Tag: اسٹاف لیول معاہدہ

  • آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد : آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ اس ہفتے بھی نہ ہونے کاامکان ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےصحافی کے ایک سوال پر جواب دیا کہ معاہدہ کا میں نے چند دن کہا ہے اس ہفتے کا نہیں کہا ہے۔

    سے گفتگومیں کہاکہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے،چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا، صحافی نےپوچھاکہ سنا ہے کہ وہ مطمئن نہیں ہوئے، جس پر اسحاق ڈاربولے ان ہی سے پوچھ لیں، یہیں پر ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ آئی ایم ایف کو مطمئن کردیا ہے،چند دنوں میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوجائے گا۔

    صحافی نے پوچھا کہ سنا ہے کہ وہ مطمئن نہیں ہوئے؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا ان ہی سے پوچھ لیں، یہیں پر ہیں۔

    ۔صحافی نے اسحاق ڈار سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا کہ اس ہفتے معاہدہ ہوجائے گا، جس پر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میں نے چند دن کہا ہے اس ہفتے کا نہیں کہا ہے۔

    اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہمعاشی بحران حکومت کو ورثے میں ملا، ملک کو متعدد چیلنجز درپیش ہیں لیکن حکومت معاشی بحالی کیلئے کوشاں ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  آئی ایم ایف سے 9 ویں ریویو پر بات چیت جاری ہے اور ہم اسٹاف لیول معاہدے کے بہت قریب ہیں، امید ہے کہ دو دنوں میں اسٹاف لیول معاہدے ہو جائے گا۔

  • اسٹاف لیول معاہدہ  کے لئے آئی ایم ایف کی نئی شرط سامنے آگئی

    اسٹاف لیول معاہدہ کے لئے آئی ایم ایف کی نئی شرط سامنے آگئی

    اسلام آباد : ماہرمعاشیات مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے اوپن مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے انٹربینک کا ریٹ ہوگا تو معاہدہ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر معاشیات مزمل اسلم نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں ڈالر کی قیمت میں اضافے پر کہا کہ اسحاق ڈار پہلے نہ کرتے ہیں پھرہاں کرکے ایک دم نلکہ کھول دیتے ہیں۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ انہوں نے بیس پچیس روز پہلے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت دو سو اٹھہتر روپے کی پھر اسے دو سو ساٹھ پر لے آئے۔

    ماہر معاشیات نے کہا کہ آئی ایم ایف کی شرط ہے اوپن مارکیٹ کے ریٹ کے حساب سے انٹربینک کا ریٹ ہوگا تو اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، ہوسکتاہے یہ آج پھر گھٹنے ٹیک دیں۔

    خیال رہے امریکی ڈالر پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر اٹھارہ روپے اٹھانوے پیسے مہنگا ہو کر دو سو پچیاسی روپے نو پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر اٹھارہ روپے مہنگا ہو کر دو سو بانوے روپے پر پہنچ گیا۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان  اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے، معاہدے کے چند ہفتے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی اقدامات کیے،توانائی اصلاحات آئی ایم ایف سے زیادہ پاکستان کی ضرورت ہیں۔

    حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ ہفتے ہونے کا امکان ہے ، اسٹاف لیول معاہدے کے چند ہفتے بعد آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ اجلاس ہوگا۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ قرض پروگرام 30 جون 2023 کو ختم ہوجائے گا، پاکستان کو جون کے بعد آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق توانائی کےنقصانات کم نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہوجائے گی،منی بجٹ کا تعلق ٹیکس آمدن بڑھانے سے براہ راست نہیں منی بجٹ کا مقصد بجلی کے نقصانات کو فنڈز فراہم کرنا ہے۔

    پوری قوم نے اگر بجلی کی بچت نہ کی تو معیشت تباہ حال رہے گی، بجلی کے ہر یونٹ پر 33 فیصد نقصان تباہی کا باعث ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر کا ایکس چینج ریٹ مارکیٹ کے مطابق مقرر کرنے اور مہنگائی کنٹرول کرنےکیلئےاسٹیٹ بینک کوخودمختارمانیٹری پالیسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔