Tag: اسٹار

  • مہاکمبھ کی مونا لیزا اسٹار بن گئیں، نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

    مہاکمبھ کی مونا لیزا اسٹار بن گئیں، نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

    بھارت میں مہاکمبھ میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا بھونسلے نامی 16 سالہ نوجوان لڑکی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسٹار بن گئی۔

    بھارت میں مہاکمبھ اپنی منفرد داستانوں اور شخصیات کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، کمبھ میلہ بھارت میں ہر 3 سال بعد ہندو مذہب کے 4 مقدس شہروں پریاگ راج، نیشک، ہریدوار اور اجین میں باری باری منعقد ہوتا ہے اور 6 ہفتوں تک جاری رہتا ہے۔

    مہا کمبھ کا میلا  معمول سے بڑا اور خاص اجتماع ہوتا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا مذہبی تہوار سمجھا جاتا ہے، اس میلے سے کئی ایک ایسے کردار اور کہانیاں اکثر سامنے آتے ہیں جو دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں، ان ہی میں سے ایک کردار اِس بار میلے میں ہار بیچنے والی مونا لیزا نامی نوجوان لڑکی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    میلے میں ہاتھ سے بنے ہار بیچنے والی اس لڑکی کو اس کی گہری رنگت اور خوبصورت آنکھوں کے ساتھ معصومیت بھری مسکان نے سوشل میڈیا پر مشہور کر دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    اب  نوجوان مونالیزا اپنی پہلی فلم کے ساتھ سلور اسکرین پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تیار ہے، تاہم مونا کیرالا میں ایک پروموشنل ایونٹ میں وی آئی پی مہمان کے طور پر شاندار شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    اس موقع پر مونا لیزا نے ملیالم زبان میں بات کرکے حاضرین کو حیران کردیا، ساتھ ہی وہ اس ایونٹ میں خوبصورت انداز میں الگ تھلگ نظر آرہی ہیں۔

    مونالیزا نے 14 فروری 2025 کو کوزی کوڈ کیرالہ کے لیے اپنی پہلی پرواز کی، انہوں نے اپنی پہلی پرواز کی جذباتی ویڈیو شیئر بھی کی تھی جس میں وہ ہوائی جہاز میں بیٹھی ہوئی نظر آ رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by monalisha Bhosle (@monalisa__bhosle)

    ویڈیو کے کیپشن میں مونا نے لکھا کہ ’پہلی بار فلائٹ میں بیٹھی ہوں‘ کلپ میں مونا کو اپنے والد سے گلے لگتے دیکھا گیا اور وہ بظاہر جذباتی دکھائی دے رہی تھیں۔

  • ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکوچ اور رافیل نڈال نے کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی

    ٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکوچ اور رافیل نڈال نے کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی

    پیرس: پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکوچ اور اسپین کے رافیل نڈال نے اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹرفائنلز میں جگہ بنالی۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ میں دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کوارٹرفائنلز میں جگہ بنائی۔

    پیرس ماسٹرز کے تیسرے راؤنڈ میں ٹاپ کھلاڑیوں کی ٹاپ پرفارمنس رہی، عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے اسٹین واورینکا کو باآسانی زیر کیا، نڈال کے آگے سوئس کھلاڑی کی ایک نہ چلی۔

    اسپینش اسٹار نے اسٹریٹ سیٹس میں کامیابی سمیٹی، نمبرون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے بھی اپنا میچ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

    جوکووچ نے راؤنڈ آف سکسٹین میں برطانیہ کے کائل ایڈمنڈ کو شکست دی، کوارٹر فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ یونانی کھلاڑی سے ہوگا جبکہ نڈال فرانسیسی کھلاڑی کے مدمقابل آئیں گے۔

    یو ایس اوپن ٹینس، دفاعی چیمپئن نوواک جوکووچ انجری کے باعث ایونٹ سے باہر

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں یو ایس اوپن ٹینس میں عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کندھے کی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے پیرس ماسٹرز ٹینس میں اپنی صلاحتیوں کو ایک بار پھر ثابت کردیا۔

  • این ہیتھوے کا نام ہالی ووڈ واک آف فیم ستاروں میں شامل

    این ہیتھوے کا نام ہالی ووڈ واک آف فیم ستاروں میں شامل

    ہالی ووڈ کی معروف آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ این ہیتھوے کا نام واک آف فیم پر درج ستاروں میں شامل کرلیا گیا۔ این اقوام متحدہ کی خیر سگالی سفیر بھی ہیں۔

    اپنی لاجواب اداکاری سے لاکھوں مداحوں کو متاثر کرنے والی آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکارہ این ہیتھوے نے ہالی ووڈ واک آف فیم اسٹار کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    ہالی ووڈ واک آف فیم لاس اینجلس میں منعقد کی جانے والی تقریب میں 36 سالہ اداکارہ نے اپنے نام کے ستارے کی نقاب کشائی کی۔

    تقریب میں ہیتھوے کے شوہر اور قریبی دوستوں نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سینکڑوں مداح بھی اپنے پسندیدہ ستارے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھے۔

    این ہیتھوے نے اپنی ہالی ووڈ کیریئر کا آغاز سنہ 2001 سے کیا، وہ اب تک بافٹا، آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈز سمیت 54 ایوارڈز جیت چکی ہیں۔

    این کو سنہ 2013 میں ’لیس مزرایبل‘ میں شاندار اداکاری پر بہترین معاون اداکارہ کے اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک طوائف کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہی ہوتی ہے۔

    سنہ 2016 میں اقوام متحدہ (خواتین) کی جانب سے این ہیتھ وے کو خیر سگالی سفیر بھی مقرر کیا گیا۔ این ہیتھ وے کا شعبہ ’کام کے دوران ماؤں کو دی جانے والی سہولیات‘ کا ہے۔

    وہ نکول کڈمین اور ایما واٹسن کے بعد تیسری ہالی وڈ اداکارہ ہیں جو یو این ویمن کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

  • مونٹی کارلوٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکووچ نے حریف کو دھول چٹادی

    مونٹی کارلوٹینس ٹورنامنٹ: نوواک جوکووچ نے حریف کو دھول چٹادی

    مونٹی کارلو: ٹینس کے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کی سپرپر فارمنس جاری ہے، مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ میں حریف کو باآسانی شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سربین اسٹار نے امریکی ٹیلرفرٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ صفر سے شکست دے کر کوارٹرز فائنل میں جگہ بنالی۔

    ایک اور میچ میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال کی ٹورنامنٹ میں پیش قدمی کی، بلغاریہ کے گریگر دیمترو کو چھ چار اور چھ ایک سے آوٹ کلاس کرکے کوارٹرز فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اسی طرح ایک اور میچ میں روس کے میڈویڈو نے سخت مقابلے کے بعد حریف یونانی کھلاڑی سٹیفانوس کو مات دیکر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

    سربین ٹینس اسٹار اور ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے اپنے عمدہ کاکردگی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، حال ہی میں رافیل نڈال کو ہراکر آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیتا تھا۔

    یاد رہے کہ نوواک جوکووچ نے جیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ساتویں بار آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت کر خوشی ہورہی ہے اس کے لیے سخت محنت کی، انجری سے چھٹکارا پاکر دوبارہ واپس آنا کافی مشکل تھا۔

    نوواک جوکووچ نے رافیل نڈال کو ہرا کر آسٹریلین اوپن جیت لیا

    واضح رہے کہ عالمی نمبر ایک جوکووچ نے مجموعی طور پر 15 گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔

  • لندن: بریٹین گوٹ چیلنج کی اسٹار چاقو زنی کی واردات میں قتل

    لندن: بریٹین گوٹ چیلنج کی اسٹار چاقو زنی کی واردات میں قتل

    لندن : برطانوی دارالحکومت لندن میں برطانیہ کے معروف برطانوی شو  ’بریٹین گوٹ چیلنج ‘ کی اسٹار سیمونی کیرر کو چاقو بردار شخص نے حملہ کرکے قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے علاقے بیٹرسی میں برطانیہ گوٹ چیلنج کی اسٹار 31 سالہ سیمونی کیرر پر نامعلوم افراد کی جانب سے چاقو کے حملے میں زخمی ہوئی تھی جو اسپتال منتقل کرنے کے دوران ہلاک ہوگئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دو روز قبل مقتول نرس سیمونی کیرر کے چھ سالہ بیٹے نے اپنی والدہ کو گھر میں چاقو کے حملوں کے بعد زخمی حالت میں پایا تھا جس کے بعد بیٹے نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیمونی کیرر  رواں برس بریٹین گوٹ چیلنج کے فائنل تک اپنی ’بی پازٹیو‘ کے ہمراہ پہنچی تھی۔

    واضح رہے کہ سیمونی نے اپنے جوان بیٹے کی سنہ 2015 میں موت کے بعد ’بی پازیٹیو‘ گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    برطانوی پولیس کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مذکورہ خاتون کے قتل کے شبے میں 40 سالہ شخص کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں اور طبی امداد فراہم کرنے کے والے عملے نے سیمونی کی جان بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئی۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ سیمونی کیرر کے قتل کیس سمیت برطانوی پولیس کے پاس رواں برس تحقیقات کے لیے 90 قتل کیس آئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے قتل میں کوئی بھی گینگ ملوث نہیں ہے، تاہم واقعے میں ملوث کسی فرد کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں نامعلوم افراد کی جانب سے کم عمر نوجوانوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں 4 نوجوان زخمی ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں موسکو 17 میوزیکل گروپ کے ایک اور گلوکار کو تشدد کے بعد اسی مقام پر چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا تھا، جہاں اس کے دوست کو موت کے گھاٹ اتارا گیا تھا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن نے جرائم کی شرح میں امریکی شہر نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، برطانوی میڈیا کے مطابق نوجوان گینگ کلچر کا شکار ہورہے ہیں جس کے باعث لندن میں رواں سال چاقو زنی کی وارداتوں میں اب تک 50 سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں۔