Tag: اسٹاک ایکسچینج

  • پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

    پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار پوائنٹس پر آگیا، دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 64 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 505 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے ملا جلا رہا تھا، گزشتہ ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 40 ہزار 569 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    اس دوران مارکیٹ میں 1 ارب 44 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، کاروبار کی مالیت 52 ارب 52 کروڑ روپے ہوئی، گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 71 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 465 ارب پر آگئی۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں صرف 1 پیسہ اضافہ ہوا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 17 پیسے پر آگیا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 420 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 29 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 74 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 20 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز 26 سینٹس فی بیرل سے اوپر برقرار ہیں، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 43 ڈالر 17 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 سو 97 ڈالر 13 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • پاکستانی و دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

    پاکستانی و دیگر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 456 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 240 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں کل 369 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، انڈیکس 41 ہزار 153 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 21 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 70 پیسے پر آگیا۔

    گزشتہ 2 ماہ 10 دن کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی ہوچکی ہے۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 268 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 260 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 8 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آگئے تاہم برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 42 ڈالر سے اوپر برقرار ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 سو 75 ڈالر 70 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں کمی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں کمی

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 13 سو 78 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 39 ہزار 888 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 3.20فیصد کمی ہوئی، اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 927 پوائنٹس اور کم ترین سطح 39 ہزار 283 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (26 سے 30 اکتوبر 2020) کے دوران 1 ارب کے 87 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 65 ارب روپے سے زائد رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 246 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 399 ارب رہ گئی۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے میں ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی 51 لاکھ ڈالر کمی ہوئی۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 23 اکتوبر تک زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 29 کروڑ ڈالرز پر آگئے، اسٹیٹ بینک کے پاس 12 ارب 12 کروڑ ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود رہ گئے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر کی قیمت میں کمی

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 400 پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز سوموار کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس میں 190 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 456 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 7 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 161 روپے 30 پیسے پر آگیا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس دباؤ کا شکار ہیں، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 10 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 132 پوائنٹس بڑھ گیا۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 21 پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آگئے، برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 41 ڈالر 13 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 سو 98 ڈالر 81 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • ایک ہفتے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    ایک ہفتے میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا جبکہ ڈالر بھی 5 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 11 سو 2 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 41 ہزار 266 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (19 سے 23 اکتوبر 2020) کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 646 ارب روپے ہوگئی۔

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیز کے مالی نتائج اور معاشی اعداد و شمار بہتر ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار سرگرم نظر آئے۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 12 پیسے سستا ہوا۔

    1 روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 5 ماہ کی کم ترین سطح یعنی 161 روپے 37 پیسے پر پہنچ گیا۔

    گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1 روپے 20 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 163 سے کم ہو کر 161 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان برقرا رہا۔ 100 انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 38 ہزار 621 پوائنٹس پر آگیا۔

    ڈالر کی قیمت

    منگل کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 24 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 164 روپے 08 پیسے کا ہوگیا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 113 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 162 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 7 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 39 ڈالرز 33 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر سے اوپر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 10 ڈالر 39 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 40 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 16 سو 30 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایک ہفتے کے دوران انڈیکس میں 3.9 فیصد کمی ہوئی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے (28 ستمبر سے 2 اکتوبر 2020) کے دوران 68 ارب کے 1.95 ارب شیئرز کا کاروبار ہوا۔ گزشتہ ہفتے مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی 280 ارب کم ہو کر 7 ہزار 538 ارب رہ گئی۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 28 پیسے سستا ہوا۔

    1 روپے سے زائد کمی کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 79 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 50 پیسے پر آگیا۔

    گزشتہ ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 40 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166 روپے 20 پیسے سے کم ہو کر 164 روپے 80 پیسے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس دوبارہ 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو دن کے آغاز میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 175 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 380 پوائنٹس پر آگیا۔

    تاہم بعد ازاں انڈیکس میں کمی دیکھی گئی، دن کے وسط میں انڈیکس میں 215 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دن کے اختتام تک یہ کمی 632 پوائنٹس تک پہنچ گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 571 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 29 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 384 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 12 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 39 ڈالرز فی بیرل سے نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 40 ڈالر 5 سینٹس فی بیرل پر فروخت ہورہا ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 سو 90 ڈالر 2 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس میں 41 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 159 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 900 پوائنٹس پر آگیا۔

    بعد ازاں انڈیکس میں 463 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس میں 41 ہزار کی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 41 ہزار 204 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال

    دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 78 پوائنٹس کمی دیکھی گئی جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 46 پوائنٹس گر گیا۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 16 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

    تیل اور سونے کی قیمتیں

    عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز 33 سینٹس فی بیرل پر آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 42 ڈالر 14 سینٹس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 سو 82 ڈالر 32 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 42 ہزار سے واپس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق 21 سے 25 ستمبر 2020 کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 803 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 504 سے کم ہو کر 41 ہزار 701 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 553 اور کم ترین سطح 41 ہزار 417 پوائنٹس رہی۔

    اس ہفتے 67.69 ارب روپے مالیت کے 2.32 ارب شئیرز کا کاروبار کیا گیا، سرمایہ کاروں کو 127 ارب روپے کا نقصان ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 945 ارب سے کم ہو کر 7 ہزار 818 رہ گئی۔

    ڈالر کی قدر میں کمی

    گزشتہ ہفتے ڈالر کی قدر میں بھی کمی واقع ہوئی۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 4 پیسے کمی ہوئی۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 165 روپے 83 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 79 پیسے پر بند ہوا۔

    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 166 روپے 20 پیسے برقرار رہی۔