Tag: اسنوکر چیمپیئن شپ

  • اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

    اسنوکر چیمپیئن شپ: پاکستان کے تین کھلاڑی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

    کراچی : آئی بی ایس ایف سکس ریڈ اینڈ ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھیلے جارہے ورلڈ سکس ریڈ اینڈ اسنوکر چیمپیئن شپ کے دوسرے روز بھی سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا۔

    پاکستانی ٹیم میں شامل شہرام چنگیزی نے گروپ بی سے ناقابل شکست رہتے ہوئے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنائی۔ شہرام نے چوتھے مقابلے میں خلیل بوصیف کو چار صفر سے مات دی۔

    محمد سجاد نےبھارتی حریف ورون کمار کو باآسانی چار صفر سے زیر کیا۔ بابر مسیح نے سری لنکا کے سسریکا پریرا کو چار ایک ہرا کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کیا۔

    حنین عامر اگلے راونڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ خواتین ایونٹ میں بھارتی کھلاڑیوں کا پلڑا بھاری رہا۔

  • این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    کراچی: چھٹی این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ دس ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ اسجد اقبال اعزاز کا دفاع کرینگے۔

    کراچی میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سے اڑتیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ کے ٹاپ دو کھلاڑی قطر اکیڈمی سکس ریڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستان میں منعقد ہوگی۔ جس کیلئے ایشین اسنوکر فیڈریشن نے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔