Tag: اسما عباس

  • اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

    اداکارہ اسما عباس کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا

    لاہور : پاکستان کی سینئر اداکارہ اور بشریٰ انصاری کی ہمشیرہ اسما عباس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، ہیکر نے میسجز بھی کیے۔

    بشریٰ انصاری نے اپنی بہن اداکارہ اسماء عباس کے نمبر سے موصول ہونے والے پیغامات کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسما کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا ہے۔

    برائے مہربانی اس قسم کے پیغامات پر بھروسہ نہ کریں، بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کیے جانے والے اسکرین شاٹ میں ہیکر اسما عباس کا نام  لے کر ابراہیم نامی شخص سے دس لاکھ روپے ادھار کے طور پر مانگ رہا ہے۔

    اسماء عباس نے بھی انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ میرے نمبر سے بہت سے لوگوں کو پیغامات بھیج کر پیسوں کا مطالبہ کیا جارہا ہے، لہٰذا اس قسم کے میسجز پر دھیان نہ دیں۔

    سینئر اداکارہ نے کہا کہ میرے عزیزوں، دوستوں کو اس وجہ سے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے میں معذرت خواہ ہوں۔

  • اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    اسما عباس کو اسکن ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ شدید متاثر

    پاکستان کی سینئر اداکارہ اسما عباس کو اسکرین ٹریٹمنٹ کروانا مہنگا پڑگیا، علاج کے دوران جلد پر شدید الرجی ہوگئی۔

    عاصمہ عباس پاکستان کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی سینئر اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ان کا تعلق ایک شوبز گھرانے سے ہے جس کی تین نسلیں فن اور تفریح ​​کے لیے کام کر رہی ہیں۔

    انہوں نے اپنی شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا اور تین دہائیوں بعد دوبارہ شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا، اب وہ وہ ایک سوشل میڈیا ولاگر بھی ہیں، اداکارہ نے اپنی جلد کے بارے میں اپ ڈیٹ شیئر کی ہے۔

    اداکارہ نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں بتایا کہ کچھ عرصے سے شہرے پر چھائیوں کے مسئلے کا شکار تھی، اور یہ مسئلہ اُن کے خاندان میں وراثتی طور پر پایا جاتا ہے۔

    اسما عباس کے مطابق یہ چھائیاں جسم کے کسی بھی حصے پر ہوسکتی ہیں، لیکن ان کے چہرے پر ہوئیں، جس کے باعث انہوں نے ڈاکٹر سے رجوع کیا۔

    اداکارہ نے کہا کہ ڈاکٹر نے انہیں ’کاؤٹرازیشن‘ نامی طریقہ علاج تجویز کیا، جس میں ایک خاص آلے کی مدد سے جلد پر موجود داغوں کو جلایا جاتا ہے تاکہ وہ ختم ہو جائیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ علاج سے ایک رات پہلے انہوں نے سونے سے قبل ایک ماسک لگایا، جو ممکنہ طور پر اُن کی جلد کو سوٹ نہیں کرسکا، ماسک لگانے کے بعد انہیں ہلکی سی جلن محسوس ہوئی لیکن وہ وقتی طور پر ٹھیک ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگلے دن جب وہ ڈاکٹر کے پاس باقاعدہ ٹریٹمنٹ کروانے گئیں تو علاج کے بعد اُن کے چہرے پر شدید الرجی ہوگئی، جس کی وجہ سے چہرے کا بڑا حصہ لال ہوگیا تاہم ڈاکٹر نے انہیں یقین دلایا ہے کہ یہ الرجی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔

  • ’گھر میں چھوٹی سی گڑیا آگئی‘ اسما عباس بہو آنے پر خوشی سے سرشار

    ’گھر میں چھوٹی سی گڑیا آگئی‘ اسما عباس بہو آنے پر خوشی سے سرشار

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ گھر میں بہو آنے پر خوشی سے سرشار ہیں جس کا اظہار انہوں نے ویڈیو پیغام شیئر کرکے کیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر حال ہی میں سینئر اداکارہ اسما عباس نے بیٹے احمد عباس گل اور ان کی اہلیہ ثمین کی شادی سے متعلق اظہار خیال کیا اور بہو کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے گھر میں رونق آگئی ہے، چھوٹی سی گڑیا جو گھر میں گھومتی رہتی ہے، ہم پیار کرتے ہیں تو وہ بھی پیار سے جواب دے دیتی ہے۔

    اسما عباس نے کہا کہ یہ بڑی بات ہے اگر ہم تو پیار کریں لیکن سامنے سے اگر پیار میں جواب نہ آئے تو دل خراب ہوجاتا ہے مگر میری بہو پیار میں جواب دیتی ہے اور میری بہت عزت کرتی ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ مجھے لگ ہی نہیں رہا گھر میں کوئی نیا انسان آگیا ہے یا گھر میں کچھ تبدیلی آئی ہے، مجھے لگ رہا ہے کہ زارا کے ساتھ مجھے باتیں کرنے کے لیے ایک اور بیٹی مل گئی ہے۔

    اسما عباس نے کہا کہ زارا جلد ہی چلی جائے گی اس لیے میں صرف اپنی بہو کی وجہ سے اداس نہیں ہوں گی۔

  • اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    اسما عباس بھی نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس اداکارہ نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑیں۔

    اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں اپنے یوٹیوب چینل پر ویڈیو شیئر کی ہے اس ویڈیو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اداکارہ نے نیلم منیر کی شادی پر تنقید کرنے والے کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    اسما عباس کہا کہ میں ایک خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے دیکھ کر میں بہت پریشان ہوں، وہ وائرل خبر نیلم منیر کی شادی سے متعلق ہے جس پر لوگوں نے انہیں شوہر کے انتخاب پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

    اداکارہ نے کہا کہ نیلم منیر بہت خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں جو کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں ملوث نہیں اور نہ ہی کسی کے بارے میں کوئی منفی بات کرتی ہیں۔

    اسما عباس کا کہنا تھا کہ مجھے یاد ہے جب میری بہن سنبل کا انتقال ہوا تو میں اور نیلم منیر اکٹھے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے تو انہوں نے مجھے تسلی دی اور میرا بہت خیال رکھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abdul Samad Zia (@abdulsamadzia)

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماشا اللہ اب نیلم کی شادی ہو گئی ہے، لیکن اس کی شادی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، شروع میں سب کو ان کے شوہر کی شہریت کے بارے میں تجسس ہوا کہ دبئی کا لڑکا ملا اور پھر ان کے پیشے کے حوالے سے بحث شروع کر دی گئی کہ بھی یہ تو عام کا پاکستانی ہے اور دبئی میں نوکری کرتا ہے۔

     اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے، سب کو مصالحے دار خبروں میں بہت دلچسپی ہے، آپ ان کی زندگی کے بارے میں اتنے متجسس کیوں ہیں؟ میں نیلم کے لیے بہت خوش ہوں کہ اس کی صحیح وقت پر شادی ہوگئی، براہ کرم دوسروں کی خوشی میں خوش ہونا سیکھیں۔

  • جو شادی شدہ لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں انکے گھر برباد ہوجاتے ہیں، اسما عباس

    جو شادی شدہ لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں انکے گھر برباد ہوجاتے ہیں، اسما عباس

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ شادی کے بعد جو لڑکیاں ماں کا پیچھا نہیں چھوڑتیں ان کے گھر برباد ہوجاتے ہیں۔

    اسما عباس نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو میں شادی شدہ لڑکیوں کو خاصی نصیحت کی ہے، اداکارہ نے مشورہ دیا کہ شادی کے بعد ہر چھوٹی چھوٹی بات اپنی والدہ کو نہ بتائیں، اس سے گھر برباد ہوجاتے ہیں، شادی شدہ لڑکیوں کو سمجھنا چاہیے سسرال کی ایک ایک بات فون پر والدہ کو نہیں بتاتے۔

    سینئر اداکارہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں خصوصی طور پر ماؤں اور ان کی شادی شدہ بیٹیوں کو پیغام دینا چاہتی ہوں کہ وہ ایک دوسرے کا پیچھا چھوڑ دیں۔

    سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی کلپ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ مائیں لڑکیوں کو واضح پیغام دیں کہ آپ جانیں اور آپ کا گھر جانے، گھر بسانے کے لیے ماؤں کو بیٹیوں کے ازدواجی اور سسرالی معاملات میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ لازمی نہیں ہے کہ ماں کو اپنے سسرال کی ہر بات بتائی جائے، اس سے مسئلے بڑھتے ہیں، شادہ شدہ بیٹیاں ہر وقت اپنی ماں سے فون پر رابطے میں رہتی ہیں، انہیں بتاتی رہتی ہیں کہ ان کے سسرال میں کیا کچھ ہو رہا ہے، یہ درست نہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ نے ماؤں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنی بیٹیوں کو یہ سبق دیں گی کہ وہ برداشت نہ کریں، وہ بھی سسرال میں ساس یا دیگر کو آگے سے جواب دیں تو معاملہ خراب ہوگا،

    شادی کے ابتدائی دنوں میں لڑکیاں زیادہ میکے جاسکتی ہیں اور والدہ بھی ان کے پاس جا سکتی ہیں لیکن بعد میں نہیں، روزانہ اپنی والدہ کے گھر بھی نہ جائیں۔

  • آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    آج کل لڑکیوں کی زبانیں لمبی اور نخرے زیادہ ہوگئے ہیں: اسما عباس

    پاکستان کی معروف اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے کہ آج کل کی لڑکیوں میں برادشت ختم ہوگیا اور زبانیں لمبی ہوگئی ہیں۔

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسما عباس نے حال ہی میں ایک ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کامیاب شادی کے حوالے سے نوجوان نسل کو اہم مشورہ دیا۔

    اداکارہ نے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے شوہر نے میرا بہت ساتھ دیا، انہوں نے میرے والدین کو اپنے والدین کی طرح اپنے گھر میں رکھا۔

    اسما عباس نے بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ لڑکیاں اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتیں، یہ ان کا بڑا پن ہے کہ انہوں نے میرے والدین کو آخری وقت تک ساتھ رکھا، اس لیے میں نوجوان نسل کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں کہ اچھی اور بری عادات ہر ایک میں ہوتی ہیں آپ اپنی ترجیحات کو دیکھیں۔

    اداکارہ اسما عباس کا کہنا تھا کہ شریکِ حیات کی چھوٹی موٹی برائیوں کو برداشت کرنا چاہیے کیوں کہ پرفیکٹ تو کوئی نہیں ہوتا، اس کے برعکس ان کی اچھائیوں کو دیکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر چھوٹی چھوٹی برائیوں کی وجہ سے علیحدگی اختیار کر لیں گے تو ممکن ہے کہ اگلا اس سے بھی بدتر ہو، پھر کیا کریں گے؟ اس طرح تو زندگی خراب ہو جائے گی، اگر آپ کا لائف پارٹنر برداشت کے قابل ہے تو گھر خراب کرنے کی بجائے اسے برداشت کریں۔

    اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیوں کے نخرے بھی بہت ہیں، ان کی زبان بھی بہت لمبی ہو گئی ہیں، بات بات پر غصہ کرنے، جلد بازی کرنے کی بجائے اپنی بات صبر اور میٹھے انداز میں منوائیں، ہمارے زمانے میں ایسا ہی ہوتا تھا کہ صبر و تحمل کے ساتھ میٹھے انداز میں اپنی تمام خواہشات منوا لیتی تھیں، اس زمانے میں پہلے سوچتے تھے، پھر بولتے تھے۔

    اسما عباس نے مزید کہا کہ غصے میں چاہے مرد ہو یا عورت اسے پہلے تولنا چاہیے، پھر بولنا چاہیے اور غصے میں بات آگے بڑھانے کی بجائے خاموشی اختیار کرنا بہتر ہے۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے آدمی بھی بہت بدتمیزی کرتے ہیں، غصے میں ہوں تو گالم گلوچ کرتے، مار پیٹ کرتے ہیں، جو لڑکیوں کو ہرگز برداشت نہیں کرنا چاہیے، لڑکیاں یہاں حدود طے کریں، اگر شوہر گالم گلوچ کرتا ہے اور تشدد کرتا ہے تو پھر گزارا نہیں ہو سکتا اسے فوراً چھوڑ دینا چاہیے۔