Tag: اسماعیل ہنیہ

  • حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ دوحہ میں سپردِ خاک

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ دوحہ میں سپردِ خاک

    حماس رہنما اور سابق فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کی قطر کے دارالحکومت دوحہ میں تدفین کردی گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نماز جنازہ میں خالد مشعل، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے، فلسطینی تنظیموں، الفتح، اسلامی جہاد اور دنیا بھر سے لوگ شریک ہوئے۔

    مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں نماز جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کی گئی، حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ہنیہ کو دوحہ کے لوسیل قبرستان میں علامہ یوسف القرضاوی کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی تصاویر اور فلسطینی پرچم اٹھائے سوگوار افراد کی بڑی تعداد شہید کے جنازے میں شریک ہوئی، نعروں کی گونج میں حماس رہنماء کی میت امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں لائی گئی۔

    اسماعیل ہنیہ شہید نے آخری گفتگو میں کیا کہا تھا؟

    واضح رہے کہ حماس کے شہید رہنماء اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز تہران میں ادا کی گئی تھی، جس میں لاکھوں شہریوں نے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

  • اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت: ایرانی آرمی چیف کا اہم بیان

    حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھا گئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا طریقہ زیر غور ہے۔

    ایرانی فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایران اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کے طریقے کا جائزہ لے رہا ہے، ان کی شہادت کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

    میجر جنرل محمد حسین باقری نے مزید کہا کہ اسرائیل کو ہر حال میں پچھتانا پڑے گا، اسرائیل کے خلاف کئی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

    دوسری جانب اسرائیل نے حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد دیف کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ان کی انٹیلی جنس کی تصدیق ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کو 13 جولائی کو ہونے والی فضائی بمباری میں ہلاک کیا گیا تھا۔

    اسرائیلی وزیر خزانہ بیزل اسموٹریچ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے کمانڈر محمد دیف کے مبینہ طور پر قتل کی نشاندہی سے لگتا ہے ”حماس کی شکست پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے“۔

    اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں فتح سے پہلے ایک لمحہ نہیں روکنا چاہئے ہم اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم ان سب کو ختم نہ کریں، سیکیورٹی کو بحال کریں اور اغوا شدہ لوگوں کو گھر واپس نہ لے آئیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی  ویڈیو

    اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر کی ویڈیو

    ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیل کے میزائل حملے میں شہید ہونے والے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچا دیا گیا۔

    دوحہ سے عرب میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے رہنماء اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ امام محمد عبدالوہاب جامع مسجد میں ادا کی جائیگی، نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کی مقامی قبرستان میں تدفین ہوگی۔

    گزشتہ روز ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی تھی۔

    اسرائیل کا القسام بریگیڈ کے سربراہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

    واضح رہے کہ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ گزشتہ روز ایرانی دارالحکومت تہران میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوگئے تھے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے۔

  • اسماعیل ہنیہ تک  پہنچنے کے لیے اسرائیل نے  کون سے سافٹ وئیر کا استعمال کیا؟

    اسماعیل ہنیہ تک پہنچنے کے لیے اسرائیل نے کون سے سافٹ وئیر کا استعمال کیا؟

    اسرائیل نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ تک پہنچنے کے لیے کون سے سافٹ وئیر کا استعمال کیا، یورپی مبصر نے اس حوالے تفصیل بتادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے ’اسپائینگ سافٹ وئیر‘ کی مدد سے اسماعیل ہنیہ پر باقاعدہ ٹریک کر کے حملہ کیا۔

    حماس کے سربراہ ہ کی شہادت پر یورپی مبصر برائے مشرق وسطیٰ ایلیا جے میگنیئر کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے اسپائینگ سافٹ ویئرکی مددسے اسماعیل ہنیہ پرباقاعدہ ٹریک کرکے حملہ کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    ایلیا جے میگنیئر نے بتایا کہ اسرائیل نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حماس کے سربراہ کی لوکیشن معلوم کی، جب وہ واٹس ایپ پر اپنے بیٹے سے بات چیت کر رہے تھے، اسی دوران ان کی لوکیشن معلوم ہوگئی۔

    یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے مبینہ طور پر سافٹ وئیر کو استعمال کیا، جبکہ واٹس ایپ میسج کے ذریعےان کی لوکیشن معلوم کی۔

    مبصر کے مطابق اسرائیلی ساختہ یہ سافٹ وئیر مذکورہ شخص کی لوکیشن بتا دیتا ہے، اس شخص کی اپارٹمنٹ میں موجودگی بھی ظاہر کر دیتا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اسپائی وئیر سافٹ وئیر اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس فرم ایس ایس او گروپ کی جانب سے تیار کردہ پیگاسس سافٹ وئیر ہے، پگاسس سافٹ وئیر کی خصوصیات یہ بھی ہے کہ یہ اسمارٹ فونز میں صارف کے میسجز، تصاویر، لوکیشن ڈیٹا اور یہاں تک کہ موبائل کیمرہ تک بھی رسائی حاصل کر سکتا ہے، وہ بھی موبائل صارف کی اجازت کے بغیر۔

  • اسماعیل ہنیہ کے شہادت کے مقام کی تصویر سامنے آگئی

    اسماعیل ہنیہ کے شہادت کے مقام کی تصویر سامنے آگئی

    مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے مقام کی مبینہ تصویر سامنے آگئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی اخبار کی جانب سے اس مبینہ مقام کی تصویر جاری کی گئی ہے جہاں اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا گیا تھا۔

    امریکی اخبار کے مطابق ایک عہدیدار کی جانب سے اس تصویر کو ہم سے شیئر کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں مقبوضہ فلسطین کی مزاحتمی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد قُم شہر میں انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا دیا گیا۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایرانی دارالحکومت تہران میں گزشتہ روز شہید کردیا گیا تھا۔

    حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روز کے قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور پاسداران انقلاب نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا سخت اور دردناک جواب دیا جائے گا۔

    ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایران کے مذہبی اہمیت کے حامل اہم شہر قُم کی مسجد جُمکران میں ایرانی روایات کے مطابق انتقام کی علامت سرخ پرچم بھی لہرادیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیل پر براہ راست جوابی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

  • ملائیشیا نے وزیر اعظم کی فیس بک پوسٹ ہٹانے پر میٹا سے وضاحت طلب کر لی

    ملائیشیا نے وزیر اعظم کی فیس بک پوسٹ ہٹانے پر میٹا سے وضاحت طلب کر لی

    کوالالمپور: ملائیشیا نے وزیر اعظم انور ابراہیم کی اسماعیل ہنیہ قتل سے متعلق فیس بک پوسٹ ہٹانے پر میٹا سے وضاحت طلب کر لی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق ملائیشیا کے وزیر مواصلات فہمی فاضل نے کہا ہے کہ انھوں نے META.O سے وضاحت طلب کی ہے کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے وزیر اعظم انور ابراہیم کی ایک فیس بک پوسٹ کو پلیٹ فارم سے کیوں ہٹایا گیا۔

    قبل ازیں روئٹرز کے مطابق ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم نے فیس بک پوسٹ ہٹانے کے میٹا پلیٹ فارمز کے اقدام کو بزدلانہ قرار دیا تھا، اس پوسٹ میں حماس کے ایک اہلکار کے ساتھ ان کی فون کال کی ریکارڈنگ تھی، جس میں ہنیہ کی موت پر انھوں نے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔

    فہمی فاضل نے صحافیوں کو بتایا کہ میٹا نے ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا ہے۔

    سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد کا رد عمل

    ادھر سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے ’’عظیم آدمی‘‘ کو اس لیے مارا کہ اسرائیل ’’ہر اس شے سے ڈرتا اور نفرت کرتا ہے جس کے لیے وہ کھڑا ہوتا تھا۔‘‘

    مہاتیر نے 1981 سے 2020 کے درمیان 24 سال تک ملائیشیا کے وزیر اعظم کے طور پر خدمات انجام دیں، انھوں نے ہنیہ کو ایک ’نرم گفتار لیکن شیر کے دل والا آدمی‘ قرار دیا، انھوں نے کہا وہ ہنیہ کو مار سکتے ہیں لیکن اس کے نظریات کو نہیں۔

    مشرق وسطیٰ پر مکمل جنگ کے بادل منڈلانے لگے، یو این سلامتی کونسل کے ممالک تشویش میں مبتلا

    مہاتیر کا کہنا تھا کہ وہ ایک صاف ضمیر آدمی تھا جس نے اسے اپنے لوگوں کے لیے کھڑے ہونے کی ہمت دی، وہ اپنے لیے رہنمائی ایک ایسے اخلاقی کمپاس سے حاصل کرتے تھے جس کی بنیاد انسانیت اور مذہبی یقین ہے۔

  • اسحاق ڈار کی اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل ملاقات

    اسحاق ڈار کی اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل ملاقات

    پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ایران میں میزائل حملے میں شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ سے ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جو نئے ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران کے دارالحکومت تہران گئیے تھے۔ ان کی مقبوضہ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے ایک دن قبل کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔

    منگل کو ایران کے دارالحکومت تہران میں ایران کے نومنتخب صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برداری ہوئی تھی، جس میں عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔

    حلف برداری تقریب میں شرکت کیلیے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں پاکستانی وفد بھی تہران پہنچا تھا۔

    ایرانی صدارتی حلف برداری کی تقریب کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں ترک وزیر خارجہ، پاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو شہید اسماعیل ہنیہ سے ملوا رہے ہیں۔

    تقریب کے دوران حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں مصافحہ کیا اور ایک دوسرے کا حال احوال پوچھا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ بھی ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران پہنچے تھے جنہیں بدھ کی علی الصباح میزائل حملے میں محافظ سمیت شہید کر دیا گیا۔

    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وقت کے مطابق رات تقریباً 2 بجے تہران کے قلب میں ایک میزائل فائرکیا گیا، جہاں اسماعیل ہنیہ اپنے محافظ سمیت موجود تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/after-ismail-haniyas-martyrdom-his-poem-went-viral/

  • شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین کہاں ہوگی؟

    شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ اور تدفین کہاں ہوگی؟

    فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ’حماس‘ نے ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے مقام سے متعلق اعلان کردیا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق حماس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی سرکاری اور عوامی سطح پر نماز جنازہ کی تقریب جمعرات کے روز ایران کے شہر تہران میں ادا کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق شہید حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو دو اگست کو قطر کے شہر لوسیل کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    اسماعیل ہنیہ

    عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائے گی۔

    رپورٹ کے مطابق اس کے بعد اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے قبل ان کے خاندان کے 70 اراکین اسرائیلی حملوں میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں شہید کردیا گیا، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا

     

  • اسماعیل ہنیہ کی بہو کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا

    غزہ : حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے بیٹے اور بہو کا ویڈیو پیغام سامنے اگیا ، جس انھوں نے شہادت کو باعث فخر قرار دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے اہل خانہ نے ان کی شہادت کو باعث فخر قرار دے دیا۔

    حماس رہنما کی بہو نے ویڈیو پیغام میں کہا آج میرے سسر شہدا میں شامل ہوگئے، غم بہت بڑا ہے، آنکھیں اشکبار ہیں، دل ان کی جدائی میں غمزدہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے خدا ہماری قمست بدلے گا اور ہمیں بہتر حالات عطا کرے گا، قوم کے قائد کو الوداع کہتے ہیں۔

    بیٹے عبدالسلام نے والد کی شہادت پر کہا میرے والد ہر روز شہادت محسوس کرتے تھے، ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم اپنا سر اونچا رکھتے ہیں، میرے والد کا وہ خواب پورا ہوا جس کا انہوں نے خواب دیکھا تھا۔

    یاد رہے حماس کے سربراہ کو ایران کے شہر تہران میں شہید کر دیا گیا، ایرانی ٹی وی کے مطابق ان کی رہائش گاہ کو علی الصبح نشانہ بنایا گیا، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔

    حماس نے سربراہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا ان کے سربراہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے، وہ ان دنوں ایران کے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران میں مقیم تھے۔

    واضح رہے غزہ جنگ کے دوران حماس کے سربراہ کے خاندان کے درجنوں افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں انکے بھائی بیٹے بہو پوتے پوتیاں بھی شامل ہیں۔

  • اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہمارا فرض ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ ہمارا فرض ہے، آیت اللہ خامنہ ای

    ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیل کے میزائل حملے میں شہادت پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حماس رہنماء اسماعیل ہنیہ کے خون کا بدلہ لینا ہمارا فرض ہے۔

    آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ صیہونیو ں نے یہ عمل کرکے ہمیں اسے سخت سزا دینے کے لئے بنیاد فراہم کردی ہے۔

    اس سے قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی اسرائیلی حملے پر شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لیں گے۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ بزدلانہ حملے کاحساب دینا پڑے گا، ایران اپنی علاقائی سالمیت اورعزت کا دفاع کریگا، دہشت گرد حملہ آور اپنے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا کریں گے۔

    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کردیا گیا

    ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران قابل فخر ساتھی اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر افسردہ ہے، کل اسماعیل ہنیہ کیساتھ فتح کانشان بلند کیا آج انہیں کندھوں پر اٹھانا پڑ رہا ہے، ایران اور فلسطین کے درمیان رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوگا۔