Tag: اسمگلنگ ناکام

  • کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے کے زیورات کی اسمگلنگ ناکام بنادی

    کراچی: کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر زیورات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، 2 کروڑ روپے سے زائد کے زیورات پکڑے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کسٹمزحکام نے بتایا کہ کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات برآمد کرلیے ہیں، مسافر نے ہوشیاری سے ان زیورات کو جسم پر چسپاں کیا تھا۔

    کسٹمز نے بتایا کہ برآمد سامان میں سونے کا ہار، چین، بالیاں، ہیرے کی انگوٹھی اور ہار شامل ہیں، دبئی سے کراچی آنے والے مسافر نے جسم پر لگے پرس میں اشیا چھپا رکھی تھیں۔

    اس سے قبل کسٹمز انفورسمنٹ سیل نے موبائل مارکیٹ صدر میں چھاپہ مار کر کروڑوں مالیت کے بھارتی ساختہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، گھڑیاں، ٹیبلٹس، پینسلز اور ایئر پوڈ ضبط کر لیے تھے۔

    ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سید محمد رضا نقوی کا کہنا تھا کہ چھاپہ میں 3 کروڑ روپے مالیت کے ایپل آئی فون،ایپل میک بک، ایپل واچز، ایپل پینسلز، سیمسنگ ٹیبلیٹس، ایئر پوڈز اپنی تحویل میں لےکر ضبط کر لیے ہیں۔

  • دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام ، 60 لاکھ مالیت کے 159 اسٹنٹ برآمد

    دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام ، 60 لاکھ مالیت کے 159 اسٹنٹ برآمد

    لاہور : علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے‌۔

    تفصیلات کے مطابق دل میں ڈالنے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹم ٹریفک نے بڑی کارروائی کی اور
    بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹینٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے ۔

    ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا مسافر ایمسرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، فیاض احمد نامی مسافر دل میں استعمال ہونے والے اسٹینٹس کی اسمگلنگ کا کام کرتا ہے ۔

    ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے بغیر کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے میڈیکل آلات یا دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ساتھ نہیں لا سکتا۔

    انھوں نے بتایا کہ ڈرگ ریگولڑی اتھارٹی کی جانب سے این اوسی بھی مسافر سے برآمد نہیں ہوا ، دل میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کو غیر ڈریپ ٹیسٹ کے استعمال کرنا مضر صحت ہے ۔

    ڈی سی کسٹم نے کہا کہ ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹینڈ ضبط کر لیے، مسافر کراچی کا رہائشی ہے دبئی سے لاہور سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔

    کلکٹر کسٹم ائر پورٹ کی جانب سے عملے کو اسمگلنگ ناکام بنانے پر شاباشی دی۔

  • کراچی ایئرپورٹ: ریال اور درہم کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی ایئرپورٹ: ریال اور درہم کی اسمگلنگ ناکام

    کراچی: کسٹم نے کراچی ایئرپورٹ پر کرنسی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 37 لاکھ روپے مالیت کے درہم اور سعودی ریال برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز پری وینٹو نے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ ڈیپارچر لاوٴنج پر کارروائی غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

    کسٹم نے ایئرپورٹ پر موجودہ دبئی ایئرلائن کی پرواز Fz 332 کے ذریعے دبئی جانے والے مرتضیٰ نامی مسافر کی چیکنگ کی اور اس کے قبضے سے غیر قانونی طور پر اسمگل کی جانے والی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی جس میں 1 لاکھ 5 ہزار درھم اور 25 ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔

    ترجمان کسٹم کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، کرنسی کو ملزم نے اپنے جوتوں اور کپڑوں میں چھپایا ہوا تھا، کسٹم عدالت سے ملزم کا ریمانڈ حاصل کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ھے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی کی پاکستانی مالیت 37 لاکھ روپے سے زائد ہے۔