Tag: اسنوکر

  • بڑے اسنوکر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل سکتی ہے اگر … عالمگیر شیخ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو

    بڑے اسنوکر ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل سکتی ہے اگر … عالمگیر شیخ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو

    کراچی: ایشین اسنوکر کنفیڈریشن کے سینئر نائب صدر عالمگیر شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسنوکر کے بڑے ایونٹ کی میزبانی مل سکتی ہے اگر کوئی اسپانسر مل جائے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر شیخ نے کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک نے دل چسپی ظاہر کی ہے، اور ہم ماضی میں ایشین اور ورلڈ چیمپئن شپ پاکستان میں کرا چکے ہیں۔

    انھوں نے کہا بڑے اسپانسر نہ ہونے کی وجہ سے میزبانی کی بڈنگ میں پاکستان شامل نہیں ہو رہا، تاہم اگر کوئی اسپانسر مل جائے تو رواں سال بڑے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو مل سکتی ہے، چالیس سے پچاس ممالک کے اخراجات برداشت کرنا آسان نہیں ہوتا۔

    عالمگیر شیخ کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں بھارتی سیاست کا عمل دخل رہتا ہے لیکن اسنوکر میں ایسا کچھ نہیں ہے، بھارتی اسنوکر کھلاڑی پہلے بھی پاکستان میں کھیل چکے ہیں۔

    دنیا کا مقبول ترین کھیل فٹبال اب ’’فضا‘‘ میں بھی کھیلا جائے گا

    انھوں نے کہا کہ پروفیشنل سرکٹ میں پاکستانی کیوئسٹ طویل دور نہیں گزار سکتے، پی بی ایس اے کے پاس اتنے فنڈز نہیں ہیں جو سپورٹ کر سکے، حکومت پہلے ہی پاکستان اسنوکر کو سپورٹ کرنے میں دل چسپی نہیں رکھتی۔ عالمگیر شیخ نے بتایا کہ کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت اسپانسر تلاش کر کے پروفیشنل سرکٹ کھیل رہے ہیں۔

  • ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار

    لاہور: پولیس نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو رات گئے اسنوکر کھیلتے ہوئے گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گرین ٹاؤن پولیس نے اسنوکر کلب تاخیر سے کھلا رکھنے پر چھاپا مارا اور عالمی چیمپئن احسن رمضان کو گرفتار کر کے تھانے لے گئی۔

    احسن رمضان کی حوالات کے باہر کھڑے اور بیلٹ اترے ہوئے تصاویر منظر عام پر آ گئیں، پولیس نے اسنوکر ورلڈ چیمپئن احسن رمضان کو 15 منٹ تک حوالات میں بند رکھا۔

    احسن رمضان نے بتایا کہ پولیس اہلکار گالیاں دیتے رہے اور بیلٹ اتروا کر حوالات میں بند کر دیا، میں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں، تو پولیس اہلکاروں نے کہا ہم پر احسان کیا ہے اور گالیاں دیں۔

    انھوں نے بتایا کہ جب ان کے ایک دوست تھانے آئے تو 15 سے 20 منٹ بعد انھیں رہائی ملی، احسن رمضان نے وزیر اعظم اور نگران وزیر اعلیٰ سے پولیس اہل کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے۔

  • پاکستان کیلیے کھیلنا چھوڑ دوں گا، عالمی اسنوکر چیمپئن

    پاکستان کیلیے کھیلنا چھوڑ دوں گا، عالمی اسنوکر چیمپئن

    فیصل آباد:عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے دلبراشتہ ہو کر اسنوکر چھوڑنے کا عندیہ دے دیا۔

    ایک بیان میں محمد آصف نے کہا کہ اگر معاملات بہتر نہ ہوئے اور یہی رویہ روا رکھا گیا تو پاکستان کے لیے اسنوکر کھیلنا چھوڑ دوں گا، ہو سکتا ہے کہ اسنوکر سے کنارہ کشی ہی اختیار کر لوں۔

    عالمی چیمپئن نے کہا کہ لوگوں کے سوالوں کے جوابات دیتے دیتے تھک گیا ہوں، ابھی صرف احتجاج کر رہا ہوں اور ہو سکتا ہے مستعفی ہو جاؤں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی انتہائی فیصلہ کرنے سے قبل اہل خانہ سے مشاورت کرؤں گا اور ان کے مشورے سے ہی کوئی اقدام اٹھاؤں گا۔

    یہ بھی پڑھیں: عالمی اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے حکومت سے اہم مطالبہ کردیا

    محمد آصف کا کہنا تھا کہ کوئی بڑا فیصلہ کرنے ہی پڑے گا کیونکہ مایوسی کے بادل برقرار ہیں، اگر یہی رویہ رہا تو مجھے فیصلہ لینے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں کیوسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔
    بعدازاں انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام سے تو محبت ملی ہے پر حکومتی حوصلہ افزائی نہیں ملتی، حکومت سے یہی کہتے ہیں ہمیں سپورٹ کریں۔

  • اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی: محمد آصف

    کراچی: ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ عالمی کپ جیتنا آسان نہیں تھا، ایونٹ سے قبل بہت محنت کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ورلڈ اسنوکر چیمپئن محمدآصف اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’’باخبرسویرا‘‘ کے خصوصی مہمان بنے، اور عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد دلی جذبات سے آگاہ کیا۔

    اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمی اسنوکر چیمپئن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی، ترکی میں ہونے والے میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل پاکستان میں ہی ایک ٹورنامنٹ جیت چکا تھا جس کے باعث مورال بلند تھا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دورے سے قبل ہی میں بہت پرامید تھا اور اللہ تعالیٰ نے میری دعا قبول کی، عالمی ٹورنامنٹ میں اسرائیلی کھلاڑی سے ٹاکرا ہوا اور اسے ہرانے پر بہت خوشی ہوئی، کوشش کروں گا آئندہ بھی پاکستان کا نام روشن کروں۔

    ورلڈاسنوکر چیمپئن محمد آصف کو محنت کا صلہ مل گیا

    یاد رہے کہ حال ہی میں ترکی کے شہر انتالیہ میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے فلپائن کے جیفری روڈا کو 5-8 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے محمد آصف نے 2012ء میں بھی آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جبکہ 2014 میں محمد سجاد نے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا لیکن وہ ٹائٹل نہیں جیت سکے تھے۔

    خیال رہے کہ عالمی ٹائٹل اپنے نام کرنے کے بعد محمد آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے، اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکرگزار ہوں۔

  • محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    محمد آصف نے عالمی چیمپئن کا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا

    انتالیہ: پاکستان کو اسنوکر کا عالمی چیمپئن بنانے والے قومی کیوسٹ محمد آصف نے اپنا ٹائٹل کشمیریوں کے نام کردیا۔، قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کر ٹرفی پر قبضہ جمایا تھا۔

    ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمدآصف نے کہا کہ کامیابی پراللہ کا شکر ادا کرتاہوں، یہ جیت میرےاکیلےکی نہیں پورے پاکستان کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار چیمپئن شپ جتنا میرے لئے بہت بڑی بات ہے، یہ ٹورنامنٹ کافی مشکل تھا ، جیتنے کیلئے بہت محنت کی ، اپنا ٹائٹل اپنی قوم اور کشمیریوں کے نام کرتاہوں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ جیتنےپرمحمدآصف کومبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑی نے بہترین صلاحیتوں کامظاہرہ کر کےملک کانام روشن کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    عثمان بزدار نے کہا کہ محمدآصف کی اس کامیابی پرقوم کوفخرہےمحمدآصف کاچیمپئن شپ جیتناپاکستان کیلئےاعزازہے۔

    واضح رہے کہ ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف نے فلپائنی حریف جیفری کو5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے کر ٹرافی پر قبضہ جمایا تھا۔

    چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کیوسٹ نے ابتدا میں برتری حاصل کی تاہم جیفری نے کم بیک کیا اور مقابلے میں جان ڈال دی جس کی وجہ سے یکطرفہ مقابلہ نہ ہوسکا۔

    قومی کیوسٹ محمد آصف نے پہلی بار 2012 میں ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور انہوں نے کئی سالوں بعد عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیوسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    پاکستان کےمحمدآصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی

    انتالیہ: پاکستان کے محمد آصف نےایک بار پھر پاکستان کو اسنوکر میں عالمی چیمپئن بنا دیا، قومی کیوسٹ نے فائنل میں فلپائنی حریف کو مات دے کر ٹرفی پر قبضہ جما لیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کیوسٹ محمد آصف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔

    ترکی کے شہر انتالیہ میں کھیلے گئے ایونٹ میں محمد آصف نے فلپائنی حریف جیفری کو5 کے مقابلے میں 8 فریم سے شکست دے دی۔

    چار گھنٹے تک جاری رہنے والے اس دلچسپ مقابلے میں پاکستانی کیوسٹ نے ابتدا میں برتری حاصل کی تاہم جیفری نے کم بیک کیا اور مقابلے میں جان ڈال دی جس کی وجہ سے یکطرفہ مقابلہ نہ ہوسکا۔

    قومی کیوسٹ محمد آصف نے پہلی بار 2012 میں ورلڈ چیمپئن شپ اپنے نام کی تھی اور انہوں نے کئی سالوں بعد عالمی ٹائٹل جیتنے والے پاکستانی کیوسٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

  • بلاول کاجونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    بلاول کاجونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا اعلان

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوان کیوئسٹ نسیم اختر کو اعلی تعلیم کے زیور سے آراستہ کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نسیم اختر کچھ دن قبل جونیئر ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر وطن لوٹے تھے۔

    نسیم اخترنےبیجنگ میں ہونے والی جونیئر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ جیتنے کے وطن واپسی پر وزیر اعظم پاکستان نواز شریف سے ایوارڈ میں تعلیمی اخراجات کیلئے اسکالر شپ کا مطالبہ کیا تھا۔

    پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر جاوید کریم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تعلیمی اخراجات کے طور پر اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے، وہ بہت جلد جونیئر ورلڈ چیمپیئن سے ملاقات کریں گے۔

    جاوید کریم کے مطابق کھیل کے کے ساتھ علم سے آگاہی ہر کھلاڑی کے لیے ضروری ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر یہ بات ثابت کی جائے کہ عمدہ کھیل کے جوہر دکھانے والے کیوئسٹ اعلی تعلیم یافتہ بھی ہیں۔

    نسیم اختر کا تعلق ساہیوال کے محنت کش گھرانے سے ہے۔ اس خاندان کے باصلاحیت فرزند نے کبھی بھی محنت سے جی نہیں چرایا اور رواں سال کے آغاز میں بھارتی شہر چندی گڑھ میں ہونے والی ایشین جونیئر چیمپیئن شپ میں برانز میڈل جیتا اور اب وہ واحد پاکستانی کیوئسٹ ہیں جنھوں نے ورلڈ جونیئر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

    نسیم اختر کا کہنا ہے کہ وہ آبائی شہر میں اسنوکر کی عدم سہولیات کے باعث لاہور جا کر تیاری کرتے تھے جس کا صلہ مل رہا ہے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے 4 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

    ورلڈ سکس ریڈ اسنوکر: پاکستان کے 4 کھلاڑی کوارٹر فائنل میں

    کراچی: پاکستان کے چار کھلاڑیوں نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا، کوارٹر فائنل میں سابق ورلڈ چیمپئین محمد آصف اور شیرام چنگیزی آمنے سامنے ہوں گے۔

    کراچی میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے محمد آصف نے ہم وطن محمد شہاب کو تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جہاں ان کا مقابلہ ہم وطن شہرام چنگیزی سے ہوگا۔

     شہرام چنگیزی نے پری کوارٹر فائنل میں شاہد آفتاب کو پانچ تین سے زیر کیا تھا،دیگر مقابلوں میں دفاعی چیمپئین بھارت کے پنکج ایڈوانی نے پاکستان کے بابر مسیح کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دی۔

    قومی کھلاڑی صرف ایک سیٹ میں ہی کامیابی حاصل کرسکے۔ پاکستان کے اسجد اقبال نے بھارت کے وارن کمار کو زیر کیا، اسجد نے تین کے مقابلے میں پانچ فریم سے کامیابی حاصل کی۔

  • پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    پاکستانی محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

    بنگلور: پاکستان کے محمد سجاد نے چینی کیوئسٹ کو یک طرفہ مقابلے میں شکست دیکر ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

    بنگلور میں کھیلے جارہے ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے محمد سجاد نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

    بیسٹ آف تھرٹین فریمز کے مقابلہ میں محمد سجاد نے تین کے مقابلے میں سات فریمز سے کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد سجاد نے پہلی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن شپ سنگلز ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

    محمد سجاد ورلڈ اسنوکر چیمپین شپ میں پہنچنے والے پاکستان کے چوتھے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ میگا ایونٹ کا فائنل آج کھیلا جائے گا۔