Tag: اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1444 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 14 سو 44 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اس سے گزشتہ ہفتے (25 سے 29 نومبر) کے اختتام تک 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس پر تھا تاہم گزشتہ ہفتے (2 سے 6 دسمبر) کے پہلے روز پیر کے دن انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    منگل کے روز کاروبار میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم بدھ کے روز 40 ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

    کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعے کو 100 انڈیکس میں 240 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 81 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب روپے کا کاروبار بھی کیا گیا، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 284 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 796 ارب پر پہنچ گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 641 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی۔ 100 انڈیکس میں 370 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد دن کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 641 پر بند ہوا۔

    ایک دن میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 50.74 کروڑ شئیرز کا ریکارڈ لین دین کیا گیا، اسٹاک مارکیٹ میں 39.93 ارب سے بڑھ کر 20 ارب روپے کا کاروبار ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ میں بے حد تیزی دیکھی جارہی ہے۔ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔

    پیر کے روز دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 836 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100 انڈیکس 9 ماہ بعد 40 ہزار کی سطح عبور کر کے 40 ہزار 124 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

  • نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا: مشیر خزانہ

    نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا: مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ نومبر میں کے ایس ای 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ہوا، جو مئی 2013 کے بعد ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ نومبر میں KSE 100 انڈیکس میں 14.9 فی صد اضافہ ریکارڈ ہوا جو ایک ماہ کے دوران مئی 2013 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

    اپنے ٹویٹ میں عبد الحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ 16 اگست 2019 سے انڈیکس میں 10 ہزار 500 پوائنٹس (36.6 فی صد) کا اضافہ ہوا، سرمایہ کاروں کا حکومتی اقدامات پر اعتماد بڑھتا نظر آ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی چینی سرمایہ کاری متوقع

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا جب کہ انڈیکس میں 13 سو 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 8 ماہ بعد 39 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔

    ایک رپورٹ کے مطابق چین کے ساتھ مشترکہ ٹریڈنگ کے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2 ارب ڈالر چینی سرمایہ کاری متوقع ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں چینی بروکریج فرمز نے سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 38 ہزار سے تجاوز کر گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، انڈیکس 38 ہزار سے تجاوز کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 620 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 742 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے دو دن قبل اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کے روز انڈیکس میں 38 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 374 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 839 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    منگل کے روز 48 کروڑ 80 لاکھ حصص کا کاروبار ہوا تھا، حصص کی مالیت 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔ منگل کو ہونے والا کاروباری حجم 30 ماہ کی بلند ترین سطح کا حجم تھا۔

  • پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

    پاکستانی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال

    کراچی: کاروبار کی بحالی اور ترقی کے لیے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج کی ہفتے وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران کاروبار میں تیزی رہی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوتا دکھائی دیا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 0.9 فی صد کا اضافہ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 342 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، اور 100 انڈیکس 37583 سے بڑھ کر 37925 پر بند ہوا، مارکیٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 33 ارب روپے اضافے سے 7247 ارب روپے ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  عالمی جریدے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبرون قرار دے دیا

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہفتے کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی، جب کہ اسٹاک ایکسچینج رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شئیرز کی خریداری میں تیزی پر انڈیکس بند ہوا۔

    یاد رہے کہ تین دن قبل بین الاقوامی جریدے بلومبرگ نے تیزی کے زبردست رجحان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نمبر ون قرار دے دیا تھا، کہا گیا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ پھر بڑے سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بن گئی، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے، فکسڈ انکم منافع کی کمی پر اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید بڑھ گئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 417 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس 37 ہزار 183 پوائنٹس پر ٹریڈنگ کر رہا ہے۔

    اس سے قبل رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز بھی مارکیٹ میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی تھی۔ پہلے روز دوران ٹریڈنگ 800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

    پہلے کاروباری روز کے اختتام تک 100 انڈیکس 36 ہزار 710 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ یہ مارکیٹ کی 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈنگ تھی۔

    پیر کے روز مجموعی طور پر 370 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا تھا جن میں سے 206 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، ڈالر کی قیمت کم ترین سطح پر پہنچ گئی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس میں 174 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈالر کی قمیت چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ کے آغاز سے ہی تیزی رہی اور سرمایہ کاروں نے لین دین میں دلچسپی ظاہر کی۔

    ٹریڈنگ کے دوران مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کے شیئرز خرید و فروخت کے لیے پیش کیے گئے جن میں سے 164 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے ریٹ کم ہوئے، اسی طرح 38 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

    ایک موقع پر 100 انڈیکس 269 پوائنٹس کمی تک پہنچا مگر یہ صورتحال زیادہ دیر برقرار نہیں رہی پھر مارکیٹ میں تیزی ہوئی جو بند ہونے تک برقرار رہی، 100 انڈیکس 173 پوائنٹس اضافے کے بعد 34 ہزار 377 کی سطح پر بند ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 6 ارب 4 کروڑ روپے مالیت کے 15.70 کروڑ شیئرز کی لین دین ہوئی۔

    انٹربینک ڈالر

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 2 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچی اور ڈالر 155 روپے 65 پیسے پر بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی

    گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج میں معمولی مندی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے معمولی مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کمی ہوئی، کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 32 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے میں 19.7 ارب روپے مالیت کے 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب بڑھ کر 6409 ارب روپے ہوگئی۔

    ڈالر کی قیمت

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 156.07 سے بڑھ کر 156.17 روپے پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں اوپن ایکسچینج مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا، اوپن ایکسچینج میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.40 روپے پر بند ہوا۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 1 ہزار 6 سو 78 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 2 ہفتوں کی مندی اور ایک ہفتہ تیزی کے بعد گزشتہ ہفتے پھر مندی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 1678 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    گزشتہ ہفتے انڈیکس کی 31 اور 30 ہزار کی نفسیاتی حدیں برقرار نہ رہ سکیں، اہک ہفتے میں انڈیکس 31 ہزار 350 پوائنٹس سے گر کر 29 ہزار 672 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 61 کروڑ 76 لاکھ سے زائد حصص کے سودے ہوئے، کاروبار کیے گئے شیئرز کی مالیت 23 ارب 25 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 256 ارب روپے کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 6339 ارب سے گر کر 6082 ارب پر آگئی۔

    اس سے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، اس ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    19 سے 23 اگست کے دوران 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 350 کی سطح پر بند ہوا تھا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب روپے ہوگئی۔

  • 2 ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    2 ہفتوں کی مندی کے بعد گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ 2 ہفتوں کی مندی اور 100 انڈیکس کے 5 سال کی کم ترین سطح پر آنے کے بعد گزشتہ ہفتے تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 585 پوائنٹس اضافے سے 31 ہزار 350 کی سطح پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 424 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن 5916 ارب سے بڑھ کر 6340 ارب روپے ہوگئی۔ اوسط یومیہ کاروباری حجم 17 کروڑ 44 لاکھ شیئر رہا۔

    اس سے گزشتہ ہفتے پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس میں 664 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

    12 سے 16 اگست کے دوران مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 105 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی، گزشتہ ہفتے میں مارکیٹ کپیٹلائزیشن 6020 ارب سے کم ہو کر 5916 ارب روپے رہ گئی تھی۔