Tag: اسموگ

  • شہریوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری، ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل

    شہریوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری، ماسک پہننے، کھڑکیاں، دروازے بند رکھنے کی اپیل

    لاہور : پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا، جس میں ماسک پہننے،کھڑکیاں، دروازےبند رکھنے کی اپیل کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ میں  خطرناک حد تک اضافے کے پیش نظر شہریوں کیلئے ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا۔

    جس میں ماسک پہننے،کھڑکیاں، دروازےبند رکھنے کی اپیل کی گئی ہے، الرٹ میں کہا ہے کہ دہلی،امرتسر ،چندی گڑھ کی سموگ تیز ہواکیساتھ لاہور میں داخل ہو رہی ہے۔

    الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بچے ماسک پہنیں، امرض قلب اور سانس کے مریض کھلی ہوا میں نہ جائیں، بھارت سے چلنے والی ہوائیں لاہور میں داخل ہونےسے آلودگی میں اضافہ ہوتا ہے اور بھارت میں فصل کی باقیات جلانے سے آلودگی بڑھی، لاہور کاائیر کوالٹی انڈیکس متاثر ہوا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہر شہری سے ماسک پہننے کی اپیل کی ہے ، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ بچوں کو ماسک لازمی پہنائیں تاکہ انہیں موسمی شدت سے بچایا جا سکے ، والدین اور اسکول انتظامیہ سے اپیل ہے حفاظتی انتظامات میں غفلت نہ برتیں۔

    عوام سے گاڑیوں کو چیک کرنے، ٹریفک جام سے بچنے اورفصلوں کی باقیات نہ جلانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھواں دینے والی گاڑیاں کلیمپ ہوں گی اور کوی بھٹہ زگ زیگ کے بغیر نہیں چلے گا۔

  • ’’پلاسٹک بیگ پر پابندی کے بغیر اسموگ ختم نہیں ہوسکتی‘‘

    ’’پلاسٹک بیگ پر پابندی کے بغیر اسموگ ختم نہیں ہوسکتی‘‘

    سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جب تک پلاسٹک بیگ پر پابندی نہیں لگتی اسموگ ختم نہیں ہوسکتی۔

    تفصیلا ت کے مطابق پنجاب حکومت کی سینئر وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ماحول دوست پالیسوں کا نفاذ کرنے جارہے ہیں۔

    سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے کہا کہ آلودگی کو ختم کرنے کے لیے ماحول دوست ٹرانسپورٹ متعارف کروا رہے ہیں۔

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کرنے جارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے دارلحکومت لاہور سمیت اکثر شہروں میں اسموگ ایک بڑا مسئلہ بن چکی ہے جس کی شدت کے باعث روز مرّہ زندگی کے معمولات متاثر ہوتے ہیں۔

    پلاسٹک بیگز یا کوڑا کرکٹ جلانے کی وجہ سے فضا میں زہریلا دھواں پھیلا تا ہے جو بعد ازاں اسموگ کا باعث بنتا ہے جس کے باعث کئی حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

  • پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی

    پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی

    لاہور : پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی ،سیکرٹری زراعت نے کہا کہ بڑھتی آبادی، ٹرانسپورٹ اور صنعتی سرگرمیاں سموگ کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق صوبے میں اسموگ کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کےعملی اقدامات جاری ہے، پنجاب حکومت نے اسموگ کے خاتمے کیلئے چینی ماہرین سے رہنمائی حاصل کر لی۔

    سیکرٹری زراعت نادرچٹھہ پنجاب سے اسموگ کنٹرول کیلئے آئے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی، نادرچٹھہ نے کہا کہ اسموگ کنٹرول کیلئےچینی ماہرین کے تجربات اور مہارت ہمارے لئے فائدہ مندہوگی۔

    سیکرٹری زراعت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں سالانہ گندم کی کاشت6.4ملین ایکڑ،دھان کی2.6 ملین ایکڑہوتی ہے جبکہ گندم کی مشینی کاشت31فیصد اور کٹائی مشینوں سے69فیصد کی جاتی ہے ، اسموگ بننے میں زراعت کا صرف 20 فیصدحصّہ ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ دھان کی کٹائی کے بعد بھارت میں زیادہ رقبہ پرآگ لگنےسےفضائی آلودگی ہوتی ہے، بڑھتی آبادی، ٹرانسپورٹ،صنعتی سرگرمیاں سموگ کی بنیادی وجوہات میں شامل ہیں۔

    چینی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ چینی ماہرین سےملاقات کا مقصد آئیدیاز، نالج اور تجربات کی باہمی شئیرنگ ہے۔

  • اسموگ کی وجوہات جاننے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

    اسموگ کی وجوہات جاننے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ

    اسموگ میں اضافے کی وجوہات سامنے لانے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے اسٹڈی کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ان دنوں لاہور میں اسموگ کی وجہ سے نظام زندگی کو رواں دواں رکھنے میں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ اسموگ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے دوست ملک کی مدد سے لاہور میں مصنوعی بارش بھی برسائی جاچکی ہے۔

    اسموگ میں اضافے کی وجوہات جاننے کے لیے چینی ماہرین ماحولیات کی خصوصی ٹیم اگلے ہفتے لاہور آئے گی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ افسوس ہمارے پاس اسموگ بڑھنے کی وجوہات کی مستند ریسرچ نہیں ہیں۔ قیاس آرائیوں سے اسموگ پر قابو نہیں پاسکتے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ مستند ڈیٹا کے ذریعے ہی اسموگ سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام بیماریوں سے بچنے کیلئے ماسک لازمی پہنیں۔ سڑکوں پر پانی کے چھڑکاؤ کے بجائے مٹی صاف کریں۔

    انھوں نے کہا کہ سڑکوں کو اس طرح دھویا جائے کہ مٹی پانی کے ساتھ بہہ جائے۔ غیرمعیاری پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔

  • لاہور میں بارش کے بعد اسموگ میں کمی

    لاہور میں بارش کے بعد اسموگ میں کمی

    لاہور: پنجاب حکومت مصنوعی بارش کی پلاننگ کرتی رہ گئی، قدرتی بارش کے بعد لاہو میں  اسموگ میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آگیا تاہم کراچی 206 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ د نیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبرپر آگیا ہے۔

    لاہور کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات کہیں ہلکی تو کہیں تیز  بارش  ہوئی جس سے آسمان پر کئی روز سے چھائے اسموگ کے بادل کم ہوگئے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج مری، گلیات  سمیت بالائی علاقوں میں ژالہ باری جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں  آج ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

  • تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم : طلبا کے لئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے اسموگ کے تدارک کیلئے درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا ، جسٹس شاہد کریم نے تین صفحات پر مشتمل عبوری تحریری حکم جاری کیا۔

    جس میں اسموگ کے باعث جنوری کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور ڈپٹی کمشنر کو اسکولز ، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

    حکم نامے میں قرار دیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فورم ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے،نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے اسے مزید لاگو نہیں کیا جاسکتا کیونکہ جم صرف کورونا کی وجہ سے بند کیے گٸے تھے۔

    عدالت نے آلودگی پھیلانے کی وجہ سے سیل ہونے کے باوجود چلنے والے صنعتی یونٹس کے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

    تحریری حکم میں عدالت نے حکم دیا کہ اس کے ذمہ دار افسران کی بھی فہرست پیش کی جاٸے جن کے خلاف کاررواٸی کی جاٸے گی۔

  • تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے طلبا کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور دفاتر میں ورک فرام ہوم کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے درخواستوں پر سماعت پوئی، جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کی۔

    عدالت نے پنجاب میں اسموگ پر قابو پانے کے لئے ہفتے میں دو روز سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دے دیا اور کہا متاثرہ علاقوں میں دفاتر بند اور ورک فرام ہوم کی ہدایت بھی جاری کردی۔

    عدالت نے لاہور ڈویژن،شیخوپورہ، جھنگ، خانیوال، بہاولنگرمیں دو روز نجی و سرکاری دفاتربند کرنے کا حکم دیا۔

    جسٹس شاہد کریم نے عدالتی حکم پر بروقت عمل درآمد نہ کرنے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے جھنگ، حافظ آباد ، خانیوال ، ننکانہ ،بہاولنگر ،شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنرز کے فوری تبادلے کا حکم بھی دیا اور کہا چیف سیکریٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے ٹائر اورفصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں، لگتا ہے چیف سیکرٹری پنجاب سوئے ہوئے ہیں۔

    وکیل ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے صرف ستر روز میں انڈر پاس تعمیر کرایا ہے، جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے اس پر تو آپ کو ستارہ امتیاز ملنا چاہیے، اس تعمیر کے بعد جو اسموگ آئے گی وہ پوری سردیاں ہم بھگتیں گے، آپ تو انڈر پاس بنانے میں ماہر ہوگئے لیکن باقی چیزوں کوکون دیکھے گا۔

    عدالت نے کہا کہ سب سے زیادہ اسموگ گاڑیوں کے دھوئیں سے بنتی ہے۔۔پنجاب حکومت سرکاری اسٹاف کیلئےالیکٹرک موٹرسائیکلیں خریدیں اورسائیکلنگ کو فروغ دیں۔

  • اسموگ سے نمٹنے کیلئے  چین سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ

    اسموگ سے نمٹنے کیلئے چین سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل سے ملاقات میں اسموگ سے نمٹنے کیلئے بیجنگ اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے معاونت حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ، چینی کمپنی کے اشتراک سے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے وزیر اعلیٰ آفس میں چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے ملاقات کی، جس میں سموگ کے خاتمے کیلئے باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

    ملاقات میں اسموگ سے نمٹنے کے لئے بیجنگ اکیڈمی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے ٹیکنیکل معاونت حاصل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ لاہور میں چینی کمپنی کے اشتراک سے ایئرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگایا جائے گا۔

    ملاقات میں پنجاب اور چین کے ماحولیاتی امور کے ماہرین کے فوری رابطوں پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ سے نمٹنے کے لئے چین سے ٹیکنیکل معاونت اور جدید آلات کے حصول کے لئے کوشاں ہیں، اسموگ کے خاتمے کے لئے طویل المدتی پالیسی اختیار کررہے ہیں، لاہور میں سموگ کا بڑی وجہ انڈیا میں فصلوں کی باقیات کو بڑے پیمانے پر جلا نا ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دورہ چین کی کامیابی کے لئے چینی قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے تعاون کے مشکور ہیں، ننشیا کے پارٹی سیکرٹری اور دیگر حکام کی مہمان نوازی تادیر یاد رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی طرز پر پنجاب میں بھی ٹورسٹ پولیس قائم کی جارہی ہے، ایگریکلچر ریسرچ،واٹر مینجمنٹ اور دیگرامور میں چین کی مہارت میں فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔

    چینی قونصل جنرل ژاؤ شیریں نے وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے خاتمے کے لئے قابل قدر اقدامات کررہی ہے۔پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر اقدامات قابل ستائش ہیں اور لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو قائم کرنے پر حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک سے متعلق بڑا حکم

    لاہور ہائیکورٹ کا اسموگ کے تدارک سے متعلق بڑا حکم

    لاہور ہائیکورٹ  نے اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریاں سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کیلئے موثر اقدامات نہ کرنے کیخلاف ایک نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کی، عدالت نے کمشنر لاہور  سے کہا کہ آپ لاہور شہر کے مالک ہیں۔

    عدالت نے کمشنر لاہور پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کا کیا حال کر دیا ہے  اس پر شرمندگی ہونی چاہیے، یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔

    عدالت نے انڈر پاسز میں ہونے والا رینویشن کا کام  رات بارہ بجے سے پہلے کرنے سے روک دیا ہے، ساتھ ہی عدالت نے  دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کی حکم دیا اور ریمارکس دیے کہ جسے سیل کیا جائے اسے ڈی سیل نہ ہونے دیں۔

    عدالت نے ہدایت کی کہ اسکولوں میں ہونے والے اسمبلی میں اساتذہ اور طلباء  کو بتایا جائے کہ وہ روزانہ آلودگی پھیلانے والے یونٹس کے متعلق  رپورٹ کریں۔

    عدالت نے حکم دیا کہ  اسموگ تدارک کیلئے آج ہی اسپیشل ہیلپ لائن فعال کیا جائے، عدالت نے قرار دیا کہ  جو پراجیکٹ  چل رہے ہیں اس کی وجہ  ماحول خراب ہورہا ہے۔

    عدالت نے سی سی پی او  اور متعلقہ افسروں کو تھانوں کے ایس ایچ اوز کو الودگی پھیلانے والے صنعتی  یونٹس کی فہرستیں بنانے کا حکم دیا۔

  • لاہور میں اسموگ: شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ طلب

    لاہور میں اسموگ: شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ طلب

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست پر، عدالت نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

    عدالت نے شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی جبکہ 16 جون کو تمام محکموں سے بھی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے وکیل کا کہنا ہے کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے کارروائی کی جارہی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے خود تجاوزات کے خلاف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

    وکیل کا کہنا تھا کہ بڑی عمارتوں کی چھت پر شجر کاری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ شہر میں املتاس کے پودے کافی نظر آرہے ہیں، پودے لگانے کے لیے کیا کیا اقدامات کیے جارہے ہیں؟

    عدالت کو بتایا گیا کہ اسکول اور کالجز میں پودے اور نئے درخت لگائے جارہے ہیں۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ روز گارڈن پارک میں تعمیرات کی جارہی ہیں، ایک پارک کی 17 کنال جگہ پر قبضہ مافیا قابض ہے، درخواستیں دینے کے باوجود ایل ڈی اے نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

    عدالت نے کہا کہ یہ عدالت کا حکم ہے ایل ڈی اے اس پر کارروائی کرے، عدالت نے ایل ڈی اے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔