Tag: اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 4 سو 30 پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 912 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 38430 پر بند ہوا۔ ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 38 ہزار 4 سو 68 کی بلند سطح رہی۔

    اس عرصے کے دوران مارکیٹ میں 32 ارب روپے 99 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ مارکیٹ کپیٹلائزیشن 135 ارب روپے بڑھی۔

    رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کپیٹلائزیشن بڑھ کر 7840 ارب ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس سوا 2 سال کی کم ترین سطح تک گر گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    پہلے دن دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی جبکہ دن کے اختتام پر انڈیکس 750 پوائنٹس کمی سے 36 ہزار 767 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر قرار دے دیا

    قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر اسٹاک ایکسچینج نے پی آئی اے کو ڈیفالٹر قرار دے دیا

    کراچی : پی آئی اے کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ڈیفالٹر لسٹ میں ڈال دیا، سالانہ جنرل میٹنگ اور آڈٹ اکاؤنٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر کارروائی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے قومی ادارے پی آئی اے کو ڈیفالٹر لسٹ میں شامل کردیا، پی ایس ای نے یہ اقدام سالانہ جنرل میٹنگ اورآڈٹ اکاؤنٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر اٹھایا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی کمپنی کو دو برس تک جنرل میٹنگ نہ کرانے پر اس کی رکنیت فوری معطل کردی جاتی ہے، آڈٹ رپورٹ جمع نہ کرانے پر بھی رکنیت کی معطلی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    رکنیت بحالی کے لیے کمپنی کو نوے دن کا وقت دیا جاتا ہے، ڈیفالٹر90دن میں سالانہ رپورٹ جمع کرانے کا پابند ہوتا ہے۔

     

  • اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    اسٹاک ایکسچینج میں مندی: سرمایہ کاروں نے ہاتھ روک لیا، سونے کی قیمتوں میں کمی

    کراچی : اسٹاک ایکسچینج میں مندی سے سرمایہ کار محتاط ہوگئے جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان پایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے، ہینڈرڈ انڈیکس میں ایک سو ساٹھ پوائنٹس کی کمی ہوگئی، انٹربینک میں ڈالر پانچ پیسے سستا جبکہ سونا سو روپے مہنگا ہوگیا۔

    کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رویہ دیکھا گیا، کاروبار کے دوران ہینڈرڈ انڈیکس میں540 پوائنٹس کی شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس اکتالیس ہزار192 کی کم سطح تک دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 160پوائنٹس کمی سے41 ہزار581 پر بند ہوا۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ معیشت کو درپیش چیلنجز کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر پانچ پیسے کمی سے124روپے19پیسے پر بند ہوا.

    مقامی صرافہ بازار میں سونا سو روپے مہنگا ہوکر 58 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا۔ علاوہ ازیں عالمی منڈی میں خام تیل اور سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

    امریکی خام تیل70 سینٹس کمی سے69 ڈالر 60 سینٹس جبکہ برطانوی خام تیل50 سینٹس کمی کے بعد77 ڈالر40سینٹس کی سطح پر آگیا ہے۔

  • نگراں وزیر خزانہ کی اسٹاک ایکسچینج  آمد، ایمنسٹی اسکیم پر مباحثہ

    نگراں وزیر خزانہ کی اسٹاک ایکسچینج آمد، ایمنسٹی اسکیم پر مباحثہ

    کراچی: نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے پاکستان اسٹاک ایکسجینج کا دورہ کیا اور  مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم پر مباحثہ ہوا۔

    ذرائع اسٹاک ایکسچینج کے مطابق نگراں وزیر خزانہ کی زیر صدارت ڈائریکٹرز کا اجلاس ہوا جس میں ایمنسٹی اسکیم سے متعلق اور اس سے معیشت پر اثر انداز ہونے والے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    نگراں وزیر خزانہ کو اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی پر تفصیلی بریفننگ دی گئی جبکہ اجلاس میں ایمنسٹی اسکیم کے بعد سرمایہ کاری کی صورتحال پر تفصیلی مباحثہ بھی ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شمشاد اختر کی گفتگو کا مرکز ایمنسٹی اسکیم اور اس سے متعلق معیشت پر پڑھنے والے اثرات تھے، نگراں وزیر خزانہ نے میڈیا سے بھی کوئی بات نہیں کی جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کو اسٹاک ایکسچینج کے تمام مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

    دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت نے اپنی تمام تر توجہ ایمنسٹی اسکیم پر مرکوز کرلی جس کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسکیم میں پندرہ روز کی توسیع ہوسکتی ہے۔

    ذرائع ایف بی آر کے مطابق ایمنسٹی اسکیم سے ابتدائی طور پر 35 ارب روپے ریوینوحاصل ہوگا، ستمبر 2018 تک تمام بینک غیر ملکیوں کے کھاتوں کی تفصیلات فیڈرل بورڈ آف ریوینیوکو فراہم کردیں گے۔

    ایف بی آر نے ایمنسٹی اسکیم کے تحت 30 تک تک 66 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مختص کیا ہے جبکہ رواں مالی سال فیڈرل بورڈ کو 3935 ارب روپے کے مجموعی اہداف حاصل ہوں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں

    پاکستان سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں

    امریکا میں شرح سود میں مزید اضافہ کے خدشات پر دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس شدید مندی کی لپیٹ میں ہیں۔ پاکستان سمیت یورپی اور ایشیائی حصص بازار منفی زون میں نظر آئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی بانڈز کی قدر میں اضافہ کے بعد شرح سود مزید بڑھائے جانے کا خدشہ ہے جس کے بعد امریکا سے پاکستان تک تمام اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکار ہوگئی ہیں۔

    گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 11 سو 75 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آج برطانوی، جرمن اور فرانسیسی اسٹاک مارکیٹس کا آغاز بھی مندی میں ہوا۔ کاروبار کے آغاز سے ہی آج ایشیائی منڈیاں شدید مندی کی لپیٹ میں رہیں۔

    جاپانی اسٹاک مارکیٹ 1 ہزار 79 اور ہانگ کانگ اسٹاک 15 سو 60 پوائنٹس کمی پر بند ہوئیں۔ کورین آسٹریلوی اور چینی اسٹاک مارکیٹ بھی منفی زون میں بند ہوئیں۔

    بھارتی اسٹاک مارکیٹ دوسرے روز شدید مندی کا شکار رہی۔ پاکستان میں بھی اسٹاک مارکیٹ میں آج ٹریڈنگ کا آغاز مندی سے ہوا۔ ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز  ہے،گریس شیلٹن

    پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز ہے،گریس شیلٹن

    کراچی : امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا ہے کہ پاکستان غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کامرکز ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کیا،امریکی قونصل جنرل نے اسٹاک مارکیٹ میں روائتی گھنٹہ بجا کر ٹریڈنگ کا آغاز کیا۔

    امریکی قونصل جنرل نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کو ایم ایس سی آئی اینڈیکس میں شمولیت پر مبارک باد دی ۔گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری اور برآمدات امریکہ سے ملتی ہیں اور امید ہے کہ اس میں مزید اضا فہ ہو گا۔

    صحافیوں سے بات چیت کے دروان امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت پاکستانی معیشت کی بحالی اور پاکستانی کاروباری برادری کی ترقی کےلیے کوشاں ہے۔

    واضح رہے کہ امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی معاشی ترقی کا نشان ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تکنیکی خرابی، ٹریڈنگ کا آغاز نہ ہوسکا

    کراچی : تکنیکی خرانی کے باعث جمعے کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن متاثر ، دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کے لیے خرابی دور کرنے کی کوشش جاری۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا پہلا سیشن شدید متاثر ہوگیا، تکنیکی عملا دوسرے شیشن میں ٹریڈنگ کو بحال کرنے کے لیے نقص دور کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے تکنیکی خرابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ’’خرابی دور کرنے کے لیے آئی ٹی کے ماہر  اپنی کوششوں میں مصروف ہیں عین ممکن ہے کہ دوسرے سیشن میں ٹریڈنگ کا آغاز شروع کردیا جائے۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز ٹریڈنگ کے لیے دو سیشن منعقد کیے جاتے ہیں پہلا سیشن 9 بج کر 15 منٹ پر شروع ہوکر 12 بجے تک جاری رہتا ہے جب کے دوسرا سیشن دوپہر ڈھائی بجے بعد نمازِ جمعہ شروع ہو کر چار بجے تک جاری رہتا ہے۔

    بروکرز کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی تکنیکی خرابی کے باعث مارکیٹ میں کاروبار متاثر ہوا ہے تاہم ایسی صورت میں انتظامیہ کی جانب سے ٹریڈنگ کا وقت بڑھا دیا جاتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 468 ہزار پوائنٹس کے ساتھ بلند ترین سطح پر موجود ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    اسٹاک ایکسچینج مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ مسلسل پانچویں روز بھی مندی کا شکار، مزید ایک سو اکتیس پوائنٹس نیچے آگئی۔ اقتصادی اور سیاسی محاذ سے اچھی خبروں کےباوجود کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل نہ سکی۔

    کاروباری ہفتےکےآخری روزمسلسل پانچویں روز بھی مارکیٹ میں کاروبارکا اختتام ایک سو اکتیس پوائنٹس کی مندی پر ہوا۔

    جمعےکوکاروبارکا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع پرمارکیٹ میں ایک سو اکتیس پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی۔

    تاہم مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سےمنافع کماکر سائیڈلائن ہونےکےرجحان کےباعث تیزی برقرار نہ رہ سکی۔

    ایک ہفتے میں مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 361 پوائنٹس گرکر 33632 پوائنٹس پر آگیا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شوکاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ( ایس ای سی پی ) نے انضباطی قوانین پورے نہ کرنے اور حسابات، اکاﺅنٹینٹ اور آڈٹ کے قواعد و ضوابط پورے نہ کرنے پر کراچی اور لاہور اسٹاک ایکسچینج کے کئی بروکروں کو شو کاز نوٹس جاری کئے اور جرمانے بھی عائد کئے گئے۔

    ایس ای سی پی نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے حصص کی اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے فروخت کی بھی منظوری دی، ایس ای سی پی کے سیکورٹیز مارکیٹ ڈویژن نے پچھلے تین ماہ کے دوران اسٹاک بروکروں کی آن سائٹ انسپکشن اور آڈٹ کے نتیجے میں جرمانے کئے۔

    مزید براں چھ لسٹڈ کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کے خلاف کمپنیز آرڈیننس کے سکیشن 224 کے تحت سالانہ ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر پر آرڈر جاری کئے گئے جبکہ 29 کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو انتباہ کے لیٹر جاری کئے گئے۔