Tag: اسماعیل ہنیہ کی شہادت

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے وقت میں موقع پرموجود تھا، ترجمان حماس خالدالقدومی

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے وقت میں موقع پرموجود تھا، ترجمان حماس خالدالقدومی

    حماس کے ترجمان خالدالقدومی نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے وقت میں موقع پرموجود تھا، کمرے کی دیوار کو کسی چیز نے باہر سے ہٹ کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حماس خالد القدومی نے کہا کہ میں عمارت کی دوسری منزل پر مقیم تھا واقعہ چوتھی منزل پر ہوا، میں موقع پر پہنچا تو دیکھا بلڈنگ کی باہر کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔

    خالدالقدومی نے کہا کہ ایسا لگا کہ کمرے کی دیوار کو کسی چیز نے باہر سے ہٹ کیا ہے، راکٹ یا کسی چیز نے چوتھی منزل پر ہٹ کیا جس کا اثر دوسری منزل تک گیا۔

    انھوں نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے کمرے میں اندر دھماکا نہیں ہوا باہر سے ہٹ کیا گیا، نیویارک ٹائمز، ٹیلی گرام یا دوسرا میڈیا ان کے اپنے مفادات ہیں۔

    ترجمان حماس نے کہا کہ ہماری تحریک میں نضم وضبط ہے اسی حساب سے سربراہ مقرر کیا جائے گا، حماس کے اپنے ٹی او آرز ہیں، فی الحال شوریٰ معاملات چلائے گی۔

    خالدالقدومی نے کہا کہ ابھی خون تازہ ہے، صورتحال دیکھیں گے یا نئے الیکشن کرائے جائیں گے، حماس کے پولیٹیکل بیورو میں 17 ارکان ہیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے سے ملاقات کی حوصلہ بلند تھا، حافظ نعیم الرحمان

    اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے سے ملاقات کی حوصلہ بلند تھا، حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے صاحبزادے سے ملاقات کی حوصلہ بلند تھا، کوئی بھی ان چٹانوں سے نہیں ٹکرا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ فلسطینی رہنماؤں سے ملاقات کی ان کے حوصلے بلند تھے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے امت میں نیا جذبہ پیدا ہوگیا ہے، فلسطینیوں کے حوصلے پہاڑوں کی طرح مضبوط ہیں، نیتن یاہو یا کوئی اور ہو ان چٹانوں سے ٹکرا نہیں سکتا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حق کے راستے میں قربانی کا میابی کی ضمانت ہوتی ہے، 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو شکست دے دی تھی، القسام بریگیڈ نے اسرائیل کی انٹیلی جنس کو فیل کرکے رکھ دیا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کی جانب سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، پاکستان کے بانی نے کہا تھا کہ اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے وزیرخارجہ اور سفیر تک اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں نظر نہیں آئے، پاکستان کے وزیراعظم کو اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ میں شرکت کرنی چاہیے تھی۔

    انھوں نے کہا کہ حکومت نے عوامی دباؤ میں اسرائیل کی مذمت کی ہے، حکمران اقتدار کے تحفظ کیلئے امریکا اور اسرائیل کے خلاف بات نہیں کرتے۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت:  مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت: مولانا فضل الرحمان کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

    اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شہادت سے فلسطین کی آزادی کی تحریک ختم نہیں ہوگی.

    فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حماس رہنما سے ملاقات ہوئی تو وہ شہادت کے جذبےسےسرشارتھے، ان کی اور ان کے خاندان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی میں ان کی خدمات کےاعتراف میں آج قراردادیں پیش کریں گے۔

    سربراہ جے یو آئی ف نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جارحیت کیخلاف جمعہ کوملک بھرمیں احتجاج کریں گے، اسرائیلی جارحیت کیخلاف اور حماس رہنما کی شہادت پر بھرپور مظاہرے کئے جائیں گے۔

  • ترکیہ اور روس کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

    ترکیہ اور روس کی اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت

    انقرہ / ماسکو : روس اور ترکیہ نے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کےقتل کی مذمت کردی اور کشیدگی میں مزید اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ وزارت خارجہ نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما کا ایران کی سرزمین پرقتل ایک گھناؤنافعل ہے۔

    ترک وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو حکومت کا امن کے حصول کا کوئی ارادہ نہیں ، عالمی برادری اسرائیل کو روکنے کیلئے اقدامات کرے ، اگر عالمی برادری ناکام ہوئی خطہ بہت بڑےتنازعات کاسامنا کرے گا۔

    روس کی حماس کےسیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کےقتل کی مذمت کی ، روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ہنیہ کا قتل ناقابل قبول اورسیاسی جرم ہے،اسرائیل کا اقدام کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔

    یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

    واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ترجمان وائٹ ہاؤس کا فوری تبصرے سے گریز

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ترجمان وائٹ ہاؤس کا فوری تبصرے سے گریز

    واشنگٹن : ترجمان وائٹ ہاؤس نے حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فوری تبصرے سے گریز کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس حماس کے ترجمان نے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر فوری تبصرے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ حماس رہنما کونشانہ بنانےکی خبروں سے آگاہ ہیں۔

    یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

    واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔