Tag: اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو

  • تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    تصاویر: رونالڈو جونیئر والد کے نقش قدم پر چلنے لگے

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے جونیئر رونالڈو بھی سخت مقابلہ دینے میدان میں آگئے ہیں۔ 

    اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیائے فٹبال کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں وہ اپنے شاندار کھیل کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کرسٹیانو رونالڈو نے بیٹے جونیئر کے ہمراہ جم کی تصاویر شیئر کیں جس میں باپ بیٹے کو مکمل فٹ دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Cristiano Ronaldo (@cristiano)

    ان تصاویر میں انہیں سکس پیک میں دیکھا گیا اور صارفین کی جانب سے جونیئر رونالڈو کی فٹنس کی تعریف کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ  رونالڈو جونیئر بھی والد کی طرح فٹبالر بننا چاہتے ہیں، انہوں نے 2022 میں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑ کر ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ کی اکیڈمی کو دوبارہ جوائن کیا تھا۔

    رونالڈو جونیئر نے اس سے قبل ریال میڈرڈ کے انڈر 14 لیول پر 20 مقابلوں میں 50 گول کیے تھے۔

  • سعودی عرب میں رونالڈو کی رہائش گاہ کا کرایہ کتنا ہے؟

    ریاض: پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل کے 17 کمروں پر مشتمل سوئٹ میں مقیم ہیں۔

    خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوسٹیانو رونالڈو اور انکی فیملی سعودی عرب کے مہنگے ترین ہوٹل کنگڈم ٹاور کے  17 کمروں پر متشمل سوٹ میں رہ رہیں ہیں جس کا ماہانہ کرایہ 3 لاکھ ڈالرز یعنی (پاکستان روپوں میں 7 کروڑ) کے قریب ہے۔

    کرسٹیانو رونالڈو کے لیے ہوٹل کے کنگڈم سوٹ کو ایک ماہ کے لیے بک کرایا گیا ہے اور یہ اتنا خاص ہے کہ ہوٹل کی ویب سائٹ میں اس کا کرایہ تک درج نہیں۔

    ہوٹل کے مطابق کنگڈم سوٹ  48 سے 50 ویں منزلوں پر مبنی ہے، جس میں ایک لیونگ روم، ایک پرائیویٹ آفس، کھانے کا کمرہ اور ایک میڈیا روم موجود ہے۔

    اس کے علاوہ رونالڈ کو چین، جاپان بھارت اور مشرق وسطی کے بہترین پکوان فراہم کیے جائیں گے، یہ ہوٹل ایک شاپنگ مال میں واقع ہے جہاں پرتعیش دکانیں موجود ہیں جبکہ ٹینس کورٹس، مساج ٹریٹمنٹ اور اسٹیم روم جیسی سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

    اگرچہ فٹبالر رونالڈو اور ان کی فیملی  پرتعیش انداز سے قیام کررہا ہے مگر کرسٹیانو رونالڈو رہائش کے لیے مستقل جگہ کو بھی تلاش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا جنوری کے آغاز میں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضے کے عوض النصر کلب کا حصہ بننے ہیں، سعودی عرب پہنچنے کے بعد ان کا شاندار استقبال بھی کیا گیا تھا۔

  • کیا رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والے ہیں؟

    کیا رونالڈو سعودی کلب سے معاہدہ کرنے والے ہیں؟

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ دنوں انگلش فٹبال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ سے راہیں جدا کرتے ہوئے خیر باد کہہ دیا ہے۔

    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں برطانوی صحافی کو دیے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ سعودی عرب کے فٹبال کلب کی جانب سے انہیں تقریباً 360 ملین ڈالرز کے 2 سال کے معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔

    کرسٹیانو رونالڈو نے اس حوالے سے کہا تھا کہ میں نے اس پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

    تاہم اب خبر ایجنسی کے مطابق مانچسٹر یونائٹیڈ سے علیحدگی کے بعد  سعودی کلب الہلال نے پھر سے رونالڈو سے معاہدے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق مانچسٹریونائٹیڈ سے رونالڈو کے فارغ ہونے کے بعد سعودی کلب نے آپشنز پر غور کرنا شروع کردیا ہے لیکن رونالڈو کی جانب اب تک دوسرے کلب جوائن کے حوالے سے کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے۔