Tag: اسمارٹ فون

  • آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ؟

    آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ کیا کی گئی ہے؟

    بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے گزشتہ دنوں متعارف ہونے والے آئی فون 14 میں سب سے بڑی اپ ڈیٹ ڈسپلے سے متعلق ہے۔

    آپ جانتے ہوں گے کہ آئی فون استعمال نہ بھی ہو رہا ہو، تب بھی اس کی اسکرین آرام نہیں کرتی اور الارمز اور دیگر مختلف ویجٹس کو ڈسپلے کرتی رہتی ہے، ایپل کے نئے فلیگ شپ فونز میں بڑی تبدیلی اسی حوالے سے ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ اس نئے فیچر سے فون کے استعمال کا وقت بڑھ جائے گا، اور اب صارفین لاک اسکرین میں ہی نوٹیفکیشن، وقت، ریمائنڈرز اور دیگر چیزیں دیکھ سکیں گے۔

    آئی فون 14 میں اب صارفین کو فون اَن لاک کرنے کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

    ایپل کمپنی کے مطابق لاک اسکرین سے صارفین کے اسکرین ٹائم پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے، البتہ اس سے انگیجمنٹ بڑھ سکتی ہے۔

    سیلولر ٹیکنالوجی پر نگاہ رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایپل ہمیشہ نئے فیچرز کو سب سے پہلے متعارف کرانے والی کمپنی نہیں، مگر وہ جب بھی کچھ پیش کرتی ہے اس کا انداز سب سے مختلف ہوتا ہے۔

  • پانی میں گر جانے والے موبائل کو دوبارہ قابل استعمال کیسے بنائیں؟

    پانی میں گر جانے والے موبائل کو دوبارہ قابل استعمال کیسے بنائیں؟

    آج کے دور میں اسمارٹ فون ہر انسان کی ضرورت ہے اور ہر شخص کو اس کی عادت ہو گئی ہے۔

    عموماً جب چھوٹے بچے موبائل کا استعمال کرتے ہیں تو اس کی زیادہ احتیاط نہیں کرتے اور اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ وہ پانی میں گرا دیتے ہیں۔

    آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ اگر آپ کا موبائل پانی میں گر جائے تو اس کو کیسے ٹھیک کر سکتے ہیں۔

    اگر موبائل پانی میں گر جائے تو سب سے پہلے اس کو پاور آف کر دیں، سم اور میموری کارڈ کو فون میں سے نکال لیں اور موبائل کو ایسی جگہ رکھ دیں جہاں دھوپ آتی ہو تاکہ اس کے اندر موجود پانی سوکھ جائے۔

    اس کے علاوہ ہیئر ڈرائیر کے ذریعے بھی موبائل میں گئے پانی کو خشک کر سکتے ہیں۔

    ایک اور دلچسپ طریقہ یہ ہے کہ اگر پانی میں گر جانے والے موبائل کو چاولوں میں رکھ دیا جائے تو وہ اس میں موجود نمی کو خشک کر دیتے ہیں۔

    اس پورے عمل کو مکمل کرنے کے بعد موبائل کو دکان پر لازمی لے کر جائیں۔

  • نہایت سادہ فیچرز کا حامل نیا اسمارٹ فون

    نہایت سادہ فیچرز کا حامل نیا اسمارٹ فون

    دنیا بھر میں جہاں اسمارٹ فون میں جدید سے جدید فیچرز شامل کیے جارہے ہیں وہیں ایسے اسمارٹ فون کا اعلان بھی سامنے آیا ہے جو دیگر فونز کی نسبت بہت سادہ ہوگا۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق نتھنگ فون ایک ابھرتا ہوا فون ہے جس کے بارے میں بہت ساری باتیں اور افواہیں زیر گردش ہیں، اس کمپنی کے سی ای او کاپ پائی نے کہا ہے کہ نتھنگ فون ایک سیدھا سادا سا اسمارٹ فون ہوگا۔

    سی ای او کا کہنا ہے کہ فون کی ڈیزائنگ میں یہ خیال رکھا گیا ہے کہ اسمارٹ فون ہماری زندگی کو بہت زیادہ متاثر کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس کے ڈسپلے کے پیچھے کچھ روشنیاں رکھی گئی ہیں، ایک خاص قسم کی روشنی آپ کے خاص قسم کے کانٹیکٹس کے روابط کو ظاہر کرے گی۔

    نتھنگ فون کے ورژن ون میں 6.55 انچ کا اولیڈ ڈسپلے ہوگا جس کا رفریش ریٹ 120 ہرٹز ہوگا، لیکن سب سے اہم بات یہ کہ اس میں 1080 پکسل ریزولوشن رکھی گئی ہے جو اس کے ڈسپلے کو بہت ہی خوبصورت اور روشن بناتی ہے۔

    اس میں اسنیپ ڈریگن چپ سیٹ ہے لیکن خیال یہ ہے کہ اس کے اندر اسنیپ ڈریگن کا 778 جی پلس 5 جی چپ سیٹ لگایا گیا ہے، اس کے کیمرے کے اندر 50 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرا ہے یعنی کہ دوہرا کیمرا ہے جو پرائمری کیمرا بھی ہے اور اس کی پشت پر بھی کیمرا ہے۔

    اس میں وائڈ اینگل او آئی ایس لینس بھی لگایا گیا ہے جبکہ ایک دوسری جانب چھوٹا سیلفی کیمرا 16 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

    جہاں تک بیٹری اور چارجر کا سوال ہے، اس میں 15 والٹ کے وائر لیس چارجر کی سہولت اور سپورٹ دی گئی ہے اور 4500 ایم اے ایچ بیٹری متوقع ہے۔

    نتھنگ فون کا انٹر فیس ممکنہ طور پر بہت سادہ ہوگا، اس کے اندر گلیف ایلیومینیشن کا منفرد انٹر فیس رکھا گیا ہے۔ توقعات ہیں کہ سنہ 2022 کے آخر میں یہ فون سامنے آئے گا اور 4 ہزار 50 یورو سے اس کی قیمت شروع کی جائے گی۔

  • وہ اسمارٹ فون جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا

    وہ اسمارٹ فون جو دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا

    دنیا بھر میں 10 عدد مختلف اسمارٹ فونز میں سے اپریل کے مہینے میں جو سب سے زیادہ فروخت ہوا، اس کے بارے میں آپ کو جان کر حیرت نہیں ہوگی کہ یہ ہے ایپل کا آئی فون 13۔

    کاؤنٹر پوائنٹ ریسرچ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایپل کے آئی فون 13 نے اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے اسمارٹ فونز کی عالمی رینکنگ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    ایپل کے آئی فون 13، آئی فون 13 پرو میکس، آئی فون 13 پرو، اور آئی فون 12 نے اپریل 2022 میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 10 اسمارٹ فونز میں سرفہرست چار پوزیشنز حاصل کی ہیں۔ جب کہ ان کے علاوہ سام سنگ اور ریڈمی وہ برانڈز ہیں جنھوں نے اس ٹاپ 10 میں اپنی جگہ بنائی۔

    فروخت ہونے والے ٹاپ 10 ماڈلز کا مارکیٹ شیئر کُل اسمارٹ فون مارکیٹ کا 21 فی صد رہا، آئی فون 13 مارکیٹ شیئر کے 5.5 فی صد کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون بن کر ابھرا۔

    آئی فون 13 پرو میکس، جو اس وقت مارکیٹ میں سب سے مہنگا آئی فون ہینڈ سیٹ ہے، 3.4 فی صد عالمی مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ جب کہ آئی فون 13 پرو اور آئی فون 12 نے مارکیٹ کا بالترتیب 1.8 اور 1.6 فی صد حصہ حاصل کیا۔

    آئی فون ایس ای 2022 عالمی اسمارٹ فون کی فروخت میں 1.4 فی صد حصص کے ساتھ ساتویں نمبر پر رہا، یعنی ٹاپ 10 کی فہرست میں پانچ ایپل ہینڈ سیٹس نے جگہ بنائی، رپورٹ کے مطابق اس ہینڈ سیٹ نے جاپانی اسمارٹ فون مارکیٹ کے 18 فی صد حصے پر قبضہ جمایا۔

    Samsung Galaxy S22 Ultra 5G اور Samsung Galaxy A13 فروخت کے 1.5 فی صد اور 1.4 فی صد حصے کے ساتھ بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آئے۔

    سامسنگ گیلکسی A03 کور 1.4 فیصد، A 53 فائیو جی 1.3 فی صد، جب کہ چینی اسمارٹ فون ریڈ می نوٹ 11 LTE بھی 1.3 فی صد کے ساتھ بالترتیب آٹھویں، نویں اور دسویں پوزیشن پر آئے۔

    A03 Core سو ڈالر سے بھی کم ہول سیل قیمت میں فروخت ہونے والا اسمارٹ فون تھا، نوٹ 11 LTE نے بھی Xiaomi کی کل فروخت میں 11 فی صد حصہ ڈالا۔

  • نیا فون خریدنے سے قبل پرانے فون میں یہ کام ضرور کریں

    نیا فون خریدنے سے قبل پرانے فون میں یہ کام ضرور کریں

    اسمارٹ فون کے روزانہ نت نئے ماڈلز آنے کے بعد لوگ جلدی جلدی اپنا فون تبدیل کرتے ہیں، یا پھر فون میں کوئی خرابی آجائے تب بھی فون بدلنا ضروری ہوجاتا ہے۔

    لیکن فون بدلنے سے قبل پرانے فون سے اپنا ڈیٹا حذف کرنے اور دیگر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ آج کل ہمارا تمام ڈیٹا اسمارٹ فون میں موجود ہوتا ہے۔

    اسمارٹ فون فروخت کرنے سے پہلے یہ 3 کام لازمی سر انجام دیں۔

    فون کا بیک اپ لیں

    فون کو فروخت کرنے سے پہلے اس کا بیک اپ لینا بہت ضروری ہے، اینڈرائیڈ ڈیوائس کا بیک اپ لینے کا طریقہ بہت آسان ہے۔

    آپ فون کو لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر کے ساتھ کنیکٹ کر کے بیک اپ لے سکتے ہیں۔

    بیک اپ کے لیے آپ کو سیٹنگز میں جانا ہوگا، اس کے بعد آپ کو بیک اپ اور ری سیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔

    پھر بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔

    فون اب سسٹم سے جڑ جائے گا۔ اس طرح آپ فون ڈیٹا کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔

    ذاتی ڈیٹا کو حذف کرنا نہ بھولیں

    اپنے فون کو دوسروں کے حوالے کرنے سے پہلے ذاتی ڈیٹا ڈیلیٹ کرنا یقینی بنائیں، فون کو فارمیٹ کرنے کے لیے سیٹنگز میں جائیں۔

    نیچے آپ کو ری سیٹ اور بیک اپ کا آپشن نظر آئے گا۔

    اس کے بعد ایریز ڈیٹا اینڈ فائلز آپشن پر کلک کر کے ایک بار پھر تصدیق کریں، تصدیق کے بعد آپ کے فون میں موجود تمام ڈیٹا کو حذف کر دیا جائے گا۔

    واٹس ایپ بیک اپ حاصل کریں

    فون فروخت کرنے سے پہلے واٹس ایپ بیک اپ لینا نہ بھولیں، واٹس ایپ بیک اپ حاصل کرنے کا عمل بھی بہت آسان ہے۔

    ایسا کرنے کے لیے پہلے سیٹنگز میں جائیں، یہاں آپ کو چیٹ کا آپشن نظر آئے گا۔ پھر بیک اپ آپشن پر کلک کریں جس کے بعد واٹس ایپ بیک اپ مکمل ہو جائے گا۔

  • موبائل فون کے زیادہ استعمال سے جلد موت کا خطرہ

    موبائل فون کے زیادہ استعمال سے جلد موت کا خطرہ

    موبائل فون کے اب تک بے شمار نقصانات سامنے آچکے ہیں، اب حال ہی میں ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال جلد موت کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے کہ موبائل فون کا زیادہ استعمال لوگوں میں خطرناک بیماریوں کا سبب بن کر ان کی عمر میں کمی کر سکتا ہے۔

    سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اسکرین زیادہ دیر تک دیکھنے سے آنکھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے وہ جسم کے دیگر اعضا پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

    اس تحقیق میں سائنسدانوں نے مکھیوں پر تجربات کیے ہیں، اس دوران جن مکھیوں کو زیادہ روشنی میں رکھا گیا تھا ان کی عمر دیگر مکھیوں کی نسبت واضح طور پر کم ہو گئی تھی۔

    نتائج میں سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ اسکرین سے آنکھوں کو پہنچنے والا نقصان دیگر اعضا کے ساتھ ساتھ مدافعتی نظام کو بھی کمزور کرتا ہے اور کئی حوالوں سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

  • فون کے کی بورڈ میں موجود اسپیس اور کس کام آسکتا ہے؟

    فون کے کی بورڈ میں موجود اسپیس اور کس کام آسکتا ہے؟

    موبائل فون پر کچھ لکھتے ہوئے جب کوئی غلطی ہوجائے تو کرسر کو وہاں تک لے جانا باریکی کا کام ہوتا ہے، تاہم اب اس مشکل کام کا ایک نہایت آسان طریقہ نکل آیا جس نے لوگوں کو حیران کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی عمر کیا تھی جب آپ کو علم ہوا کہ آپ کے فون پر موجود اسپیس بار صرف اسپیس کے لیے نہیں ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص کچھ ٹائپ کرتے ہوئے رکتا ہے اور اسپیس کو دبا کر سوائپ کرتا ہے جس کے بعد کرسر بھی حرکت کرنے لگتا ہے۔

    اس طرح سے کرسر کو غلطی درست کرنے کے لیے مطلوبہ مقام پر لایا جاسکتا ہے۔

    یہ ٹرک پرانی ہے تاہم کافی لوگ اس سے ناواقف تھے، سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے حیرانی کا اظہار کیا، بعض افراد نے یہ شکایت بھی کی کہ یہ ٹرک ان کے فون میں کام نہیں کر رہی۔

  • اسمارٹ فون قصہ ماضی بننے کے قریب؟

    اسمارٹ فون قصہ ماضی بننے کے قریب؟

    نوکیا کے سربراہ پیکا لینڈ مارک کا کہنا ہے کہ سنہ 2030 تک ہماری زندگی سے اسمارٹ فونز ختم ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ نئی ڈیوائسز لے لیں گی جو ہمارے جسموں میں نصب ہوں گی۔

    ابھی دنیا بھر میں ففتھ جنریشن موبائل نیٹ ورک (5 جی) ٹیکنالوجی مکمل طور پر متعارف نہیں کرائی جاسکی مگر اس سے بھی جدید ٹیکنالوجی یعنی 6 جی پر تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے۔

    مگر کیا آپ اس ٹیکنالوجی کو اسمارٹ فونز پر استعمال کرسکیں گے؟ معروف کمپنی نوکیا کے سی ای او کو ایسا نہیں لگتا۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوکیا کے سی ای او پیکا لینڈ مارک کو توقع ہے کہ 6 جی موبائل نیٹ ورک اس دہائی کے آخر تک کام کر رہا ہوگا مگر انہیں نہیں لگتا کہ اسمارٹ فون اس ٹیکنالوجی کے عام انٹر فیس ہوں گے۔

    اس وقت اسمارٹ فونز زندگی کا اہم ترین حصہ بن چکے ہیں اور بیشتر افراد تو چند منٹ بھی اس سے دور نہیں رہ سکتے، مگر نوکیا کے سی ای او کے خیال میں 2030 تک بیشتر لوگ اسمارٹ فونز کو اپنی زندگی سے نکال چکے ہوں گے۔

    گزشتہ دنوں ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں پیکا لینڈمارک سے پوچھا گیا کہ لوگ اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز اور چہرے پر پہنے جانے والی دیگر ڈیوائسز کو کب تک جگہ دے سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ایسا 6 جی کی آمد سے قبل ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت یقیناً اسمارٹ فونز سب سے زیادہ استعمال ہونے والے انٹر فیس نہیں ہوں گے بلکہ بیشتر ڈیوائسز براہ راست ہماری جسموں میں نصب ہوں گی۔

    انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس طرح کی ڈیوائسز کا حوالہ دے رہے ہیں مگر کچھ کمپنیاں جیسے ایلون مسک کی نیورل لنک ایسی ڈیوائسز پر کام کررہی ہیں جو دماغ میں نصب کی جائیں گی۔

    ان ڈیوائسز کو مشینوں اور انسانوں کے درمیان کمیونیکیشن اور دیگر کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا، یعنی ان کے مطابق سنہ 2030 تک اسمارٹ فونز ماضی کا قصہ بننے کے قریب ہوں گے اور زیادہ جدید ٹیکنالوجی استعمال ہونے لگے گی۔

  • سعودی عرب: سرکاری ایپس جو ہر شخص کے لیے لازمی ہیں

    سعودی عرب: سرکاری ایپس جو ہر شخص کے لیے لازمی ہیں

    کرونا وائرس کی وبا کے دوران سعودی عرب میں سرکاری محکموں کی جانب سے کئی اسمارٹ فون ایپس جاری کی گئیں جن پر رجسٹر ہونا مملکت میں تمام مقامی اور غیر ملکی افراد کے لیے لازمی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے صحتی ایپ کی کامیابی کے بعد اس سروس کو وسعت دی گئی تاکہ لوگوں کو سہولت ہو، صحتی ایپ کی کامیابی کے بعد اپریل 2020 میں وزارت صحت نے ایک اور ایپ جاری کی جسے تطمن کا نام دیا گیا۔ یہ ایپ بھی پلے اسٹور پر موجود ہے۔

    تطمن ایپ کو ایسے افراد کے لیے، جنہیں شک ہو کہ وہ کرونا میں مبتلا ہو سکتے ہیں، خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا تھا۔

    ایپ بنیادی معلومات کے تحت خود کار طریقے سے یہ معلوم کرتی ہے کہ رجسٹرڈ ہونے والے شخص کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا امکان ہے یا نہیں۔

    صحتی ایپ سے کرونا چھٹی کی درخواست

    وزارت صحت کی جانب سے کرونا کے مریض کو 14 دن کی چھٹی کی اجازت دی جاتی ہے، اس دوران انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ جائیں۔ مریضوں کے لیے سرکاری طور پر میڈیکل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

    توکلنا ایپ

    وزارت کی ایک اور ایپ توکلنا ہے جو ان دنوں غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے، مملکت میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اس ایپ میں اکاؤنٹ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    توکلنا ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ شخص کے بارے میں کرونا سے متعلق معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں، اگر کوئی شخص کرونا میں مبتلا ہوتا ہے تو اس کے ہوم پیج پر متاثر لکھا ہوتا ہے جبکہ صحت یاب یا مبتلا نہ ہونے کی صورت میں ایپ کا ہوم پیج سبز رنگ ظاہر کرتا ہے۔

    اعتمرنا ایپ

    وبا کے آغاز کے ساتھ ہی مملکت میں تمام سرگرمیاں معطل کردی گئی تھیں جس کے بعد 21 مارچ 2020 سے بین الاقوامی پروازوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کی گئی اور عمرہ کی ادائیگی اور مسجد الحرام سمیت تمام مساجد میں نماز باجماعت کی ادائیگی بھی احتیاطی طورپر روک دی گئی تھی۔

    کرونا وائرس پر قابو پانے کے بعد مرحلہ وار پابندیاں اٹھائے جانے پر وزارت صحت اور نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے اعتمرنا ایپ لانچ کی گئی، جس کا مقصد منظم انداز میں لوگوں کو عمرہ اور حرمین شریفین میں نماز باجماعت کی ادائیگی کی اجازت فراہم کرنا تھا۔

    اعتمرنا ایپ میں اکاؤنٹ بنانے کے بعد عمرے کی ادائیگی کے لیے دستیاب دن اور وقت کا تعین کیا جاتا ہے۔ اعتمرنا ایپ سمارٹ فون پر انسٹال کیے جانے کے بعد اس پر آنے والے بار کوڈ کو مسجد الحرام کے داخلی راستوں میں موجود اہلکار چیک کرتے ہیں جس کے بعد ہی داخل ہوا جا سکتا ہے۔

  • اوپو نے پاکستان میں پہلا سونی الٹرا سینسنگ سیلفی سینسر کے ساتھ نیا اوپو ایف 21پروOPPO F21 Pro متعارف کرادیا

    اوپو نے پاکستان میں پہلا سونی الٹرا سینسنگ سیلفی سینسر کے ساتھ نیا اوپو ایف 21پروOPPO F21 Pro متعارف کرادیا

    معروف بین الاقوامی اسمارٹ فون بنانے والے کمپنی OPPOنے انتہائی جدید Fسیریز کے ساتھ سب سے زیادہ منتظر OPPO F21 Proمتعارف کرادیاہے ۔ بہترین OPPO F21 Proملک کے پہلے Sony IMX709الٹرا سینسنگ سیلفی سینسر کے ساتھ ایک شاندار ڈیزائن اور فلیگ شپ کیمرہ سسٹم پیش کررہا ہے، ساتھ ہی پہلی اور واحد مائیکرو لینس کی خصوصیات سے تصویر لینے کا بہترین تجربہ حاصل ہوگا۔

    فون پائیدار فائبر گلاس لیدر سے لیس ہے جو دلکش سن سیٹ اورنج رنگ میں دستیاب ہے۔ اس کا غیر معمولی فلیٹ ایج ڈیزائن خاص طور پر تیار کیا گیا ہے تاکہ فون استعمال کرنے والوں کو ایک شاندار تجربہ فراہم کیا جاسکے۔ OPPO F21 Proکی فروخت کا آغاز ہفتہ 16اپریل 2022سے 52,999 روپے میں کردیا جائے گا۔

    OPPO F21 Pro

    سیلفی کے ماہر اور رہنما، OPPOنے اپنا بہترین اسمارٹ فون OPPO F21 Proلاہور میں بروز پیر مقامی ہوٹل میں متعارف کرایا۔ تقریب کی میزبانی معروف اداکارہ اور ماڈل عائشہ عمر نے کی۔ تقریب میں معروف ، سماجی شخصیات اور بلاگرز سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ OPPOکے برانڈ ایمبیسیڈرز ماہرہ خان اور فواد خان نے نئے OPPO F21 Proکی رونمائی کی اورابتدائی تجربہ کے ساتھ لوگوں کو بتایا کہ کس طرح یہ فون ان کی شخصیت اور طرز زندگی کے عین مطابق ہے اور نوجوان اس فون سے کس طرح خوشگوار تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    اس موقع پر OPPOپاکستان Authorized Exclusive Distributorکے سی ای او Mr George Longنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ OPPOسیلفی کا ماہر اور رہنما ہے، جدید ترین ٹیکنالوجی، مصنوعات کی خصوصیات اور دلکش مہم کے ساتھ اسمارٹ فون انڈسٹری میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ نیا OPPO F21 Proاسمارٹ فون کی دنیا کا ایک ستارہ ہے جو ہر طرح کے صارفین کیلئے بہترین ہے۔ یہ فون سیلفی کے شوقین اور فوٹو گرافرز کیلئے ایک بہترین ڈیوائس ہے، اس میں بس یہی خصوصیات نہیں بلکہ، اس فون میں بہت سے دیگر خصوصیات ایسی بھی موجود ہیں جو اسے طاقتور بناتی ہیں جیسے ریٹرو سن سیٹ فائبر گلاس لیدر کے ساتھ بہترین اور منفرد ڈیزائن شامل ہے۔

    OPPO F21 Pro

    انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کی سب سے زیادہ مشہور جوڑی ماہرہ خان اور فواد خان کے ساتھ ایک ایسی پروڈکٹ کیلئے مثالی فون کے طور پر شراکت کی جو ان کی شخصیات کے مطابق ہو جو دوسروں میں نہیں ہے۔ OPPO F21 Proمیں وعدے کے مطابق پہلا مائیکرو لینس نصب ہے جو 15سے 30گناہ تک زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو کپڑے، جلد، بال ، پودے اور چھوٹے سے چھوٹے کیڑوں کی بھی بہترین تصویر کھینچ سکتا ہے۔ یہی نہیں مائیکرو لینس کے گرد آربٹ لائٹ کیمرے کیلئے فل لائٹ کا کام کرتا ہے جس سے اعلیٰ معیار کی بہترین تصویر لی جاسکتی ہے۔

    OPPO F21 Proمیں سیلفی کیلئے Sony IMX709 سیلفی سینسر نصب ہے جو 60فیصد زیادہ روشنی کیلئے حساس ہے جبکہ 35فیصد بہتر تصویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ Sony HDRمصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال سے روشنی، تصویر کی نوعیت اور بہتر کوالٹی کی سیلفی لیتا ہے۔ OPPO F21 Proمیں پشت پر ٹرپل ریئر کیمرہ ہے جو 64میگا پکسل کی تصویر، 2میگا پکسل کا مائیکرو سینسر اور 2میگا پکسل کا ڈیپتھ لینس کا حامل ہے جبکہ سامنے کی جانب 32میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ یہی نہیں OPPO F21 Proکا پشت پر نصب 64میگا پکسل کیمرہ سپر ریزولوشن ایلگوریتھم کے ذریعہ 108میگا پکسل کی تصویر لینے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے جس سے تصویر انتہائی واضح ہوجاتی ہے۔

    OPPO F21 Pro

    فون کی دیگر خصوصیات میں 4500mAhکی طاقتور بیٹری ہے جو SUPERVOOCکے 33Wفلیش چارجر سے چارج کرتا ہے، وائی فائی 5، یوایس بی ٹائپ سی کنیکٹر، 3.5mmہیڈ فون جیک، v5.1بلو ٹوتھ، کے علاوہ اور بہت کچھ سرفہرست ہے۔ جبکہ نیا OPPO F21 Pro میں 8GB RAM اور 128 GB ROMموجود ہے ۔ تاہم OPPOکی RAM Expansionٹیکنالوجی سے 5GB RAMمزید Expansionبھی کی جاسکتی ہے۔