Tag: اسمگل کرنے کی کوشش

  • پاکستان سے گدھوں کی کھالیں بیرون ملک  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان سے گدھوں کی کھالیں بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : فراڈ کے ذریعے گدھے کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ، ضبط شدہ گدھے کی کھالوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کسٹمزانفورسمنٹ نے فراڈ کے ذریعے گدھے کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔

    ساؤتھ ایشیاپورٹ ٹرمنل پر ایکسپورٹ گرین چینل پر گدھے کی کھالوں کا کلیئر کرایا گیا کنٹینر پکڑا گیا ، واؤ ٹریڈنگ نامی کمپنی نے فراڈ سے گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر ریلیز کروالیا۔

    کسٹمزانفورسمنٹ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ گدھے کی کھالوں کا کنٹینر فراڈ سے چین بھیجا جا رہا تھا، کنٹینر کو بحری جہاز پر منتقل کرنے کی ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی طرف سے دھوکے سے اجازت مل چکی تھی۔

    خفیہ اطلاع پرکنٹینرکواینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نےروک کر چیک کیا، کنٹینر سے چمڑےکی مصنوعات کی آڑمیں ممنوعہ14000کلوگرام گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔

    گدھے کھالوں کی برآمد پر حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی کےتحت پابندی ہے، ضبط شدہ گدھے کی کھالوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔

    برآمدکنندہ کےخلاف کسٹمزایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • سرگودھا میں  اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سرگودھا : پنجاب کے شہر سرگودھا میں اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی گئی، ملزم اسلحہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس نے اسلحہ کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    پولیس نے دوران ناکہ بندی کار سے جدیداسلحہ کی کھیپ برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا اور کار سے 18 بندوق ، 3 رائفل اور 240 پستول برآمد کرلی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ کار کے خفیہ خانوں سے تقریباً 30 ہزار گولیاں بھی برآمد ہوئی ، ملزم اسلحہ پنجاب کےمختلف اضلاع میں فروخت کیلئے لے جارہا تھا/

    حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف اسلحہ اسمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

  • ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد: انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے کارروائی کی اور کارروائی کے دوران قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    کسٹم حکام نے بتایا کہ مسافر پرواز کیو آر 614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا ، کسٹم عملے نے مسافر عمر ضمیر کو بین الاقوامی آمد ہال کے قریب سے پکڑلیا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پکڑے جانے والے مسافر ضمیر کا تعلق چکوال سے ہے وہ دبئی سے آیا ہے، قطر سے آنے والے مسافرسے 73 موبائل فون برآمد کئے۔

    کسٹم حکام نے کہا کہ مسافر موبائلز فونز بابت کوئی ٹیکس تفصیل پیش نہیں کرسکا،قبضہ میں لئے گئے موبائلز کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    کسٹم حکام نے ملزم عمر ضمیر کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • پاکستان سے   نایاب نسل کی چھپکلیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستان سے نایاب نسل کی چھپکلیاں اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور: محکمہ وائلڈلائف نے نایاب نسل کی چھپکلیاں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں محکمہ وائلڈلائف نے حویلیاں میں کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کی چھپکلیاں اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ چھپکلیاں اسمگل کرنےوالے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو15نایاب چھپکلیاں اسمگل کرتےہوئےٹول پلازہ پرگرفتارکیاگیا جبکہ ملزمان نے چھپکلیاں بیرونی ملک اسمگل کرنےکابھی اعتراف کرلیا ہے۔

    یاد رہے پشاور میں محکمہ جنگلی حیات نے ایک اہم کارروائی میں قیمتی مکڑی ٹرنٹولہ کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی تھی اور تین اسمگلرز کو گرفتار کر لیا تھا۔

    ترجمان محکمہ وائلڈ لائف حسینہ نے بتایا تھا کہ 3 ملزمان ٹرنٹولا مکڑی کو غیر قانونی طور پر اسلام آباد اسمگل کر رہے تھے، تینوں ملزمان کو وائلڈ لائف بائیو ڈائیورسٹی ایکٹ 2015 کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ مکڑیاں ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں، بالخصوص اس مکڑی کو درد کنٹرول کرنے والی دوائیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، اور مارکیٹ میں اس مکڑی کی بڑی طلب ہے۔

  • آئس ہیروئن اور سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار

    آئس ہیروئن اور سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، دو خواتین سمیت تین ملزمان گرفتار

    کراچی : اے ایس ایف نے آئس ہیروئن اور سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو خواتین سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے (اے ایس ایف) نے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

    دو مسافر یوسف علی اور اس کی والدہ رمضانہ نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 670کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کیلئے جدہ جارہے تھے، مسافروں کے سامان کی چیکنگ کی گئی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے دو کلو دو سوساٹھ گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

    برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، اے ایس ایف نے ملزمان ماں بیٹے کو ابتدائی سے تفتیش کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

    علاوہ ازیں علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے ٹورنٹو جانے والی خاتون مسافر کو سونا اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

    مزید پڑھیں: فیصل آباد، انسانی اسمگلنگ کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 19 افراد گرفتار

    اس حوالے سے ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ صائمہ نامی اسمگلر خاتون پی آئی اے کی پرواز پی کے 789 سے ٹورنٹو جارہی تھی کہ سامان کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے تیس تولہ سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے، مذکورہ خاتون کو برآمد کیے جانے والے سامان سمیت کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔