Tag: اسمگل شدہ سامان ضبط

  • جامع کلاتھ مارکیٹ کا علاقہ رات گئے میدان جنگ بن گیا

    جامع کلاتھ مارکیٹ کا علاقہ رات گئے میدان جنگ بن گیا

    کراچی: رینجرز اور کسٹمز کی جانب سے بولٹن مارکیٹ، جامعہ کلاتھ اور لائٹ ہاؤس کے اطراف مارکیٹوں کے داخلی و خارجی راستے سیل کرکے مشترکہ آپریشن کیا گیا، اس موقع پر اسمگل شدہ سامان ضبط کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق رینجرز اور کسٹمز اہلکاروں نے کارروائی کے دوران دکانوں کی تلاشی لی، بڑی تعداد میں اسمگل شدہ سامان تحویل میں لے کر نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

    حکام کا کہنا ہے کہ جامع کلاتھ، لائٹ ہاوس اور بولٹن مارکیٹ میں آپریش کے دوران دکانوں کے تالے توڑ کر سامان کو چیک کیا گیا، اس موقع پر کسٹمز اہلکاروں کے ہمراہ رینجرز اور پولیس بھی موجود رہی۔

    رینجرز اور کسٹمز اہلکاروں کے چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں دکاندار جمع ہوگئے اور پتھراؤ شروع کردیا، مشتعل دکانداروں کو منتشر کرنے کیلئے رینجرز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل دکانداروں نے اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور کسٹمز کی دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ ہنگامہ آرائی میں ملوث دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کسٹم کی ٹیم نے کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کی حدود میں قائم اللہ والا مارکیٹ والی گلی میں چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا تھا۔

    کسٹم اہلکاروں نے کامیاب کارروائی کے بعد بڑی مقدار میں برآمد ہونے والا اسمگل شدہ کپڑا اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کا گزشتہ رات عدالت سے پیشگی اطلاع کے بعد جامع کلاتھ کے قریب چھاپہ مارا گیا تھا۔

    رینجرز اور علاقہ پولیس کے تعاون سے ایم اے جناح روڈ پر قائم گودام پر چھاپہ مار کر 5 ٹرک غیرملکی اسمگل کپڑا بر آمد کرلیا گیا تھا۔

    حیدرآباد میں سیر کے لیے آئے دو بچے دریائے سندھ میں ڈوب گئے

    ترجمان کسٹم کے مطابق پکڑے گئے اسمگل شدہ کپڑے کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد ہے،اسمگل شدہ کپڑا قبضہ میں لے کرمزید تفتیش شروع کردی گئی۔