Tag: اسمبلی رکنیت

  • زرتاج گل کی اسمبلی  رکنیت خطرے میں پڑ گئی

    زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت خطرے میں پڑ گئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن )ایم پی حنا پرویز بٹ نے زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا، جس میں زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن )ایم پی حنا پرویز بٹ نے وزیر مملکت زرتاج گل کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس دائر کردیا، حنا بٹ نے ریفرنس دستاویزات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی۔

    ریفرنس میں حنا بٹ نے زرتاج گل کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا زرتاج گل نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔

    میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے حنا بٹ نے کہاکہ زرتاج گل نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، شبنم گل کو نوکری دلوانے کے لئے زرتاج گل سے سفارش کی ، انھوں نے اتھارٹی کا غلط استعمال کیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نعیم الحق نے اس لیٹر کو واپس لینے کا اعتراف کیا ، پی ٹی ائی والے اقربا پروری کے خلاف تھی ایسا کیوں نہیں ہے، زرتاج گل نے تاحال پی ایچ ڈی مکمل نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے یہ ریفرنس اسپیکر کو جمع کروانے کا کہا تھا،اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف کارروائی کی جائے۔

    مزید پڑھیں : بہن کی نیکٹا میں تعیناتی : زرتاج گل کی نااہلی کیلئے درخواست دائر

    یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن نے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیا تھا کہ وفاقی وزیر نے عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی، زرتاج گل نے اپنی بہن کو نیکٹا میں تعینات کرنے کیلئے اثررسوخ استعمال کیا اور جھوٹ بولا کہ انکی بہن میرٹ پر پورا اترتی ہیں۔

    الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے حنا پرویزبٹ کاکہناتھا کہ زرتاج گل کے خلاف درخواست کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ، بلکہ ایک دغا باض گروہ کے خلاف ہے یہ اپنی حرکتوں سے خود بے نقاب ہو رہے ہیں۔

    ن لیگی رہنما نے کہا تھا زرتاج گل نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا ، حلف کی خلاف ورزی کی، وہ ایم این اے اور وزیر بننے کے قابل نہیں زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے ، عمران خان میرٹ کے نعرے لگاتے رہے ہیں ایک پروفیسر کیسے نیکٹا کی ڈائریکٹر بن سکتی ہے۔

    واضح رہے زرتاج گل وزیر کی اسسٹنٹ پروفیسر بہن شبنم گل کو ڈائریکٹر نیکٹا تعینات کرنے متعلق خبریں منظر عام پر آئی تھیں۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر زرتاج گل کی بہن کی بطور ڈائریکٹر نیکٹا تعیناتی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ادارے کو لکھے گئے خط سے وفاقی وزیر کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم کے نوٹس کے بعد زرتاج گل نے تقرری کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا تھا۔

  • سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    لاہور : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قراردادجمع کرادی گئی ، جس میں عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کی خاطر چوہدری نثار کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی، تحریک انصاف کی جانب سے چوہدری نثار کی اسمبلی رکنیت ختم کرنے کے لیے قرارداد جمع کرادی گئی ، پنجاب اسمبلی میں مومنہ وحیدنے قرارداد جمع کرائی۔

    قرارداد میں کہا گیا کہ چوہدری نثارحلف نہ اٹھاکرحلقےکےعوام اوراسمبلی کی تضحیک کررہےہیں، اور عوام اورپنجاب اسمبلی کےوقارکی خاطرچوہدری نثاررکنیت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    خیال رہے چوہدری نثار میاں نواز شریف سے اختلافات کے باعث الیکشن سے قبل پارٹی سے الگ ہوگئے تھے اور جیپ کے نشان پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی دو دو نشستوں سے الیکشن میں‌ اترے لیکن انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑاتھا۔

    مزید پڑھیں : چوہدری نثار کا مستقبل سے متعلق اہم اعلان

    چوہدری نثار پی پی 10 راولپنڈی سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، لیکن طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے بیرون ملک چلے گئے تھے، جس کی باعث وہ حلف نہ اٹھا سکے تھے۔

    بعد ازاں چوہدری نثار نے الیکشن 2018 میں ناکامی کے بعد اعلان کیا تھا کہ اُن کا کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں، احتساب اورانتقام میں فرق ہونا چاہیے، ملک شدید محاذ آرائی کی طرف بڑھ رہا ہے۔