کراچی : سچل پولیس نے کوئٹہ بس اڈے پر چھاپہ مار کر5 کروڑ مالیت کی چھالیہ برآمد کرلی، چھالیہ کوئٹہ سے اسمگل ہوکر کراچی لائی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سچل پولیس نے کوئٹہ بس اڈے پر کارروائی میں بھاری تعداد میں اسمگل شدہ چھالیہ پکڑلی، جس کی مالیت 5 کروڑ روپے سے زائد ہے۔
ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بس اڈے کا مالک اسماعیل فرار ہوگیا ہے ، چھالیہ کوئٹہ سے اسمگل ہوکر کراچی لائی گئی تھی۔
سہیل فیض کا کہنا تھا کہ برآمد شدہ چھالیہ5 ٹرکوں پر لاد کر تھانے پہنچائی گئی، یہ چھالیہ کراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھی۔
ایس پی سہراب گوٹھ نے مزید بتایا کہ چھالیہ گٹکا ماوا کے کاروبار کے لئے منگوائی گئی تھی۔