Tag: اسمارٹ فون

  • مائیکرو سافٹ نے لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    مائیکرو سافٹ نے لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    کراچی: مائیکرو سافٹ ڈیوائسز نے پاکستان میں جدید خصوصیات کا حامل لومیا535تھری جی اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔لومیا اسمارٹ فون کی رنگا رنگ تعارفی تقریب گذشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔

    تقریب میں پاکستانی ٹرک آرٹ کو بھی اجاگر کیا گیا 5میگا پکسل وائڈ اینگل کیمرے سمیت ڈبل سم کی سہولت کا حامل یہ سیٹ10دسمبر سے مارکیٹ کیا جائے گا فون کی پراسیسنگ1.2GHzہے جبکہ میموری1GHzہے سیٹ میں8گیگا بائٹ انٹرنل میموری موجود ہے جسے120گیگا بائٹ تک بڑھایا جاسکتا ہے ۔

    مائیکرو سافٹ کی ڈیٹا کلاوٴڈ کی سہولت کی وجہ سے اس فون کا 30گیگا بائٹ کا ڈیٹا ون ڈرائیو پر رکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے کمیونی کیشن منیجر کامران مسعود نیازی نے کہا کہ مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کے لئے پاکستانی مارکیٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

    اس مارکیٹ میں اسمارٹ فونز کی طلب بڑھ رہی ہے اور نوجوان طبقہ زیادہ تیزی سے اسمارٹ فونز کے نئے فیچرز کی جانب راغب ہورہا ہے۔

  • اسمارٹ فون کو زیادہ سے زیادہ دیراستعمال نہ کرنے پر انعامات جیتیں

    اسمارٹ فون کو زیادہ سے زیادہ دیراستعمال نہ کرنے پر انعامات جیتیں

    اپنے اسمارٹ فون کوزیادہ سے زیادہ دیراستعمال نہ کرنے پر بہت سے انعامات جیتیں۔

    والدین کی پریشانی کا خاتمہ ممکن ہوگیا, اسمارٹ فون کی لت سے نجات حاصل کرنے کی ایپ سامنے آگئی، وہ لوگ جو دوستوں اور رشتہ داروں کو وقت دینے کے بجائے، سارا دن اپنے اسمارٹ فون کے ساتھ مصروف رہتے ہیں۔

    app

    ایپل ٹری نامی یہ ایپ اس عادت سے پیچھا چھڑا دے گی، اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ کوئی اپنے فون کو استعمال نہ کرے تو اس کی اسکرین پر سیب کا درخت اُگ آئے گا، جوں جوں یہ دورانیہ بڑھے گا تواس درخت پرڈیجیٹل پھل اُگنا شروع ہوجائیں گے۔

    ان پھلوں کے بدلے انعامات ملیں گے، جتنی دیرفون کو ہاتھ نہیں لگائیں گے انعامات کی تعداد بھی بڑھتی جائے گی۔

  • انوکھا بستر جو اسمارٹ فون سیمت6 ڈیوائس چارج کر سکتا ہے

    انوکھا بستر جو اسمارٹ فون سیمت6 ڈیوائس چارج کر سکتا ہے

    نیویارک: ٹیکنالوجی کا شاہکار بستر تیار ہے، اسمارٹ فون سیمت چھ ڈیوائسسز کو ایک ساتھ چارج کر سکے گی۔

    ا یک ایسی نئی ڈیوائس ایجاد کئی گئی ہے، جو آپ کے بستر کو اسمارٹ فون چارج کرنے کے قابل بنا دے گی، کپڑے کی پٹی کی شکل کی یہ ڈیوائس زی چارج بستر کے دونوں کونوں تک پھیلی ہوئی ہوگی اور باآسانی آپ کی نیند کے دوران اسمارٹ فون سیمت چھ ڈیوائسز کو ایک ساتھ چارج کر سکے گی۔

    فی الحال یہ ڈیوائس امریکہ میں دستیاب ہے تا ہم مارچ 2015 تک یہ دنیا کے مختلف ملکوں میں بھی فروخت کے لئے پیش کر دی جائے گی۔

  • ایسی ڈایوئس جو آپ کے بازو کو بنا دے اسمارٹ فون

    ایسی ڈایوئس جو آپ کے بازو کو بنا دے اسمارٹ فون

    سائنسدانوں کی حیرت انگیز ایجاد جو آپ کے بازو کو اسمارٹ فون بنا دے، اس ڈیوائس سے ٹوئٹر اور فیس بک سے لے کر یوٹیوب تک ہر چیز میسر ہوگی۔

    ٹیکنالوجی کی ایک کمپنی اسکرٹ نے حال ہی میں ایک ایسی ڈایوئس بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جو ہاتھ پر باندھنے سے اسمارٹ فون میں تبدیل ہوجائے گی، ٹوئٹر اور فیس بک سے لے کر یوٹیوب تک ہر چیز آپ کو میسر ہوگی۔

    ڈیوائس صارف کی صحت کا خیال بھی رکھ سکے گی اور دل کی دھڑکن اور فشار خون کے بارے میں بھی بتائے گی۔

    اس کی قیمت کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ چار سو پائونڈ میں اگلے سال تک مارکیٹ میں دستیاب ہو سکے گی ۔