Tag: اسمارٹ لاک ڈاؤن

  • کورونا کیسز میں اضافہ،  پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے  کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ، پاکستان کے بڑے شہر میں 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن نافذ

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں کورونا کے مریضوں میں اضافے کے پیش ںظر دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے چار علاقوں میں دوہفتے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    محکمہ صحت نے بتایا کہ کورونا کے 81 مریض ہونے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ، علاقوں میں زکریا پارک، حمید پارک، کرسچین کالونی اور رحیم گارڈن شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ چاروں آبادیوں میں 24 فروری تک پابندیوں پرعملدرآمد ہوگا، زکریا پارک میں کورونا کے سب سے زیادہ 55کیسز رپورٹ ہوئے۔

    یاد رہے ملک میں چوبیس گھنٹے میں کورونا کے مزید انتالیس مریض انتقال کرگئے، این سی او سی کے مطابق چوبیس گھنٹے میں اٹھاون ہزار ستتر کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں مزید تین ہزار چار سو اٹھانوے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

    ایک دن میں کورونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح چھ اعشاریہ صفر دو فیصد رہی جبکہ کورونا کے سولہ سو تریسٹھ مریض انتہائی نگہداشت میں زیر علاج ہیں۔

  • کورونا کی چوتھی خطرناک لہر : کورنگی کی 5 یوسیزمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی چوتھی خطرناک لہر : کورنگی کی 5 یوسیزمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : ڈپٹی کمشنر کورنگی نے کورونا کی چوتھی خطرناک لہر کے باعث مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوٴن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس چوتھی خطرناک لہر کے باعث ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوٴن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے دو سب ڈویڑن کے پانچ یونین کونسل میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاوٴن نافذ کیا جائے گا ، لاک ڈاوٴن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کے مطابق لگایا گیا۔

    ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی سب ڈویڑن کے تین یونین کونسل کورنگی زمان ٹاوٴن یونین کونسل 8 ، بھٹاء کالونی یو نین کونسل 10 اور ناصر کالونی یونین کونسل 2 کے مختلف علاقے سمیت ماڈل کالونی سب ڈویڑن کے دو یونین کونسل سعود آباد یونین کونسل 3 اور ماڈل کالونی یونین کونسل 1 شامل ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوٴن والے ایریاز میں کسی بھی قسم کی اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوٴن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا ہے ، ان یونین کونسل مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاوٴن 13 جولائی سے 26 جولائی کی شام تک نافذالعمل رہے گا۔

  • کرونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

    کرونا کیسز میں اضافہ: اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں لاک ڈاؤن

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر متعدد علاقوں میں اسمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد وفاقی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن جی نائن 2، جی ٹین 3، جی ٹین 2، جی الیون 2، جی الیون 1 اور آئی ایٹ 3 میں نافذ کیا گیا ہے۔

    علاوہ ازیں ڈی ایچ اے ٹو، سوہان گارڈن، پی ڈبلیو ڈی، بہارہ کہو اور بنی گالہ میں مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا ہے۔ جزوی اور مکمل لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ثابت ہورہی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے 4 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    اب تک ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 6 لاکھ 59 ہزار 116 ہوچکی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 46 ہزار 663 ہے۔

    ملک میں وبا سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہزار 256 ہوچکی ہے جبکہ اب تک 5 لاکھ 98 ہزار 197 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    پنجاب کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ساتھ صوبے بھر میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں راولپنڈی اور گجرات کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور کے 16، راولپنڈی کے 4 اور گجرات کے 17 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق علاقہ مکینوں کی نقل و حرکت محدود ہوگی، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

    سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ کاروباری مراکز شام 6 بجے بند کردیے جائیں گے۔

    صوبے میں ہفتہ اور اتوار کو کام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہو گا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا۔

    سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، لیبارٹریاں اور کلیکشن پوائنٹس 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن کھلے رہیں گے۔

    گروسری اسٹورز، جنرل اسٹورز، چکیاں، پھل سبزی کی دکانیں، تندور اور پٹرول پمپس کو پورا ہفتہ 24 گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہو گی۔

    سیکریٹری کا کہنا ہے کہ ٹائر پنکچر شاپس، فلنگ پلانٹس، ورک شاپس، اسپیئر پارٹس شاپس اور زرعی مشینری و آلات کی دکانیں بھی 24 گھنٹے کھلی ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ہمراہ کام کرنے کی پالیسی پر کاربند ہوں گے۔ لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں تمام انڈور اور آؤٹ ڈور میرج ہالز، کمیونٹی سینٹرز اور مرکیز 15 مارچ سے مکمل طور پر بند ہوں گے۔

    لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں ریستوران اور کیفیز میں انڈور ڈائننگ سختی سے منع کردی گئی ہے صرف ٹیک اویز کی اجازت ہوگی۔

    مذکورہ شہروں میں کسی بھی سماجی و مذہبی تقریبات میں صرف 50 افراد کو شامل ہونے کی اجازت ہوگی، زیادہ آبادی والے بڑے 7 شہروں کے علاوہ باقی اضلاع میں 300 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفیکشن کے اطلاق کے بعد تمام مزارت، درگاہیں اور سنیما ہالز بھی مکمل طور پر بند ہوں گے، تمام تفریحی مقامات اور پارکس شام 6 بجے بند کر دیے جائیں گے۔

    محکمے کے مطابق ضلعی انتظامیہ پابندیوں کو صوبہ بھر میں نافذ کروانے کے لیے پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے گی، عوام کو زندگی معمول پر لانے کے لیے حکومت پنجاب کا ساتھ دیتے ہوئے ایس او پیز کو زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

    سیکریٹری کا مزید کہنا ہے کہ فوری طور پر یہ پابندیاں لگانے سے کرونا وائرس کی متوقع تیسری لہر پر بر وقت قابو پالیں گے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ : لاہور، ملتان اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ : لاہور، ملتان اور راولپنڈی کےمختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : پاکستان میں کورونا کیسزمیں اضافے کے پیش نظر لاہور، ملتان اورراولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، ان علاقوں میں ،اسپتال، میڈیکل اسٹور،لیبارٹریاں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی جبکہ کھانے پینے کی دکانیں اور پٹرول پمپ شام سات بجے بند کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزمیں اضافے کے باعث لاہور،ملتان اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں لاہور کے نیو مسلم ٹاؤن سی بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، رضا بلاک ، سکندر بلاک،عمر بلاک، گارڈن ٹاؤن ، کیولری گرا ؤنڈ شامل ہیں۔

    ڈی ایچ اے فیز1 ، ڈبل اے بلاک، ایچ بی ایف سی بلاک بی ، ڈی ایچ اے فیز 6 سیکٹر A اور سیکٹر ایل عسکری11، انار کلی بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

    ہیلتھ کیئر ترجمان کیپٹن(ر)عثمان نے کہا ہے کہ مزنگ،شاد مان اور گلشن راوی کے علاقے ہاٹ سپارٹ ایریا قرار دیئے گئے ہیں جبکہ ملتان میں نقش آباد کالونی، گلگشت کالونی، کھیرا آباد، مپکو کا لونی ، خواجہ آباد، ملتان کچہری اور سادت کالونی میں لاک ٹاؤن لگا دیا گیا ہے۔

    کیپٹن(ر)عثمان کے مطابق راولپنڈی میں فوجی فاؤڈیشن ، یونیورسٹی نیو لالہ زار، گرلزہائی اسکول کہوٹہ ، سیٹلائیٹ ٹاؤن اور عباسی آباد کے علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

    ہیلتھ کیئر ترجمان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں ، کولیکشن پوائنٹس، اسپتال، کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جبکہ ملک شاپس، چکن، گوشت، مچھلی کی شاپس، بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی اور آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس9 سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسلام آباد : پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افرادلقمہ اجل بنے ، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 اور اموات 5924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزاور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1114 کورونا کیسزسامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25347 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے تاحال 5924 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 21628 ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 19 لاکھ 52 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1850 مریض زیرعلاج ہے ، جن کے لئے ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ، کورونا کے 224 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

  • عید الاضحیٰ پر پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    عید الاضحیٰ پر پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ

    لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا جس کی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے منظوری دے دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عید الاضحیٰ پر صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی ہے، عید سے قبل اسمارٹ لاک ڈاؤن پیشگی اعلان کے بجائے اچانک ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں بازار، مارکیٹس اور پلازے عید سے 2 تین روز قبل بند کردی جائیں گی۔

    ذرائع چیف سیکریٹری کے مطابق کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن مجبوری ہے، مارکٹیوں سے زیادہ عوام کی زندگی عزیز ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عید الفطر سے قبل مارکیٹیں بند نہ کرنے سے وبا میں اضافہ ہوا تھا لہٰذا مذکورہ فیصلہ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز اور سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن کسی بھی وقت جاری ہو سکتا ہے۔

    اجلاس میں محکمہ صحت پنجاب نے بھی عید سے قبل مارکیٹس بند کرنے کی تجویز دی تھی، تجویز میں کہا گیا تھا کہ منگل یا بدھ سے صوبے کی تمام مارکیٹس بند کردی جائیں۔

    تجویز میں کہا گیا کہ مارکیٹس 2 اگست تک بند رکھی جائیں، صرف گروسری، فارمیسز اور بیکریوں سمیت ضروری اشیا کی دکانوں کو کام کی اجازت دی جائے۔

  • پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 اموات

    پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے اثرات، 24 گھنٹوں میں صرف 5 اموات

    لاہور : پنجاب میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت اثرات نمایاں ہونے لگے ، 24 گھنٹوں میں پنجاب میں کورونا کے 313 نئے کیسز اور صرف 5 اموات سامنے آئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسزمیں کمی کا سلسلہ بدستورجاری ہے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے313نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کنفرم مریضوں کی تعداد91،129 ہو گئی۔

    ترجمان کے مطابق رپورٹ ہونے والے کیسز میں لاہور کے 101، ننکانہ 1، قصور 2، شیخوپورہ 5،راولپنڈی 17، جہلم 1، اٹک 6 اور گوجرانوالہ کے 21 کیسز شامل ہیں۔

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں 8، گجرات 17، حافظ آباد 3، منڈی بہاؤالدین 5، ملتان 14،خانیوال 1، وہاڑی 5، فیصل آباد23، چنیوٹ 2، ٹوبہ 7، جھنگ4 اور رحیم یار خان میں 2 کیسز سامنے آئے جبکہ سرگودھا میں 6، میانوالی1، خوشاب 9، بہاولپور 3، لودھراں 8، ڈی جی خان میں 4، مظفرگڑھ میں 5، راجن پور میں 1، ساہیوال میں 8 ، اوکاڑہ میں 2، راجن پور میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے 5 مزید اموات ہوئی ، جس کے بعد اموات کی کل تعداد 2،100 ہو چکی ہیں جبکہ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 66،802 ہو چکی ہے

    پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر اب تک670، 624 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • کراچی: ضلع غربی اور جنوبی میں  اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، کون کون سے علاقے شامل؟

    کراچی: ضلع غربی اور جنوبی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، کون کون سے علاقے شامل؟

    کراچی : شہر قائد کے ضلع غربی اور جنوبی میں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن16جولائی تک نافذالعمل رہے گا، متاثرہ علاقوں میں ڈبل سواری اور پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی نے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ، ڈپٹی کمشنر جنوبی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سول لائن،آرام باغ، گارڈن،لیاری، صدر کی یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ، متاثرہ علاقوں میں 16جولائی تک 2ہفتے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا۔

    خیابان راحت کی تمام کمرشل مارکیٹ بند رہیں گی، کلفٹن بلاک4کے علاقے بمعہ ریسٹورنٹ،تجارتی مراکزبندرہیں گے جبکہ کلفٹن بلاک5کےعلاقےاسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت بند رہیں گے اور کلفٹن میں باتھ آئی لینڈ اور ملحقہ علاقے بھی بند رہیں گے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ کھارادرمیں کھوڑی گارڈن،مچھی میانی مارکیٹس ، گارڈن میں جیلانی مسجد روڈ کی تمام دکانیں بند رہیں گی، جبکہ نانک واڑا میں ہری مسجد روڈکےتمام تجارتی مراکز اور گارڈن میں ڈولی کھاتہ اور شو مارکیٹ کے علاقے بند رہیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لیاری میں موسیٰ لین ،صدر میں بزرٹہ لائن کا علاقہ بند رہے گا، لاک ڈاؤن کےعلاقوں میں ڈبل سواری،پبلک ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی جبکہ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ماسک کااستعمال لازمی ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھانے پینے کے سامان کی دکانیں 7بجے تک کھولی جاسکے گی اور متاثرہ علاقوں کےگھرکےایک فردکوخریداری کیلئےباہرنکلنےکی اجازت ہوگی ، لاک ڈاؤن والےعلاقوں گھرسےباہرنکلنےوالوں کووجہ بتانالازمی ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں ہوم ڈلیوی اور گھروں میں تقاریب کی اجازت نہیں۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر غربی نے بھی ڈی ایچ اوکی تجویز پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، گڈاپ، کیماڑی ، بلدیہ ، سائٹ اور اورنگی کی مختلف یوسیز میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں یو سی 11داتا نگر ایریا 7اے اور بی ، یو سی 12مجاہد کالونی ملت آباد گلفام آباد علیگڑھ کالونی، سائٹ ٹاؤن اور یو سی 4میٹرول، بلاک ایک، دو تین چار اورپانچ شامل ہیں۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں بلدیہ ٹاؤن یو سی 5سعیدآباد، ایریا 5جی ، پانچ جے اور اے 3، گڈاپ ٹاؤن،یو سی 5سونگل، گلشن معمار بلاک ایکس،وائی اور بلاک زیڈ اور کیماڑی ٹاؤن میں یو سی 3کیماڑی، ڈاکس اور مجید کالونی کے علاقے شامل ہیں۔

  • ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

    ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: ڈپٹی کمشنر نے ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا، لاک ڈاؤن سے متعلق نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی ایچ او ملیر کی تجویز پر لگایا جارہا ہے، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ گلشن حدیدیوسی 6فیز ون اور ٹو میں ہوگا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق گلشن حدیدفیز ون اور ٹو کی سڑکیں 5دن تک مکمل سیل رہیں گی، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا آغاز آج سے 7جولائی تک رہے گا جبکہ میڈیکل اسٹور اور اشیائےخورونوش کی دکانیں لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ ہوں گی۔

    سندھ حکومت کا کراچی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ

    قبل ازیں گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن ختم کیا گیا تھا لیکن اب صرف ملیر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا جائے گا، جس کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔

    کراچی کی 39 یوسیز میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی مدت گزشتہ آج رات 12 بجے ختم ہوگی، کمشنر نے آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اختیار ہیلتھ ایڈوائزری پر ڈی سیز کو دے دیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز بڑھنے کی صورت میں مخصوص علاقوں کو بند کیا جائے گا، آئندہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ڈی سیز اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔