Tag: اسٹار وارز

  • نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    نازک اشیا کو گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار

    امریکی ماہرین نے نازک چیزوں کو با آسانی گرفت میں لینے والا حساس مصنوعی ہاتھ تیار کرلیا، اس ہاتھ کی تیاری میں 15 برس کا عرصہ لگا۔

    اب تک تیار کیے جانے والے مصنوعی ہاتھ نازک اشیا کو گرفت میں نہیں لے سکتے تھے۔ اب یہ نئے تیار کردہ ہاتھ اس لحاظ سے منفرد ہیں کہ یہ نہ صرف نازک اشیا کو گرفت میں لے سکتے ہیں بلکہ محسوس بھی کرسکتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف اوٹاہ میں تیار کیے گئے یہ ہاتھ اسٹار وارز کے کردار لیوک اسکائی واکر سے متاثر ہیں اور ان بازوؤں کو لیوک کا نام ہی دیا گیا ہے۔

    یہ بازو دھات اور موٹرز سے بنائے گئے ہیں جبکہ ان کی اوپری سطح جلد جیسی رنگت کی حامل ہے۔ یہ نیا ہاتھ 100 مائیکرو الیکٹروڈز اور تاروں کے ذریعے پہننے والے کے اعصاب سے جڑ جاتا ہے جس کے بعد یہ اعصاب کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے۔

    اس کے برعکس پروستھیٹک بازو پہننے والے اس بازو کو اپنے دماغ کے ذریعے استعمال کرسکتے تھے۔ اس جدید اور منفرد بازو کی تیاری میں 15 سال کا عرصہ لگا ہے۔

  • کیا دنیا کی عظیم ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے؟

    کیا دنیا کی عظیم ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے؟

    لاس اینجلس: عشروں سے جاری جنگ اپنے اہم موڑ پر پہنچ گئی، بلاک بسٹرسائنس فکشن سیریز اسٹار وارز کی نویں فلم کا ٹیزر سامنے آگیا.

    تفصیلات کے مطابق اسٹار وارز کی سیکوئل ٹرائلوجی کی آخری فلم سامنے آگئی، مجموعی طور پر یہ فلم ’اسٹار وارز‘ کی نویں مرکزی فلم ہے۔

    اسٹار وارز کے بینر تلے مرکزی فلموں کے علاوہ بھی دیگر فلمیں بنائی گئی ہیں، البتہ مرکزی کہانی پر مشتمل 8 فلمیں ریلیز ہوچکی ہیں اور اب سیریز کی 9 ویں فلم کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    اسٹار وارز‘ سیکوئل ٹرائلوجی کے سلسلے کی آخری اور تیسری فلم دی رائز آف اسکائی واکر کو رواں برس دسمبر تک ریلیز کیا جائے گا۔

    سیکوئل ٹرائلوجی کی پہلی فلم ’دی فورس اویکن‘ 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، اس کے تحت دوسری فلم ’دی لاسٹ جڈائے‘ 2017 میں سنیما کی زینت بنی.

    اب اسی سیکوئل ٹرائلوجی کی تیسری اور آخری فلم ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ کا ٹیزر آیا ہے، جس کو شان دار ردعمل ملا اور چند ہی گھنٹوں میں لاکھوں افراد اسے دیکھ چکے ہیں.

    اس فلم میں ڈیزی ریڈلے، ایڈم ڈرائیور، جان بوئگا، آسکر ایساک، لپیتا نیونگ اور کیلی میری ترن جیسے اداکار ایکشن میں‌ نظر آئیں گے.

  • ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز کا باکس آفس پر راج

    لاس انجلاس: ہالی وڈ فلم اسٹار وار دی فورس اویکنز نے ریلیز کے ساتھ ہی باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے۔

    مشہور ہالی وڈ فلم سیریز اسٹاروارزنے امریکا اور کنیڈا میں ریلیز کے ساتھ ہی دو سو آرتیس ملین کا بزنس کیا جبکہ دنیا بھر میں پانچ سو سترہ ملین کا بزنس کرچکی ہے۔

    دی فورس اویکنزمیں فلم کے مرکزی کردار ایک نئے خلائی مشن پر چل نکلتے ہیں۔ فلم میں بڑی بڑی اڑن طشتریاں، عجیب و غریب جہاز اور روبوٹس ایک بار پھر بڑی سکرین پر نمودار ہیں۔

    فلم کی کاسٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ لو پیٹا نیون گو، ہیریسن فورڈ، سائمن پیگ، اینڈی سرکیز، ایڈم ڈرائیور اور آسکر آئزک شامل ہیں۔

  • اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    اسٹار وارز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار

    ہالی وڈ : اسٹار وارز نامی فلم سیریز ایک بار پھر سینما گھروں میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

    دیوہیکل اُڑن طشتریاں، دیوقامت روبوٹس کا مقابلہ اسٹار وارز سے ہوگا پھر ہوگا،  اسٹار وارز کے نئے حصے "دی فورس اویکنز” کے نئے ٹریلر نے فلم بینوں کو خوش کردیا۔

    فلم میں "اسٹار وارز: چھٹی سیریز، ریٹرن آف دی جیڈآئی” کے واقعات کے بعد سے کہانی کا آغاز کیا جائے گا۔

    سال دو ہزار پانچ کے بعد سے یہ اسٹار وارز سیریز کے سلسلے میں بننے والی پہلی فلم ہے، فلم میں نئے کرداروں کیساتھ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار بھی جلوہ گر ہونگے ۔

    اس فلم میں نئے اداکار ڈیزی رڈلی اور جان بوئیگا پرانے اداکاروں مارک ہیمل، ہیریسن فورڈ اور کیری فشر کے ساتھ کام کریں گے، اس فلم کی عکس بندی لندن سے کچھ فاصلے پر پائن وڈ اسٹوڈیوز میں کی گئی ہے، دی فورس اویکنز” کے ہدایت کار جے جے ایبریمز ہیں۔

    مار دھاڑ سے بھرپور فلم رواں سال اٹھارہ دسمبر کو ریلیز کی جائیگی۔