Tag: اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

  • پنجاب میں فضائی آلودگی، 10اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    پنجاب میں فضائی آلودگی، 10اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : پنجاب میں اسموگ کے باعث 10 اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ مارکیٹیں، ریسٹورنٹ، سینما ہالز اور جم دوپہر تین بجے کے بعد کھلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اسموگ کا راج برقرار ہے ، فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلئے لاہورسمیت پنجاب کے دس اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

    اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤ الدین شامل ہیں۔

    اسمارٹ لاک ڈاؤن والے اضلاع میں آج اسکول، کالجز اور جامعات بند ہیں تاہم ،آن لائن کلاسزلی جاسکتی ہیں جبکہ مارکیٹیں، دکانیں، جم اور سینما سہ پہر تین بجے کے بعد کھلیں گی ۔

    ماہرین کی جانب سے شہریوں کو ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پنجاب حکومت کا کہنا ہے عوام اورحکومت مل کر ہی اس آفت کے مضر اثرات سے بچ سکتے ہیں، عوام اور کاروباری افراد حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

    گذشتہ روز لاہورہائیکورٹ نےاسموگ کا ذمےدار محکمہ ماحولیات پنجاب کوقرار دیتے ہوئے دھواں چھوڑنے والی صنعتوں کیخلاف کارروائی کا حکم بھی دیا اور کہا کہ عمل نہ ہوا تو محکمہ ماحولیات کے افسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

  • ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

    ملک کے مختلف شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کی حالیہ صورتحال کے باعث مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا، لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کےاحکامات پر چند اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذکردیاگیا ، جس میں لاہور،ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ،حافظ آباد، نارووال شامل ہیں.

    محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ نےاسمارٹ لاک ڈاؤن کانوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن رواں ہفتہ جمعرات سے اتوار تک رہے گا۔

    لاک ڈاؤن کے دوران ضلع بھرکے اسکولزبندرہیں گے جبکہ تمام مارکیٹس،شاپنگ مال،تجارتی وکاروباری مراکز بند رہیں گے اور ساتھ ہی ،سینماہالز،ہوٹلزبھی بندرکھےجائیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں عوام کو زیادہ وقت گھروں میں رہنے اور نقل وحرکت محدود رکھنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے پنجاب حکومت نےکابینہ کمیٹی ماحولیات کے فیصلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا گیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 9نومبرکویوم اقبال پرسرکاری چھٹی ہوگی۔

    پنجاب حکومت نے10نومبرکی چھٹی کابھی نوٹیفکیشن جاری کیا ، جس میں کہا گیا کہ 10نومبرکوسرکاری،پرائیویٹ،تعلیمی ادارے،یونیورسٹیزبندرہیں گیی جبکہ ریسٹورنٹس،پارکس اورسینمازبھی بندرہیں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے10نومبرسے12نومبرتک بند رہیں گے جبکہ 11اور12نومبرکومارکیٹیں بندرہیں گی۔

    گذشتہ روز ایوان وزیر اعلی میں میڈیا کو انسداد سموگ کے حوالے سے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا تھا کہ لاہور ڈویژن، گوجرانولہ اور حافظ آباد میں ماحولیاتی اور ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

    نگران وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کیلئے کارخانے اور فیکٹریوں کو بند نہیں کیا جارہا جبکہ بھارت کی جانب سے آنے والی فضائی آلودگی کے تدارک کیلئے وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے۔

  • کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کی تشویشناک صورتحال ، سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی : کورونا کےبڑھتے کیسز کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر پابندیاں لگادی ہیں جن کا نفاذ آج سے ہوگا، مارکیٹیں شام چھ بجے بند کی دی جائیں گی اور ریسٹورنٹس میں صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر سندھ میں آج سے دوبارہ اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، کورونا ٹاسک فورس کے فیصلوں کے تحت شاپنگ مالز اورمارکیٹیں صبح چھ سے شام چھ بجے تک کھلیں گی جبکہ جمعہ اوراتوارکوکاروبار بند رہے گا۔

    پابندیوں کے تحت کریانہ، بیکری اور فارمیسی کھلی رہیں گی ، ریسٹورنٹس میں انڈور اور آؤٹ ڈورسروسز دونوں بند ہوں گی تاہم صرف ٹیک اوے کی اجازت ہوگی جبکہ صوبے بھرمیں آج سے تعلیمی ادارے بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    فیصلوں کے مطابق سرکاری اور نجی سیکٹر میں پچاس فیصد اسٹاف حاضر ہوگا جب کہ صوبے بھر میں درگاہیں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

    دوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے سندھ میں تمام درگاہیں اور مزارات بند کرنے کا سرکلر جاری کردیا ہے ، سرکلر کورونا ٹاسک فورس کےفیصلوں کی روشنی میں جاری کیا گیا۔

    سرکلرمیں کہاگیا ہے کہ درگاہوں،مزارات میں عرس،دیگر پروگرام معطل رہیں گے، مزارات،درگاہوں میں ڈیوٹی دینے والے افراد ایس او پیز پر عمل کریں۔

    خیال رہے ۔کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بیس فیصد سے زائد ہوگئی ہے ، آج ملک بھر میں 32 کورونا کے مریضوں کا انتقال ہوا جبکہ 3700 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، بلوچستان میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ ، بلوچستان میں یکم مئی تک لاک ڈاؤن نافذ

    کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ، اس دوران ہر قسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں یکم مئی تک اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیاگیاہے،صوبےمیں یکم مئی تک ہرقسم کی تقریبات پرپابندی ہوگی۔

    لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے ضروری کےعلاوہ تمام دکانیں بندرہیں گی ، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پرہفتہ اتوارکے لیے پہلے سے پابندی لگی ہوئی ہے تاہم شہر سے شہر کے درمیان ٹرانسپورٹ میں گنجائش سے 50 فیصد کم مسافرسفرکرسکیں گے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، بلوچستان میں کورونا کو کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے ہیں، لوگوں نے تیسری لہر کو سنجیدہ نہیں لیا، تیسری لہر پہلی دو لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد سے کیسز کم ہوئے، گزشتہ روز کیسز میں 9 فیصد اضافہ ہوا، فاطمہ جناح اسپتال میں تمام وارڈ بھر چکے ہیں۔

    لیاقت شاہوانی نے مزید کہا ہے کہ حکومت نے 15 روز کیلئےاسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے اور اپیل ہے کہ علما کورونا کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برطانوی وزیراعظم کہہ رہےہیں ماسک پہننےسےکیسز کم ہورہےہیں، ہماری پہلی ترجیح عوام کی زندگی ہے، حالات مزید خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ ایس اوپیزکی خلاف ورزی پردکانداروں کوجرمانےکےساتھ سزابھی دینگے،مجس تعلیمی ادارے میں زیادہ کیس رپورٹ ہورہے ہیں اسے بند کررہے ہیں، اگر صورتحال گھمبیر ہوئی تو سخت فیصلے کریں گے ، حکومت اپنے فیصلوں پر مکمل عملدرآمد کرائے گی۔

  • کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز،  لاہور کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، لاہور کے مزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    لاہور : کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کےمزید 6 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ، اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگادیا گیا ، کیپٹن (ر) محمدعثمان نے کہا ہے کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والوں علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ لاہور کے مزید 6علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ، جن میں گلی نمبر4 اے بلاک، بلڈنگ  نمبر 20،سیکٹر ایف،گلی نمبر2 اے بلاک عسکری10 شامل ہیں۔

    کیپٹن (ر) محمدعثمان نے کہا ہے کہ گلی نمبر3 زیڈبلاک فیز3اورمین غازی روڈ ایس بلاک فیز2 ڈی ایچ اے اورگلی نمبر7 سرور کالونی، مین سٹریٹ فضل پارک شادباغ میں بھی اسمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔

    ترجمان کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر(نجی اور سرکاری)بند رہیں گے، علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ، تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل اسٹور، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس،ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔

    کیپٹن(ر)محمد عثمان کے مطابق ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی جبکہ گروسری اسٹورز، جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی۔

    سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں سے لوگوں کی آمدورفت کو محدود کرنا ہے ، متاثر ہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ہی کورونا سے زیادہ لوگوں کو متاثر ہونے کے خطرے سے بچا یا جا سکتاہے۔

    ترجمان نے کہا کہ احتیاط نہ کرنے سے کورونا وائرس دوبارہ تیزی سے پھیل سکتا ہے،یاد رکھیے پہلے سے زیادہ احتیاط کر کے ہی اس موذی بیماری دوبارہ پھیلاؤ سے بجا جا سکتا ہے۔

  • کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں تیزی :  کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کوروناوائرس کے پھیلاؤ میں تیزی : کراچی کے ضلع غربی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

    کراچی :کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر ضلع شرقی کے بعد ضلع غربی میں بھی پابندیاں اوراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن 3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاؤ اوراین سی اوسی کی ہدایات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنرغربی نے ضلع بھر میں پابندیاں اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔

    ڈپٹی کمشنرغربی کی جانب سے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ اور شاپنگ مالز رات 10بجے بند کردئیے جائیں جبکہ اسپتال، میڈیکل اسٹور اور صحت کے ادارے پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    حکمنامہ میں کہا ہے کہ کورونامتاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن3 نومبر سے تا حکم ثانی نافذ رہے گا اور تمام محدود مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    ڈپٹی کمشنرغربی نے پبلک ٹرانسپورٹ،بس اسٹاپ اورمارکیٹوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیتے ہوئے کہا تمام تفریحی گاہیں اورپارکس شام 6 بجے بند کردیے جائیں، جاگنگ ٹریکس والے پارکس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : کورونا کیسز میں اضافہ : کراچی کے ضلع شرقی میں پابندیاں نافذ

    اس سے قبل ڈپٹی کمشنر شرقی نے ضلع بھر میں پابندیاں نافذ کرتے ہوئے کہا تھا کہ  تمام شادی ہالز، ریسٹورنٹ، شاپنگ مالز رات 10 بجے بند کر دئیے جائیں۔

    یاد رہے این سی او سی نے کرونا کی تیزی سے بگڑتی صورت حال کے حوالے سے اجلاس کیا جس میں گھر سے باہر نکلنے والے شہریوں کے لیے ماسک لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    این سی او سی نے شادی ہال، مارکیٹس اور مال رات دس بجے بند کرنے کی ہدایت کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں بصورت دیگر صورت حال خطرناک ہوسکتی ہے۔