Tag: اسنیپ چیٹ

  • اسنیپ چیٹ کے اہم عہدیداران ملازمت سے برطرف، وجہ سامنے آگئی

    اسنیپ چیٹ کے اہم عہدیداران ملازمت سے برطرف، وجہ سامنے آگئی

    نیویارک :امریکی سوشل میڈیا ایپلی کیشن اسنیپ چیٹ کی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اہم عہدوں پر فائز متعدد افسران کو نوکری سے فارغ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ملٹی میڈیا انسٹنٹ میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ نے کمپنی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے مبینہ طور پر "تقریباً 20 پروڈکٹ منیجرز” کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔

    اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسنیپ چیٹ نے اپنی پیداواری صلاحیت کو بہتر کرنے کے لیے منیجمنٹ ٹیم میں کچھ بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔

    کمپنی کا یہ اقدام گزشتہ چند ماہ کے دوران کمپنی کی جاری تنظیم نو کی کوششوں کے سلسلے کے تناظر میں سامنے آیا ہے تاہم رواں سال کی جانے والی ملازمین کی یہ برطرفیاں گزشتہ سال کی جانے والی 13 سو ملازمین کی برطرفیوں کی نسبت بہت کم ہیں۔

    اس حوالے سے کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملازمین کی برطرفیوں کا مقصد فیصلہ سازی کے عمل کو تیز کرنا تھا کیونکہ جن ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں نچلے درجے کے ملازمین اور اعلیٰ سطح کے منیجرز شامل تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ملازمین کی برطرفی کی ایک اور ممکنہ وجہ کمپنی کی بنیادی ترجیحات کو پورا کرنے اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اخراجات کو کم کرنا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ نے 2023ء کی تیسری سہ ماہی کے دوران اپنی آمدنی میں 5 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا، کمپنی کی آمدنی چھ ماہ میں پہلی بار 1.19 بلین ڈالر تک بڑھ گئی ہے۔

    تاہم اشتہاری کاروبار ابھی تک بحال نہیں ہوا ہے کیونکہ اسنیپ چیٹ نے اپنے سرمایہ کاروں کو مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال کے دوران غلط معلومات کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے سوشل نیٹ ورکس پر اشتہاری سرگرمیوں میں کمی سے خبردار کیا تھا۔

  • سعودی عرب : اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف

    سعودی عرب : اسنیپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف

    ریاض : شاہ سعود یونیورسٹی میں سماعت سے محروم افراد کے لیے اسنیپ چیٹ کے نئے فیچر کا اجراء کیا گیا ہے، کتاب میلے میں اسنیپ چیٹ نے پہلا مشین لرننگ لینز لانچ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ نے سعودی وزارت ثقافت کے اشتراک سے بین الاقوامی کتاب میلے کے موقع ایک رئیلٹی لینز متعارف کرائی ہے۔

    اسنیپ چیٹ کے اس نئے فیچر کی مدد سے سماعت سے محروم طلباء و طالبات کو دوسروں کا نقطہ نظر سمجھنے کے لیے ان کی گفتگو تحریری صورت میں سمجھنے کا موقع ملے گا۔

    یہ مشین لرننگ ٹیکنالوجی کیمرہ کے ذریعے اشاروں کو عربی حروف تہجی اور الفاظ میں تبدیل کر دے گی۔ بتایا گیا ہے اس مشین لرننگ ٹیکنالوجی کے ذریعے 28 انسانی گفتگو کے دوران کیے جانے والے اشاروں کو عربی زبان کے الفاظ میں ڈھالا جا سکے گا تاہم اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا کہ مستقبل میں یہ فیچر 28 اشاروں پر ہی محیط رہے گا یا آئندہ دنوں اس میں مزید وسعت آسکے گی۔

    ادب، طباعت اور ترجمے سے متعلق کمیشن کے سربراہ محمد حسن الوان نے بتایا کہ اس سال کتاب میلے شرکت منفرد اور اور اختراعی نوعیت کی رہی۔ یہ کتاب میلہ اختراعی اعتبار سے بڑا اہم رہا اور اس کی سب سے اہم وجہ سماعت سے محروم افراد کے لیے خصوصی خدمات فراہم کرنے کا موقع ملا یہ ایک بڑی پیش رفت ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس نئی متاثر کے ایجاد کے تجربات کے منتظر ہیں۔ کتاب میلے کے ذریعے تقافتی تبادلے اور ادبی رسائی معاشرے کے ہر طبقے کو آسانی سے فراہم ہو سکے گی جو کہ ہمارا مقصد بھی ہے۔ یہ کتاب میلہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ڈسپلے کے حوالے بھی اہم رہا کہ حاضرین کو ایک انٹر ایکٹو تجربے میں حصہ لینے کی ترغیب دی گئی۔

    علاوہ ازیں کتاب میلےمیں بچوں کے لیے خصوصی طور پر ایک لینز بھی متعارف کیا گیا۔ جس کے ذریعے بچوں میں کتابیں پڑھنے کے شوق کو بڑھایا جائے گا۔ جیسا کہ کتاب میلہ کا تھیم پڑھنا آپ کو بلندی پر فائز کرتا ہے( ریڈنگ اپلفٹس یو) اس کے لوگو سے واضح ہے۔

    واضح رہے کہ ایک سروے کے مطابق 83 فیصد افراد اس اینٹی ریفلیکٹنگ لینز( اے آر) سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔

  • کیا بچے بھی اسنیپ چیٹ استعمال کر سکتے ہیں؟

    کیا بچے بھی اسنیپ چیٹ استعمال کر سکتے ہیں؟

    یہ سوال بچوں کے مستقبل کے بارے میں فکر مند والدین کے لیے بلاشبہ اہم ہو سکتا ہے، کہ کیا ان کے بچے اسنیپ چیٹ بھی استعمال کر سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کب، کیسے؟

    سوشل میڈیا ماہرین کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ مندرجہ ذیل اہم باتوں کو ذہن نشین کر لیں، سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ 13 سال سے کم عمر بچوں کو اسنیپ چیٹ کے استعمال سے منع کیا گیا ہے۔

    اسنیپ چیٹ کے استعمال کے لیے قانونی شرط کے طور پر امریکا میں چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی تعمیل کے لیے اس عمر کا انتخاب کیا گیا تھا، اس عمر کی شرط دیگر سوشل میڈیا ایپلی کیشنز کے لیے بھی ہے۔

    دوسری اہم بات

    یہ ایپلی کیشن بچوں کو مکمل رازداری فراہم نہیں کرتا، دراصل کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مکمل رازداری ممکن نہیں، کیوں کہ اسنیپ شاٹس کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی فون سے میٹا ڈیٹا نکالا جا سکتا ہے اور اس میں اہم معلومات بھی ہو سکتی ہیں۔

    تیسری اہم بات

    یہ سوال کہ اسنیپ چیٹ بچوں کے لیے کیا مہیا کرتی ہے؟ دراصل اسنیپ چیٹ سے بچوں کو تصاویر، ویڈیوز، لکھے پیغامات اور ڈرائنگ کے اسنیپ شاٹس شیئر کرنے، اور اپنے فون سے لوگوں کی ایک مخصوص فہرست میں بھیجنے کی سہولت ملتی ہے۔

    چوتھی اہم بات

    جب بچہ کوئی اسکرین شاٹ بھیجتا ہے، تو دوسرے لوگ انھیں ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے، لیکن وہ اس کا ’اسکرین شاٹ‘ لے کر دوسروں کو بھیج سکتے ہیں، اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو سمجھائیں کہ کوئی نامناسب تصویر ہرگز شیئر نہ کریں۔

    پانچویں اہم بات

    بھیجی گئیں تصاویر اور ویڈیوز ہمیشہ ہی چند گھنٹوں بعد خود بخود ڈیلیٹ نہیں ہوتے، یا ہو سکتا ہے کہ انھیں اسکرین شاٹس کے طور پر محفوظ کر لیا گیا ہو، تو بچوں کو بلیک میل کیا جا سکتا ہے۔

    چھٹی اہم بات

    اگر اسنیپ میپ فعال ہے تو دوسرے صارف معلوم کر سکیں گے کہ اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والا بچہ کہاں بیٹھا ہے۔

  • سعودی عرب: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا اسٹارز بھی پھنس گئے

    سعودی عرب: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا اسٹارز بھی پھنس گئے

    ریاض: سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ان معروف شخصیات کے خلاف کارروائی کی گئی جو تجارتی اشیا کی تشہیر کر رہے تھے، جس کی وجہ سے لوگوں کی غیر معمولی تعداد وہاں پہنچ کر کرونا وائرس ایس او پیز کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور تجارتی مراکز کے اشتہارات بنانے پر اسنیپ چیٹ کی مزید 13 معروف شخصیات کے خلاف کیسز درج کر لیے گئے۔

    اب تک اسنیپ چیٹ کی معروف شخصیات کی تعداد 20 ہو چکی ہے جن پر کرونا وائرس ایس او پیز کی خلاف ورزی درج کی گئی ہے۔ سعودی وزارت تجارت نے کرونا وائرس کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    اسنیپ چیٹ کی جن مشہورشخصیات پر خلاف ورزی درج کی گئی ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر تجارتی مراکز کے لیے اشتہاری مہم کی جس سے ان مارکیٹس میں لوگوں کا غیر معمولی رش ہوگیا جس کی وجہ سے کرونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کرنا ممکن نہیں رہا۔

    قبل ازیں وزارت تجارت نے اسنیپ چیٹ کی 7 معروف شخصیات جن میں خواتین بھی شامل تھیں، کے خلاف مقدمہ دائر کر کے ان کا کیس وزارت داخلہ کو ارسال کردیا تھا جبکہ مزید خلاف ورزیوں پر 13 شخصیات کے خلاف کیس وزارت داخلہ کو ارسال کیا گیا ہے۔

    اس ضمن میں وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ تجارتی مالز اور مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پر عمل کو یقینی بنانے کے لیے وزارت نے واضح طور پر ہدایت کی تھی کہ مارکیٹوں میں سماجی فاصلے کے اصول پر سختی سے عمل کیا جائے جس کی پابندی کرنا مارکیٹ و دکاندار کا فرض ہے، خلاف ورزی پر چالان کیا جائے گا۔

    وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہدایت کے باوجود سوشل میڈیا کی معرف شخصیات نے مختلف دکانوں، شورومز، ورکشاپس، فرنیچر اور گھڑیوں کی دکان کا اشتہار بناتے ہوئے لوگوں کو وہاں آنے کی دعوت دی جس سے دکانوں اور تجارتی مراکز میں غیر معمولی رش ہونے کا اندیشہ پیدا ہوا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متعدد کمرشل دکانوں اور مالز کو بند کیا جاچکا ہے جن کی اشتہاری مہم سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات نے کی تھی، افتتاح والے دن لوگوں کی بڑی تعداد میں وہاں پہنچنے سے سماجی فاصلے کے اصول پر عمل ممکن نہ ہونے پر مالز کو بھی سیل کیا گیا تھا۔

  • سعودی عرب: اسنیپ چیٹ پر فعال ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی

    سعودی عرب: اسنیپ چیٹ پر فعال ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی

    ریاض: سعودی عرب میں میسجنگ ایپ اسنیپ چیٹ پر فعال ایک ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، مذکورہ ایکٹوسٹ نے ویوز کے لیے ایک بچے سے الٹے سیدھے سوالات کیے۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت اور سماجی فروغ کے تحت کام کرنے والے ادارہ انسداد خاندانی تشدد نے ایک اسنیپ چیٹ ایکٹوسٹ کے خلاف کارروائی کی ہے۔

    مذکورہ اسنیپ چیٹ ایکٹویسٹ نے ویوز بڑھانے کے لیے ایک بچی کو استعمال کیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ایکٹوسٹ نے ایک بچے سے الٹے سیدھے سوالات کر کے اس کی معصومیت کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔

    مذکورہ بچے کی ویڈیو شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ویوز اور ٹریفک بڑھانے کے لیے انتہائی بھونڈا طریقہ اختیار کیا گیا ہے، صارفین نے متعلقہ اداروں سے کارروائی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

  • وائرل ویڈیو پر اب لاکھوں ڈالرز ملیں گے

    وائرل ویڈیو پر اب لاکھوں ڈالرز ملیں گے

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی مقبول موبائل ایپلکیشن اسنیپ چیٹ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دل چسپ ترین اور وائرل ہونے والی ویڈیوز بنانے پر اب صارفین میں روزانہ 1 ملین ڈالرز کی رقم تقسیم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسنیپ چیٹ نے اپنے اپلیکیشن میں اب اسپاٹ لائٹ کا اضافہ کر دیا ہے، یہ نیا فیچر ایک الگورتھم کی مدد سے صارفین کو ’سب سے دل چسپ‘ پوسٹ دیکھنے کا مشورہ دے گا۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیوز کی دوڑ میں ٹِک ٹاک کا مقابلہ کرنا کمپنیوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے، اس حقیقت کو مد نظر رکھ کر میسجنگ اسنیپ چیٹ نے اعلان کا ہے کہ جن صارفین کا مواد وائرل ہوگا ان میں ہر روز دس لاکھ ڈالر تقسیم ہوں گے۔

    انعامی رقم کی یہ اسکیم رواں برس کے اختتام تک جاری رہے گی، منصوبہ کامیاب رہا تو اسکیم کو 2021 میں بھی جاری رکھا جا سکتا ہے۔

    طریقہ کار

    ایک ملین ڈالر حاصل کرنے کا طریقہ کار یہ ہے کہ اپنی ویڈیوز اسنیپ چیٹ کی اسکیم کے تحت جمع کرانی ہوں گی، کسی ویڈیو کو کتنی رقم ملے گی، اس کا تعین ویڈیو کی ویوز سے کیا جائے گا۔ شرط یہ ہے کہ اسکیم میں حصہ لینے کے لیے صارفین کی عمر 16 برس یا اس سے اوپر ہونی چاہیے۔

    یاد رہے کہ کمپنی کی جانب سے کاپی رائٹ، اسپانسر شپ، منشیات اور شراب جیسے موضوعات کے حوالے سے اصولوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ویڈیو کو کوئی یوزر ہی دیکھ رہا ہے نہ کہ کوئی ’بوٹ اکاؤنٹ‘۔

    اسنیپ چیٹ اور ٹِک ٹاک مقابلہ

    وائرل ویڈیوز کے سلسلے میں صارفین میں مقابلہ زور پکڑتا جا رہا ہے، اسنیپ چیٹ کی جانب سے انعامی رقم کا فیصلہ اسی مقابلے کے پس منظر میں کیا گیا ہے، موبائل اور وائرلیس تکنیک کے ماہر بین وُڈ کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کے مقابلے کے لیے یہ قدم دانش مندانہ ہے۔

    واضح رہے کہ سخت مقابلے کے باوجود اسنیپ چیٹ نے گزشتہ دنوں اعلان کیا کہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران اس کے صارفین میں 25 کروڑ کا اضافہ ہوا ہے۔

    دوسری جانب ٹِک ٹاک کو دنیا بھر سے ملنے والی مقبولیت کے باوجود اس برس مختلف قسم کی دشواریوں کا سامنا بھی رہا جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندی کی مسلسل دھمکی شامل رہی۔

  • اسنیپ چیٹ نے ٹرمپ کو بڑا دھچکا دے دیا

    اسنیپ چیٹ نے ٹرمپ کو بڑا دھچکا دے دیا

    واشنگٹن: سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن ’اسنیپ چیٹ‘ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایپلیکیشن پر تشہیر روک دی، اب ٹرمپ کا مواد اسنیپ چیٹ کے ’ڈسکور‘ فیچر پر نمایاں نہیں ہوگا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی جانب سے نسلی فسادات کو بڑھاوا دینے اور نسل پرستی کے حق میں بولنے کی پاداش میں اسنیپ چیٹ نے مذکورہ اہم اقدام اٹھایا۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر سیاہ فاموں کی جانب سے احتجاج اور ملک میں پنپتی نسلی فسادات سے متعلق نہ مناسب بیانات جاری کیے جس پر اسنیپ چیٹ نے ایکشن لیا۔

    کمپنی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم اسنیپ چیٹ کے ذریعے ایسے مواد کی تشہیر نہیں کریں گے جو لوگوں کو نسلی فسادات اور ناانصافی کی طرف مائل کرے، ٹرمپ کے کوئی بیانات اب ’ڈسکور‘ پلیٹ فارم پر نمایاں نہیں ہورہے۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ صرف ٹرمپ کے مواد کو ڈسکور سے ہٹایا گیا ہے تاہم ان کا اکاؤنٹ بلاک نہیں کیا گیا۔

    خیال رہے کہ اسنیپ چیٹ پر اکاؤنٹ ہونے کی صورت میں ڈسکور فیچر اہم سیاسی، سماجی اور فنکاروں سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے مشہور افراد کے مواد ازخود نمایاں کرتا ہے۔

    تاہم اب جو لوگ ٹرمپ کے بیانات یا دیگر اقدامات سے متعلق جاننا چاہتے ہیں تو انہیں خصوصی طور پر ’فور یو‘ فیچر پر امریکی صدر کا اکاؤنٹ سرچ کرنا ہوگا بصورت دیگر کوئی بھی مواد ڈسکور پر واضح نہیں ہوگا۔

  • کیا آپ اس فنکار کو پہچانتے ہیں؟

    کیا آپ اس فنکار کو پہچانتے ہیں؟

    کراچی: معروف بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار بلال مقصود نے اسنیپ چیٹ کے فلٹر میں اپنی ایک دلچسپ ویڈیو شیئر کی ہے جس پر مداحوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پہچاننے کی کوشش کی۔

    مشہور میوزیکل بینڈ اسٹرنگز کے گلوکار بلال مقصود قرنطینہ کے دنوں میں اسنیپ چیٹ فلٹرز کے استعمال سے اپنے مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    Sohniye🤭

    A post shared by Bilal Maqsood (@bilalxmaqsood) on

    بلال انسٹاگرام پر کبھی گلوکاری کرتے نظر آتے ہیں تو کبھی لائیو اسکیچنگ، انہوں نے اپنے والد انور مقصود کے ساتھ لائیو سیشن بھی کیے ہیں۔

    حال ہی میں انہوں نے اسنیپ چیٹ کا ایک فلٹر استعمال کرتے ہوئے سونھڑیے گانا گایا جو ان کے مداحوں نے بہت پسند کیا۔

    اس سے قبل انسٹاگرام پر انہوں نے ’اکڑ بکڑ‘ گاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہ وہ گانا ہے جسے میں بچپن میں گایا کرتا تھا، اسکول کے اساتذہ مجھے یہ گانا سننے کے لیے کلاس رومز میں بلایا کرتے تھے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے دونوں ہاتھوں سے بیک وقت انتہائی مہارت کے ساتھ ایک پوٹریٹ بھی بنائی تھی جس میں انھوں نے لاک ڈاؤن کی صورتحال کو پیش کیا تھا۔

  • اسنیپ چیٹ کی کامیاب کوشش، صارفین کی تعداد میں‌ غیر معمولی اضافہ

    اسنیپ چیٹ کی کامیاب کوشش، صارفین کی تعداد میں‌ غیر معمولی اضافہ

    واشنگٹن: موبائل ایپلی کیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کے صارفین کی تعداد میں رواں سال غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق 2019 میں سوشل میڈیا کی ایپلی کیشن ’اسنیپ چیٹ‘ کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا جس سے اس کے صارفین کی تعداد پچھلے سال کے مقابلے میں واضح حد تک بڑھ گئی ہے۔

    کمپنی کے مطابق ایک صارف دن میں 30 منٹ اسنیپ چیٹ ایپ استعمال کرتا ہے اور صارفین کی زیادہ تر تعداد کا تعلق یورپ اور شمالی امریکا سے ہے، کمپنی نے اپنی ایپ کو دوبارہ ڈیزائن کیا تاکہ صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو۔

    اسنیپ چیٹ کے سی ای او ’ایون اسپیگل‘ کا کہنا تھا کہ 2019 میں کمپنی کی کمائی میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، اس سال اسنیپ چیٹ پر ’ڈیلی ایکٹو یوزر‘ یعنی روز اسنیپ چیٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 203 ملین رہی اور اس سال کمپنی کا ریونیو 388 ملین ڈالر رہا جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔

    اسنیپ چیٹ جنس تبدیلی فیچر: مہوش حیات لڑکا بن گئیں، نام بھی رکھ لیا

    اسنیپ چیٹ کے صارفین میں اضافے کی بڑی وجہ اس ایپ کے نئے فلٹرز ہیں جس میں ’جینڈر سوئچ‘ (اس فلٹر میں لڑکے کی شکل لڑکی اور اسی طرح لڑکی کی شکل لڑکے میں تبدیل ہوجاتی ہے) مقبول ترین اور سب سے زیادہ استعمال کئے جانے والا فلٹر سمجھا جارہا ہے۔ بہت سے صارفین نے اس فلٹر کو استعمال کرنے کے لیے ایپ کو ڈاؤن لوڈ کیا۔

  • اسنیپ چیٹ کا چیلنج فیچر متعارف

    اسنیپ چیٹ کا چیلنج فیچر متعارف

    سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اسنیپ چیٹ نے سوشل میڈیا موبائل ایپ ٹک ٹاک کی طرز پر ’چلینج فیچر‘ متعارف کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک اور واٹس ایپ کے مد مقابل سماجی رابطے کی معروف موبائل ایپلیکشن اسنیپ چیٹ نے اپنی ایپ کو مزید دلچسپ بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا۔

    کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والا فیچر سے آپ ویڈیو بنا کر اپنے کسی بھی دوست کو چیلنج دے سکیں گے۔

    مزید پڑھیں: اسنیپ چیٹ کے تین فیچرز متعارف

    چیلنج فیچر موبائل کے فرنٹ کیمرے سے منسلک ہے اور اس میں صارف کو کرنا یہ ہوگا کہ وہ اپنی مرضی سے گانا منتخب کر کے صرف ہونٹ ہلائے گا اور اپنے دوستوں کو ایسا ہی کرنے کا چیلنج دے گا۔

    جس صارف کو چیلنج دیا جائے گا اُس کے پاس ویڈیو کا نوٹی فکیشن جائے گا اور اگر 24 گھنٹے کے اندر اسے نہیں کیا تو بھیجنے والے کو آگاہ کردیا جائے گا اور وہ چاہیے گا تو اسے ختم بھی کردے گا۔

    اس چیلنج کو دیگر دوست بھی دیکھ سکیں گے جبکہ پرائیوٹ میسج میں بھی منتخب کرنے والے صارف کو بھی ویڈیو بنانے کا چیلنج دیا جاسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: دنیا بھر میں مفت وائی فائی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    اسے بھی پڑھیں: فیس بک کا ٹک ٹاک سے ٹکر لینے کا فیصلہ

    اسنیپ چیٹ کا ماننا ہے کہ اُن کا نیا فیچر صارفین کو بہت پسند آئے گا اور وہ روزانہ اپنے دوستوں کو ویڈیو کے ذریعے چیلنج دیں گے، اس طرح دیگر لوگوں کو بھی پلیٹ فارم پر لایا جاسکے گا۔

    ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ اسنیپ چیٹ نے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کے لیے یہ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ کے دوران بیس لاکھ سے زائد صارفین کی کمی ہوئی۔