Tag: اسٹار فٹبالر

  • اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے ہاں ننھی پری کی آمد

    اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر کے ہاں ننھی پری کی آمد

    برازیل سے تعلق رکھنے والے اور سعودی فٹبال کلب الہلال کے سپر اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی فٹ بال کلب الہلال کے اسٹار فٹبالر اور ان کی گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by BRUNA BIANCARDI (@brunabiancardi)

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فٹ بالر اور ان کی گرل فرینڈ نے اپنی بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر شیئر کیں اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کے معنی بھی بتائے ہیں۔

    برازیلین فٹ بالر نے بیٹی کی پیدائش کا اعلان ر کرتے ہوئے کہا کہ اپنی بیٹی کو اس دنیا میں خوش آمدید کہا اور اس کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ ہماری ’’ماوی‘‘ ہماری زندگی مکمل کرنے کے لئے پہنچ گئی ہے۔

    انہوں نے مزید لکھا ہم آپ سے پہلے ہی بہت پیار کرتے ہیں، ہمیں بطور والدین منتخب کرنے کا شکریہ۔

  • اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

    لندن: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا، وہ پہلی دستاویزی فلم کی پروموشن کیلئے لندن پہنچ گئے۔

    مشہور و معروف اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کھیل کے میدان سے نکل کر اداکاری کے میدان میں اتر آئے، رونالڈو اب بڑی اسکرین پر اداکاری کے جلوے بکھیرتے دکھائی دینگے۔

    رونالڈ و فلم کی تشہیر کیلئے پہنچے لندن جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا، فلم پرئمیر پر سیلفی فیور بھی رہا عروج پر جہاں پرستار رونالڈو کیساتھ سیلفی لینے کیلئے بے تاب نظر آئے ۔

    فلم کی کہانی رونالڈو کی زندگی میں آنیوالے اُتار چڑھاؤ کی منظر کشی کر رہی ہے جس میں اُنہیں غربت سے لڑتے ہوئے شہرت کی بلندیوں پر پہنچتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔