Tag: اسنتبول

  • ترکی کے بلدیاتی انتخابات، ایردوان کی پارٹی کا اسنتبول میں‌دوبارہ گنتی کا مطالبہ

    ترکی کے بلدیاتی انتخابات، ایردوان کی پارٹی کا اسنتبول میں‌دوبارہ گنتی کا مطالبہ

    انقرہ : ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی سیاسی پارٹی نے استنبول کے بلدیاتی انتخابات کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ترکی کے دارالحکومت انقرہ سمیت ملک بھر میں گزشتہ ہفتے ہونے والے بلدیاتی انتخابات منعقد ہوئے تھے جس میں ترک صدر رجب طیب ایردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی کو دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں بری طرح کا شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کا بعد میں طیب ایردوان نے بھی اعتراف کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ جسٹس اینڈ ڈولپمنٹ پارٹی نے استنبول میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا ہے، حکمران جماعت کا مؤقف ہے کہ استنبول میں انتالیس اضلاع میں دوبارہ گنتی جاری ہے لیکن دیگر ضلعوں میں بھی دوبارہ گنتی کی جائے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترک صدر ایردوان کی جماعت کو بلدیاتی انتخابات میں ملک بھر میں کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن دارالحکومت اور استنبول میں اپوزیشن جماعت نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    بین الااقوامی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ترکی کے دو بڑے اور اہم شہروں میں صدر ایردوان کی جماعت کو شکست ہونا ایک اہم پیش رفت ہے.

    مزید پڑھیں : ترک بلدیاتی انتخابات، طیب اردوان نے انقرہ اور استنبول میں‌شکست تسلیم کرلی

    ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیب اردوان کے 16 سالہ دور اقتدار میں پہلی مرتبہ دارالحکومت میں جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز استنبول سے کیا ہے کہ جہاں پہلی مرتبہ 1990 میں انہیں استنبول کا ناظم(میئر) منتخب کیا گیا تھا اور اب استنبول کی نظامت (میئرشپ) ان ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ترکی کا دارالحکومت سمیت تین بڑے شہر استنبول اور ازمیر حکمران جماعت کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں جہاں انہیں انتخابات میں شکست دینا تقریباً ناممکن تھا۔

  • استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول میں بم دھماکہ،10افراد زخمی

    استنبول : ترکی کے شہر استنبول میں ہونےوالے بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق جمعرات کو استنبول میں ایک پولیس اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوگئے۔

    t-p-1

    استنبول کےگورنر نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بتایا کہ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس کے دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ زخمی ہونےوالے سب ہی عام شہری ہیں۔

    گورنرواصف شاہین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع ہوگئی ہیں۔دھماکے سے آس پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

    tp-2

    خیال رہےکہ پچھلے چند ماہ کے دوران ترکی کے مختلف شہروں خاص طور پر استنبول میں متعدد بم دھماکے ہوچکے ہیں ان دھماکوں کا ذمہ داردہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ پی کے کے پر بھی قراردیاگیا ہے۔

    t-p-3

    واضح رہے کہ جون میں استنبول کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے تھے جن میں پینتالیس افراد جان کی بازی ہوئے تھے۔