفری اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے طریقہ کار جاری کیا ہے، درخواست ابشر پلیٹ فارم کے سوا کسی اور ذریعے سے نہیں دی جاسکے گی۔

    ہدایات میں کہا گیا ہے کہ مستثنیٰ زمرے میں شامل سعودی شہری سفری اجازت نامے کے لیے کسی کو ثالث کے طور پر استعمال کریں اور نہ کوئی شخص ثالث بن کر سفری اجازت نامے کی کارروائی میں حصہ لے۔

    بعض لوگ غیر قانونی طریقے سے اجازت ناموں کے اجرا کے بہانے مقامی شہریوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ان سے ہوشیار رہا جائے۔

    ابشر پلیٹ فارم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ اجازت نامہ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی ثالث کی خدمات کسی بھی صورت میں نہ لی جائیں۔

    اگر کوئی شخص سفری اجازت نامہ نکلوانے کے لیے اپنی خدمات پیش کرے تو پہلی فرصت میں اس کو رپورٹ کر دیا جائے، اجازت نامے کی کارروائی صرف آن لائن ہو رہی ہے کسی اور ذریعے سے نہیں۔

  • سعودی حکام کا کسانوں کے لیے اہم اقدام

    سعودی حکام کا کسانوں کے لیے اہم اقدام

    ریاض: سعودی حکام نے ملک بھر میں کسانوں کی مدد کے لیے اسمارٹ فون ایپ لانچ کردی، فون ایپ کسانوں اور ماہرین زراعت کے درمیان رابطے میں معاون ثابت ہوگی۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے کسانوں کے لیے اپنی ای خدمات متعارف کروا دی ہیں۔

    ان میں سے ایک زراعت گائیڈ نامی اسمارٹ فون ایپ بھی ہے جس کے ذریعے مختلف علاقوں میں کسانوں کو زراعت کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جاسکے گی۔

    اس ایپ کی تشکیل وزارت کی ان کوششوں کا حصہ ہے جس کے تحت وزارت کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے اور کارکردگی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

    وزارت میں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بندر بن محمد کا کہنا ہے کہ ایپ پر موصول ہونے والی 80 فیصد گزارشات زراعت کے بارے میں معلومات اور مشاورت سے متعلق ہیں جس کا کسان جلد جواب چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ ایپ کی بدولت کسان ملک بھر کے 300 ماہرین زراعت سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

    مذکورہ ایپ کے ذریعے دونوں پارٹیز (کسان اور ماہرین) وائس کالز اور ویڈیو کالز کے ذریعے ایک دوسرے سے منسلک ہوسکتے ہیں جبکہ دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا جاسکتا ہے۔

    ڈاکٹر بندر بن محمد کے مطابق وبا کے ان دنوں میں جب بالمشافہ ملاقات اور مشاورت ناممکن ہے، ایسے میں زراعت گائیڈ ایک اہم ضرورت بن چکی ہے۔

  • سمارٹ فون صارفین کے بعد پاکستانی اور بالی ووڈ ستارے بھی پرزما کے بخار میں مبتلا

    سمارٹ فون صارفین کے بعد پاکستانی اور بالی ووڈ ستارے بھی پرزما کے بخار میں مبتلا

    سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہونی والی نئی اور جدید ایپ ’پرزما‘ نے جہاں کئی لوگوں کو اپنا دیوانہ بنالیا ہے وہیں یہ ایپ اب اداکاروں میں بھی کافی مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

    نئی اسمارٹ فون ایپ’پرزما‘سب کو اپنا دیوانہ بنا چکی ہے پاکستانی اور بالی ووڈ ستاروں پر بھی اس ایپ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے جب کہ کئی ستاروں نے اپنی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

    آئی فون کے بعد اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ایپ متعارف ہوتے ہی ہر کسی نے اس کا استعمال شروع کردیا، اس ایپ کو روس سے تعلق رکھنے والی پریزما لیبز نے تیار کیا جو چند ماہ پہلے آئی او ایس میں متعارف کرائی گئی۔

    واضح رہے کہ پرزما ایپ کے استعمال سے آپ اپنی تصاویر کو بہترین انداز میں ایڈٹ کرسکتے ہیں جس کے لیے آپ کو کسی اور فلٹر کی ضرورت نہیں۔

    پاکستانی اور بالی ووڈ ستاروں پر بھی اس ایپ کا بھوت سوار ہوچکا ہے اور ہر کوئی اپنی تصاویر پرزما ایپ کی مدد سے ایڈٹ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہا ہے۔

    @castingchhabra in the house #welcome #punch #brother

    A photo posted by Sidharth Malhotra (@s1dofficial) on

    Sunday fun-day

    A photo posted by Alia ✨⭐️ (@aliaabhatt) on

    Counting down the days to dishoom.

    A photo posted by Varun Dhawan (@varundvn) on

    This is fun

    A photo posted by Shahid Kapoor (@shahidkapoor) on

    A photo posted by Riteish Deshmukh (@riteishd) on

    #Repost @harshvardhanrane with @repostapp ・・・ #Prisma Sunday

    A photo posted by MAWRA HOCANE (@mawrellous) on

    A photo posted by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

    Just tried #prisma not bad at all

    A photo posted by Ahmad Ali (@ahmedalibutt) on

    Hello!

    A photo posted by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on

    #DramaSerialKhwabSaraye #OutdoorShoot #HumTv @zainabjamil89

    A photo posted by Aijaz aslam (@aijazz) on