Tag: اسمبلیوں کی تحلیل

  • پی پی قیادت اتحادیوں کے دباؤ پر اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے رضامند ہوئی، ذرائع

    پی پی قیادت اتحادیوں کے دباؤ پر اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے رضامند ہوئی، ذرائع

    اسلام آباد: ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کو اسمبلیاں توڑنے کے معاملے پر پارٹی مخالفت کا سامنا ہے، پی پی قیادت اتحادیوں کے دباؤ پر اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے رضامند ہوئی۔

    پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی و سندھ اسمبلی قبل از وقت توڑنے کے معاملے پر پی پی قیادت کو پارٹی مخالفت کا سامنا ہے، پارٹی رہنما سمجھتے ہیں کہ قیادت اتحادیوں کے دباؤ پر اسمبلیوں کی تحلیل کے لیے رضامند ہوئی ہے۔

    پیپلز پارٹی قیادت نے فیصلہ لینے کے بعد پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی تھی جس میں رہنماؤں نے قیادت کے فیصلے کی کھل کر مخالفت کی، ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیئر پی پی رہنما اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے اور انتخابات کے جلد از جلد انعقاد کے حامی ہیں، کیوں کہ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن میں تاخیر کا پیپلز پارٹی کو آن گراؤنڈ شدید نقصان ہوگا، پی پی ذرائع کے مطابق الیکشن میں تاخیر طویل ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

    ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو خیبر پختون خوا میں زبردست عوامی پذیرائی ملی ہے، جسے وہ الیکشن میں کیش کرانا چاہتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا میں اے این پی کا متبادل بن چکی ہے، جب کہ تحریک انصاف موجودہ صورت حال میں شدید دباؤ کی شکار ہے، جس کی وجہ سے وہ کھل کر الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔

    پی پی ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم عوامی مقبولیت نہ ہونے پر الیکشن سے فرار چاہتی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی بروقت الیکشن ہونے پر سیاسی حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے، الیکشن تاخیر کا سیاسی جماعتوں کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا، اس سلسلے میں پی پی رہنما پارٹی قیادت کو جلد فیصلے پر نظر ثانی کی تجویز دیں گے، ایک طرف اگر اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے سے جمہوری عمل مضبوط ہوگا، تو دوسری طرف الیکشن میں تاخیر جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں ہوگا۔

  • عمران خان  نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی

    عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی

    لاہور : قانونی ماہرین نے عمران خان کو اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کردیا اور کہا ایک بارجب اسمبلی تحلیل پر سمری گورنر کوجائے تو وہ روک نہیں سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ قانونی ماہرین نے عمران خان کو تمام قانونی و آئینی معاملات سے آگاہ کردیا اور عمران خان نے نہایت باریک بینی سےقانونی ماہرین کی رائے کو نوٹ بھی کیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ عمران خان نے قانون ماہرین سے مختلف قانونی سقم پر سوالات بھی پوچھے،قانونی ماہرین نے بتایا کہ ایک بارجب اسمبلی تحلیل پر سمری گورنر کوجائے تو وہ روک نہیں سکتا۔

    قانونی ماہرین کا کہنا تھا کہ گورنر کوجانیوالی سمری کے 48 گھنٹے بعد اسمبلی خود تحلیل ہو جاتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے3ہفتےسےزائداسمبلیوں کی تحلیل پرقانونی ماہرین سےمشاورت کی، عمران خان آج اورکل پارٹی رہنماؤں،ارکان سے مزید مشاورت کریں گے۔

    جس کے بعد عمران خان 17 دسمبر کو لبرٹی چوک میں اسمبلیوں کی تحلیل و دیگر امور پر اعلانات کریں گے۔

  • عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کب کریں گے ؟  بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کب کریں گے ؟ بڑا فیصلہ کرلیا گیا

    لاہور : تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا ، جس میں اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت جاری ہے۔

    تحریک انصاف نے لبرٹی چوک میں بڑے اجتماع کا فیصلہ کرلیا اور کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کی حتمی تاریخ کا اعلان لبرٹی چوک میں ہوگا۔

    میاں اسلم اقبال نے کہا کہ لبرٹی چوک میں عمران خان حتمی تاریخ کااعلان کریں گے، عمران خان نےحتمی مشاورت کیلئےاہم اجلاس بھی طلب کرلیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اور کے پی اسمبلی توڑنے کی تاریخ کا فیصلہ اجلاس میں ہوگا، حتمی فیصلہ ہے اسمبلیاں دسمبرمیں ہی ٹوٹیں گی۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    جلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی۔

  • عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

    عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج بھی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیللات کے مطابق عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔

    عمران خان رواں ہفتے بھی مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے مشاورت کریں گے ، اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے۔

    عمران خان مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے 2 بجے ملاقاتیں کریں گے جبکہ مختلف پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

    اس موقع پر زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    جلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

    ارکان اسمبلی نے کہا تھا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

  • تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    تحریک انصاف کا اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق بڑا فیصلہ

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی کے ارکان اسمبلی اجلاس کا احوال سامنے آگیا۔

    اسمبلیوں کی تحلیل اور قومی اسمبلی سےاستعفوں سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے گی اور تمام ارکان قومی اسمبلی دوبارہ ایوان میں پیش ہو کر اپنے استعفے دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل ہوگی جبکہ ارکان کی پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور قومی اسمبلی سے دوبارہ استعفوں کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔

    ارکان اسمبلی نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستیں پی ٹی آئی کی امانت ہیں، باقاعدہ عمران خان کی زیر قیادت انتخابی مہم میں جائیں گے۔

    اس موقع پر پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثر پالیسوں نے ملک ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، پاکستان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ معاشی و سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کا عمران خان کو  بیک وقت 2 کے بجائے مرحلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشورہ

    پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کا عمران خان کو بیک وقت 2 کے بجائے مرحلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشورہ

    لاہور : تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے عمران خان کو بیک وقت 2 کے بجائے کا مرحلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت جاری ہے ، رواں ہفتے بھی عمران خان ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل پر رائے لیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم رہنماؤں نے عمران خان کو بیک وقت 2 کے بجائے مرحلہ وار اسمبلیوں کی تحلیل کا مشورہ دے دیا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ اکثریت نے پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی رائے دے دی، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے۔

    پی ٹی آئی ارکان نے رائے دی ہے کہ سیاسی اعتبار سے ہماری ایک صوبے میں حکومت ہر صورت رہنی چاہیے، وفاق کے ردعمل پر جوابی سیاسی حکمت عملی سامنے لائے۔

    ارکان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو اگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے،ارکان کی رائے ،اہم رہنماؤں کی رائے پر عمران خاں نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

  • عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت جاری ، آج بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی

    عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے معاملے پر مشاورت جاری ، آج بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر پارٹی رہنماؤں ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور قانونی ماہرین سے مشاورت جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان آج بھی زمان پارک میں مصروف دن گزاریں گے ، عمران خان سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ملاقاتیں کریں گے۔

    عمران خان ان اضلاع کے پارٹی عہدیداران سے اسمبلیوں کی تحلیل پرمشاورت کریں گے اور ساتھ ہی اراکین اورعہدیداران سے اسمبلیوں کی تحلیل پر ان کی رائےمعلوم کریں گے۔

    عمران خان زمان پارک میں مختلف پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے ، اس کے علاوہ استعفوں، اسمبلیوں کی تحلیل پر قانونی ماہرین سےمزید مشاورت کریں گے

    اس موقع پر زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی تھی ، جس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ایوانوں سے نکلنے کے فیصلے کی توثیق کا اعلان کیا تھا۔

    اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں سے نجات کا واحد حل ہے، قوم عمران خان کی قیادت میں یکسو اور سیاسی منصوبہ عمل سے متفق ہے، آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی فیصلہ کن برتری کیساتھ سیاسی قوت بن کر ابھرے گی۔

  • عمران خان آج پنجاب کے ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لیں گے

    عمران خان آج پنجاب کے ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لیں گے

    لاہور : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان آج پنجاب کے ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر رائے لیں گے۔

    تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیوں کی تحلیل کے فیصلے کے لیے پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔

    پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ڈھائی بجے 90شاہراہ قائد اعظم ایوان وزیراعلیٰ میں ہوگا ، عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    ذرائع نے بتایا کہ ارکان اسمبلی سے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملےپر رائے لی جائے گی اور عمران خان پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    عمران خان پارٹی کو آئندہ کےلائحہ عمل سےمتعلق اعتمادمیں لیں گے، جس کے بعد اسمبلیوں کی تحلیل یا استعفوں سے متعلق عمران خان کا اگلے ہفتے اہم اعلان متوقع ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی نے زمان پارک میں ملاقات کی تھی، ملاقات میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میںوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے میں تاخیر نہیں ہوگی، پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ انہیں دے دی،ہم عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے،ہم جس کے ساتھ چلتے ہیں، اس کا پورا ساتھ دیتے ہیں۔