Tag: اسمگل شدہ موبائل فونز

  • بلوچستان سے آنے والی بس سے کروڑوں مالیت کے 351 موبائل فونز برآمد

    بلوچستان سے آنے والی بس سے کروڑوں مالیت کے 351 موبائل فونز برآمد

    کراچی: بلوچستان سے کراچی آنے والی بس سے اسمگل شدہ 351 موبائل فونز برآمد کرلیے گئے، جن کی مالیت ایک کروڑ 72 لاکھ 20ہزارروپےہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے موچکوچیک پوسٹ پر بلوچستان سے آنے والی بس سے 351 موبائل فونز برآمد کرلیے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ سافروں کے بغیر مشکوک بس کو موچکو کسٹمز چیک پوسٹ پر روک کر تلاشی لی گئی، جس دوران بس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے موبائل فونز برآمد ہوئے۔

    کسٹمز حکام بتایا اسمگل موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ 72 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ بس ڈرائیوراورکلینر کوگرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا اور بس ضبط کرکے تحویل میں لے لی ہے۔

  • اسلام آباد : ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    اسلام آباد : ساڑھے 5 ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی کھیپ پکڑگئی

    اسلام آباد : کسٹمز حکام نے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فونز کی کھیپ پکڑلی، موبائل فونز کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز کی بڑی کھیپ کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

    اسلام آباد میں کسٹمز حکام نے گولڑہ موڑ پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے پانچ ہزار اسمگل شدہ موبائل فون کی کھیپ پکڑلی۔

    کسٹمز حکام نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا اور بتایا موبائل فونز کی مالیت تقریباً پانچ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    کسٹمزحکام کے مطابق گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں اسپیشل جج کسٹمز نے ملزمان کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔