Tag: اسٹاک ایکس چینج

  • شہری اسٹاک مارکیٹ‌ میں سرمایہ کاری کیسے کریں؟

    شہری اسٹاک مارکیٹ‌ میں سرمایہ کاری کیسے کریں؟

    بچپن سے ہم ٹی وی کی خبروں میں سنتے آئے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار ہوا یا مندی رہی، یا فلاں کمپنی کے حصص کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ ایسا مقام ہے جو ملک کی مختلف کمپنیوں کے اسٹاک یا شیئرز کے خریداروں اور ان کے فروخت کنندگان کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے۔

    عام شہری اسٹاک ایکس چینج میں شیئر کی خرید و فروخت کیسے کرسکتے ہیں؟ یا اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ظفر موتی نے ناظرین کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکس چینج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سرمایہ کار نئی انڈسٹریاں لگانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی کہ جس سے وہ اپنی کمپنی کو بہتر طریقے سے چلا سکیں جس کو کرنے کے دو طریقے ہیں کہ یا تو وہ کسی بینک سے قرضہ لیں یا چھوٹے چھوٹے شیئر ہولڈرز کا تعاون حاصل کرکے ان کو بھی اپنے منافع میں شامل کریں۔

    اس لیے بڑے ادارے بینکوں سے قرضہ لینے کی بجائے اپنے حصص کا کچھ حصہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو فروخت کر دیتے ہیں، ان حصص یعنی شیئرز خریدنے والوں کو شیئر ہولڈرز کہتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں جس کمپنی کے شیئرز زیادہ خریدے جائیں تو ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور جس کمپنی کے شیئرز زیادہ فروخت کیے جاتے ہیں تو ان کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔

    اگر زیادہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ جائے تو اس سے انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آتی ہے اور وہ بڑھ جاتا ہے، اگر خریداری کم ہو اور شیئرز کی فروخت یا کاروبار نہ ہو تو انڈیکس گر جاتا ہے، جسے مندی کہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 700 کمپنیاں لسٹڈ ہیں ان میں سو کمپنیاں ایسی ہوتی ہیں جو پورے اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے حالات کو ظاہر کرتی ہیں اور پورے دن کے کاروبار کا موازنہ کرتی ہیں جسے پی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کہا جاتا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج  میں زبرست تیزی نے کاروباری حلقوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا

    اسٹاک ایکسچینج میں زبرست تیزی نے کاروباری حلقوں کو خوش گوار حیرت میں مبتلا کردیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں غیرمعمولی تیزی نے کاروباری حلقوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا، 100انڈیکس میں 2307 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 5.57 فیصد اضافے کے ساتھ 43759 پوائنٹس پر پہنچ گیا.

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج غیرمتوقع تیزی نے کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے، 100انڈیکس میں 2307 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، 100 انڈیکس 5.57 فیصد اضافے کے ساتھ 43759 پوائنٹس پر پہنچ گیا.

    اس سے قبل تک 100انڈیکس 2269 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا تھا جبکہ انڈیکس 43 ہزار 721 پوائنٹس پرپہنچا تھا، اتنی تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کو معطل کرنا پڑا جو کہ ایک گھنٹے بعد دوبارہ کھلے گی۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد سے سرمایہ کاروں کا اعتماد پھر سے بحال ہوا ہے اور اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔ واضح رہے کہ صبح ساڑھے نو بجے تک 100 انڈیکس میں 1986 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور انڈیکس43 ہزار439 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں آنے والی تیزی کا سبب آئی ایم ایف سے ہونے والا اسٹاف لیول معاہدہ ہے، پچھلے ہفتے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان 3 ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف قرار داد جمع

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کے حملے کیخلاف قرار داد جمع

    لاہور: پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر دہشت گردوں کی جانب سے حملے کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی، قرارداد میں پولیس کی بہادری کی تعریف کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے جوانوں کی بہادری قابل تحسین ہے۔

    متن کے مطابق دہشت گرد کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتے، ہمارے جوان دھرتی ماں کا دفاع کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں، فورسز کے جوانوں نے ہمیشہ ملک کا دفاع کرنے کے لیے جانوں کا نذرانہ دیا۔

    خیال رہے کہ کل صبح 10 بج کر 5 منٹ پر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج پر 4 دہشت گردوں نے بڑی تعداد میں اسلحے کے ساتھ حملہ کیا، مرکزی گیٹ پر بم پھینکنے کے بعد انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی تھی۔

    اسٹاک ایکسچینج حملے کا مقدمہ درج، بی ڈی ایس رپورٹ تیار

    تاہم عمارت میں تعینات سیکورٹی گارڈز اور پولیس اہل کاروں نے انھیں روکتے ہوئے حملہ ناکام بنایا۔ اس حملے میں چاروں دہشت گرد مارے گئے، جب کہ پولیس اہل کاروں اور نجی سیکورٹی گارڈز سمیت 7 افراد شہید ہوئے۔

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    ملکی تاریخ میں پہلی بار، اسٹاک ایکس چینج 50900 کا ہندسہ عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے نئی تاریخ رقم کردی، ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس نے 50900 پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ رضوان عامر کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج نے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا، آج تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی سطح 50 ہزار 900 پوائٹس کی سطح پر آگئی۔


    اطلاعات ہیں کہ 100 انڈیکس میں ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں یہ ریکارڈ قائم ہوا۔

    صنعت کار عقیل کریم ڈھیڈھی نے کہا کہ اول پاناما لیکس اور دوم ڈان لیکس کے معاملات کروٹ لینے کے باعث مارکیٹ میں پریشانی تھی تاہم یہ معاملات حل ہونے کی اطلاعات سامنے آئیں تو اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ لوئر انٹرسٹ ریٹ، افراط زر میں اضافے سے بینکوں کے شیئر کے حوالے سے لوگ مثبت ہیں اس کی وجہ سے بینک کے اسٹاک میں تیزی دیکھی گئی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ آئل کی قیمتوں میں پچھلے دنوں کمی آئی اور اب وہ ان میں بھی کچھ اضافہ ہوا ہے۔