Tag: اسٹاک ایکسچینج حملہ، سلامتی کونسل کے مذمتی بیان سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا

  • بھارت پاکستان سوال سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر قائم رہے گا: دفتر خارجہ

    بھارت پاکستان سوال سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے پر قائم رہے گا: دفتر خارجہ

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا سوال سیکورٹی کونسل کے ایجنڈے کے قدیم چیزوں میں سے ایک ہے، یہ سوال ایجنڈے پر قائم ہے اور قائم رہے گا۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے سوال کیا کہ کہ بھارت نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیوں نہیں کیا؟ بھارت ان قراردادوں میں شامل خود ارادیت کے حق کو تسلیم نہیں کرتا، اس لیے بھارت پاکستان کا سوال یو این او کے سلامی کونسل کے ایجنڈے پر قائم رہے گا۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منظوری تک یہ سوال سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر قائم رہے گا۔

    پاکستان کی مقبوضہ کشمیرمیں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت

    ترجمان نے کہا کہ تب تک یہ سوال ایجنڈے کا حصہ رہے گا جب تک اس کی ضمانت متعلقہ یو این ایس سی کی قراردادوں سے حاصل نہ ہو، یہ سوال سلامتی کونسل کے ایجنڈے کی قدیم چیزوں میں سے ہے، یہ یوں ہی قائم رہے گا۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہندی زبان کے نفاذ کے حکم کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کی شناخت اور ثقافت کو تباہ کرنا ہے، عالمی برادری اس غیر قانونی بھارتی اقدام کا نوٹس لے۔

  • اسٹاک ایکسچینج حملہ، سلامتی کونسل کے مذمتی بیان سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا

    اسٹاک ایکسچینج حملہ، سلامتی کونسل کے مذمتی بیان سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا

    نیویارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں کو قانون کے شکنجے میں لانے پر زور دیا۔

    تفصیلات کے مطابق دو روز قبل پاکستان کے معاشی حب کراچی میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھارت نواز دہشت گردوں نے حملہ کرنے کی ناکام کوشش کی تھی، جس کی اقوام متحدہ نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    یونائیٹڈ نیشن کی سلامتی کونسل نے شہدا کے لواحقین اور حکومت پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا، واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مذمتی بیان کا مطالبہ چین کی جانب سے کیا گیا تھا۔

    اس موقع پر سلامتی کونسل کے تمام اراکین کی متفقہ طور پر مذمتی بیان کی حمایت بھی کی اور تمام اراکین نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بیان کو روکنے کےلیے بھارت کی جانب سے کی گئی تمام تر کوششیں ناکام گئیں، سلامتی کونسل کے مذمتی بیان سے بھارتی میڈیا کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا۔

    بھارتی میڈیا اس معاملے پر سلامتی کونسل کی خاموشی کا پروپیگنڈا کررہا تھا، مذمتی بیان دنیا کی جانب سے ملک کی انسداد دہشتگردی حکمت عملی کی تائید ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان واضح طور پر کہہ چکا ہے دہشتگردی کے واقعے میں بھارتی خفیہ ادارے ملوث ہیں، بھارتی منفی رویے کے باوجود صدر، سیکریٹری جنرل دیگر ممالک پہلے ہی مذمتی بیان جاری کرچکے ہیں۔

    خیال رہے یاد رہے کراچی کے اہم تجارتی مرکز پاکستان اسٹاک ایکسچینج پردہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا تھا، سیکیورٹی گارڈزاور پولیس کی بروقت جوابی کارروائی میں چارمسلح دہشتگرد مارے گئے جبکہ فائرنگ اور دستی بم حملے میں ایک سب انسپکٹر،چارسیکیورٹی گارڈز اور ایک شہری شہید ہواتھا۔