Tag: اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    بعد ازاں 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں 46 ہزار 10 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 176 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں منفی رجحان

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 745 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 18 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    17 سے 21 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 771 پوائنٹس اور کم ترین سطح 44 ہزار 274 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 37 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 114 ارب کم ہو کر 7 ہزار 732 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروباری ہفتے کے پہلے روز مندی کا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 145 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 198 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 145 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 45 ہزار 617 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا تھا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پر بند ہوا۔

    انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر 7846 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 40 ارب روپے بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا جحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 163 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    6 سے 10 دسمبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 163 پوائنٹس اضافے کے بعد 43 ہزار 395 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 44 ہزار 138 اور کم ترین سطح 42 ہزار 972 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے 1 ارب 1 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 36 ارب 94 روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ہفتہ بھر میں 40 روپے بڑھ کر 7454 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو 100 انڈیکس میں 806 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 655 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 542 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 542 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    8 سے 12 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 749 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 443 اور کم ترین سطح 45 ہزار 716 پوائنٹس رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 1500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 15 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 278 ارب روپے کم ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    8 سے 12 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 749 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 443 اور کم ترین سطح 45 ہزار 716 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے 1 ارب 58 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 54 ارب 85 روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ہفتہ بھر میں 278 ارب روپے کم ہو کر 7818 ارب روپے رہی۔

    اس سے قبل یکم سے 5 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 47 ہزار 295 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مذکورہ ہفتے کے دوران 2.14 ارب شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 76 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 1100 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 11 سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 2 ارب سے زائد شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 11 سو 11 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    یکم سے 5 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 11 سو سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 47 ہزار 295 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران 2.14 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 76 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 143 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 96 ارب روپے ہوگئی۔

    اس سے قبل 25 سے 29 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    مذکورہ ہفتے کے دوران 100 نڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 287 رہی جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 211 پوائنٹس رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 1 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 606 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    25 سے 29 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 148 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 287 رہی جبکہ کم ترین سطح 45 ہزار 211 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران 34 ارب روپے مالیت کے ایک ارب شیئرز کا کاروبار کیا گیا، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 89 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 953 ارب روپے رہی۔

    اس سے قبل 18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔