Tag: اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

  • لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

    لباس میں 100 سے زائد سانپوں کو چھپا کر اسمگل کرنیوالا شخص پکڑا گیا

    چین میں پتلون میں چھپا کر 100 سے زائد سانپوں کو اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سانپوں کو ہانگ کانگ سے لایا جارہا تھا۔

    چینی کسٹم حکام نے بتایا کہ اسمگلر سانپوں کو ہانک کانگ سے چین اسمگل کررہا تھا، ہانگ کانگ اور چین کی سرزمین کے درمیان ایک چوکی پر گرفتار کیا گیا، اسمگلر کی پتلون سے 5 مختلف نسلوں کے سانپوں کو برآمد کیا گیا۔

    کسٹم حکام کا مزید کہنا تھا کہ برآمد ہونے والے سانپوں میں 4 غیرمقامی ہیں اوراسی وجہ سے بغیرسرٹیفکیٹ انھیں لانے پر پابندی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانگ کانگ سے آنے والے شخص نے زندہ سانپوں کو اپنی پتلون کی جیبوں میں چھپا رکھا تھا۔ تلاشی کے دوران 6 پلاسٹک بیگز سے مختلف اقسام کے زندہ سانپ برآمد ہوئے۔

    چینی حکومت نے غیر مقامی جانوروں، پرندوں اور حشرات کو بغیر اجازت یا بنا سرٹیفکیٹ لانے پر پابندی کی ہوئی ہے۔

  • کراچی  ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کے آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کے آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور قیمتی آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    حکام نے بتایا کہ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کو گرین چینل پر روک کر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی۔

    مسافروں کے سامان سے50سے زائد آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ، 46 قیمتی آئی فون اور 500 غیر ملکی ڈنڈے سگریٹ کے برآمد کرلیے گئے۔

    شفٹ انچارج سپرٹنڈنٹ کسٹمز آغا نجم الدین کے مطابق مسافروں کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اسلام آباد : آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، پولیس نے پانچ ملزمان گرفتار کر کے آٹے سے لدے چار ٹرک پکڑلئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔

    پولیس نے بتایا کہ آٹے کی بڑی کھیپ اسلام آباد سے خیبرپختونخوا اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آٹے سے لدے چار ٹرک قبضے میں لے کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا اور مقدمات درج کرلیے ہیں۔

    حکام نے کہا کہ ٹرکوں سے بیس کلو کے 3300 تھیلے اور پچاس کلو کے 440 تھیلےبرآمد ہوئے، زیرحراست ملزمان آٹے کی نقل و حمل کے متعلق کوئی پرمٹ پیش نہیں کرسکے۔

    دوسری جانب بہاولنگر میں بھی چینی اورگندم کی اسمگلنگ کیخلاف ضلعی انتظامیہ نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے گندم اور چینی سے بھرے 3 ٹرک پکڑ لئے۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹرکوں سے 3000 بوری چینی اور 1760بوری گندم برآمد ہوئی ، پکڑی گئی چینی اور گندم کی مالیت تقریباً 3 کروڑ روپے ہے۔

  • پشاور سے  ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پشاور سے ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    سکھر : رینجرز اورپولیس نے پشاور سے ہتھیاروں کی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اورپولیس کی خفیہ اطلاع پرسکھربائی پاس کےقریب کارروائی کی اور ہتھیاروں کی بڑی کھیپ اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ہتھیار پشاورسےسکھر،مورو،حیدرآباداورکراچی سپلائی کیےجارہے تھے ، کارروائی کے دوران 2 ملزمان مختیاراور خان پرویز کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمان سےاسلحہ و ایمونیشن کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی ، ہتھیاروں میں 4ٹرپل ٹو رائفل، ایک 8 ایم ایم رائفل ، ایک عددکلاشنکوف، 19 نائن ایم ایم 5 تیس بورپستول ، ایک ہزارگولیاں اورمختلف ہتھیاروں کے28میگزین شامل ہیں۔

    رینجرز کا کہنا تھا کہ اسلحہ کوچ کے خفیہ خانوں میں بڑی مہارت سے چھپایا گیا تھا، ملزمان کےدیگرساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے تاہم گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • لاہور، پشاور : نشہ آور ادویات اور منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    لاہور، پشاور : نشہ آور ادویات اور منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

    لاہور / پشاور : اے ایس ایف اور اے این ایف کے عملے نے لاہور اور پشاور ایئرپورٹ پر نشہ آور ادویات اور منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے لاہور ایئرپورٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

    غیرملکی پرواز ڈبلیو وائی344سے مسقط جانے والے مسافر محمدعلی سے نشہ آور ممنوعہ ادویات کو قبضے میں لے کر حراست میں لے کراے  ایس ایف نے دوران چیکنگ مذکورہ مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 3700نشہ آور دوائیں برآمد کی تھیں، اے ایس ایف نے ملزم کو مزید تفتیش کیلئے اےاین ایف کے حوالے کردیا۔

    علاوہ ازیں پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ایک ہی دن میں دوسری بار منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    اس حوالے سے اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے بروقت کارروائی کرکے مسافر سے کروڑوں روپے مالیت کی ڈھائی کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

    سول ایویشن اتھارٹی کے قائم کردہ جوائنٹ سرچ بیگجز کاونٹر پر جب اے این ایف نے مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو مسافر نے بیگوں کے مختلف خفیہ خانوں آئس اور ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

    مسافر شریف خان غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کیو آر 60کے ذریعے دوحہ جارہا تھا، مسافر شریف خان نے بیگ کے خفیہ خانوں میں 950گرام آئس ہیروئن اور 1675گرام اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

    جس کی بین الاقوامی منڈی میں کروڑوں روپے مالیت بتائی جاتی ہے، اے این ایف نے مسافر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی، پشاور ایئرپورٹ پر ایک ماہ کے دوران اے این ایف کی یہ بڑی کارروائی ہے۔