Tag: اسموگ تدارک کیس

  • جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد

    جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد

    لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی اور ہدایت کی جنریٹرز میں آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ آئندہ 7 روز میں نصب کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطبق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ تدارک کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس شاہد کریم نےگزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

    مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کا حکم

    عدالت نے گرین لاک ڈاؤن کے علاقوں میں دھواں چھوڑنے والےکمرشل جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد کردی اور کہا کمرشل جنریٹرزمیں آلودگی کو کنٹرول کرنے والا آلہ آئندہ 7 روز میں نصب کیا جائے۔

    تحریری حکم میں کہا گیا کہ آلہ نصب نہ کرنےوالےجنریٹرزکوآلہ نصب کرنےتک سیل کیا جائے، ہاٹ سپاٹ ایریاز سے تجاوزات ہٹائیں تاکہ ٹریفک رکنے سے آلودگی نہ بنے۔

    سرکاری وکیل نے بتایا عدالتی حکم پرسوسپرسیڈڈکسانوں کوتقسیم کیے ہیں، ڈی جی ماحولیات کےاقدامات سےبھی ماحولیاتی تبدیلیوں پرفرق پیداہوگا۔

    ایل ڈی اے وکیل نے انڈرپاسزکی تزئین وآرائش سےمتعلق انکوائری رپورٹ پیش کی۔

  • ریسٹورنٹ کے اوقات کار کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم آگیا

    ریسٹورنٹ کے اوقات کار کے حوالے سے عدالت کا بڑا حکم آگیا

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ تدارک کیس میں ریسٹورینٹ کا وقت بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی اور غلط پارکنگ کرنے والوں کو جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ تدارک کیس کی سماعت کی ، ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ پی ایس ایل میچز شروع ہوگئے اور عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا، عدالتی احکامات پر معاملات بڑی مشکل سے ٹھیک ہوئے تھے۔

    عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ درخواست لائیں پی ایس ایل کے خلاف حکم امتناعی جاری کر دیتے ہیں، ٹریفک جام اور ماحول کی بہتری کیلئے بڑی کوششیں کیں۔

    ریسٹورینٹس کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ریسٹورینٹس کا ایک گھنٹہ وقت بڑھا دیا جائے، جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ریسٹورینٹس والوں نے بہت تنگ کیا ہوا ہے، وقت میں رعایت بالکل نہیں دی جا سکتی۔

    پی ایچ اے کے وکیل نے بتایا کہ شاہدرہ کے قریب پی ایچ اے نے 16 ہزار درخت لگائے ہیں، ایریگیشن سے ایک درخت کاٹنے پر تین درخت لگانا طے پایا تھا ، اب تک ایرگیشن والوں نے 3 سو درخت لگا دئیے ہیں۔

    جس پر ممبر کمیشن نے کہا کہ کمیشن کے لوگوں کے تبادلے کیے جارہے ہیں تو سرکاری وکیل نے بتایا کہ الیکشن کی وجہ سے لوگوں کے تبادلے ہوئے ہیں۔

    درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سوشل میڈیا کو بھی ایکٹویٹ کرنے کی ضرورت ہے، گھروں میں پودے لگائے جانے چاہیے، ہیٹ ویو اسموگ کی روک تھام کے لیے میڈیا کو بھی اشتہار چلانے چاہیے، اسکول و کالجز میں ایک پیریڈ ہونا چاہیے جس میں بچوں کو درختوں کی اہمیت کی آگاہی دینی چاہیے۔

    جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ایسا ضروری ہے ایسا ہونا چاہیے عدالت نے غلط پارکنگ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کرنے کی ہدایت کی اور کیس کی سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔