Tag: اسموگ میں کمی

  • لاہور: اسموگ میں کمی کے بعد کاروباری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    لاہور: اسموگ میں کمی کے بعد کاروباری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    لاہور: اسموگ میں کمی کے باعث لاہوں کے کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور اور ملتان میں 8 بجے مارکیٹیں بندکرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا، لاہور اور ملتان میں مارکیٹیں آج سے معمول کے مطابق 10 بجے بند ہوں گی۔

    دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹ معمول کے مطابق کھلیں گے، اس حوالے سے محکمہ تحفظ ماحولیات نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ لاہورمیں ائیرکوالٹی انڈیکس 186، ملتان میں 161ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے ایم 5 رحیم یارخان سے روہڑی تک دھند کے باعث بند ہے۔

    فیض حمید پر 5، 7 دن میں فرد جرم عائد ہونے والی ہے، فیصل واوڈا

    ترجمان کے مطابق موٹرویزکو عوام کی حفاظت اورمحفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بندکیا جا تا ہے۔ شہری زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات پرسفرکرنے کو ترجیح دیں، صبح 10سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

  • اسموگ میں کمی : لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے

    اسموگ میں کمی : لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے

    لاہور : پنجاب میں لاہور اور ملتان میں بھی تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم طلبا اوراساتذہ کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارلحکومت لاہور اور ملتان میں بھی آج تعلیمی ادارے کھل گئے، اسموگ میں کمی کے بعد اسکول صبح 9 بجے کھلے۔

    محکمہ ماحولیات نےاسموگ میں کمی کے بعد آج سے اسکول کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس میں طلبا اوراساتذہ کے لئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہنا تھا کہ بیرونی کھیلوں اورہم نصابی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کردی گئی اور ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کے لیے کلاس وائز اسکول کی چھٹی کا وقت متعین کرنے کی ہدایت کی گئی۔

    مزید پڑھیں : تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

    گزشتہ روز حکومت پنجاب نے فضائی آلودگی کم ہونے پر لاہور اور ملتان کے علاوہ صوبے بھر میں اسکولز کھل گئے تھے۔

    خیال رہے مشرقی ہواؤں کے رخ میں تبدیلی کے ساتھ ہی پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ میں کمی آگئی، لاہورس فہرست میں دوسرا نمبر ہے جس کا ائیر کوالٹی انڈیکس 291 ریکارڈ کیا گیا.

    یاد رہے پنجاب میں اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر 18 اضلاع میں 17 نومبر تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا ، جس کے بعد توسیع کرتے ہوئے 24 نومبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم خبر

    ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے نئے اوقات کار کیا ہونگے؟ اہم خبر

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کی شدت میں کمی کے بعد محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کےلیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات پنجاب نے ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، ریسٹورنٹ سروسز کا وقت شام 4 سے بڑھا کر رات 10 بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریسٹورنٹ، ہوٹلز رات 10 بجے تک ڈائن ان اور آؤٹ ڈور سروس دے سکتے ہیں، اسموگ کے باعث ڈائن ان سروس پر شام 4 بجے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔

    محکمہ ماحولیات نے بتایا کہ ہوم ڈلیوری خدمات پر کسی قسم کی کوئی پابندی نہیں ہوگی، بارش، ہوا کی رفتار اور سمت میں تبدیلی سے ماحولیاتی کیفیت بہترہوئی۔

    پنجاب میں مختلف اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولنے کا اعلان

    صوبائی محکمہ ماحولیات نے مزید کہا کہ 15 نومبر کے حکم نامے کے تحت عائد پابندیوں پر نظرثانی کی گئی، ڈویژنل کمشنرز اور ڈی سیز کو پابندیوں میں نرمی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔