Tag: اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی

    کراچی (12 اگست 2025): پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہو گئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 46 ہزار 929 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1547 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، اور پہلی بار ٹریڈںگ کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گیا۔

    مارکیٹ میں 43 ارب روپے مالیت کے 61 کروڑ حصص کے سودے ہوئے، اور مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 242 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 209 میں کمی ہوئی۔


    پاکستان میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی


    یاد رہے کہ گزشتہ جمعہ کو انڈیکس 145,382 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، ماہرین کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ سیکٹر کے مضبوط نتائج اور پاور سیکٹر میں اصلاحات نے اسٹاک مارکیٹ کی اس تیزی کو فروغ دیا ہے، اور بینکنگ اور دیگر شعبوں میں استحکام اور لیکویڈٹی کی دستیابی پر سرمایہ کاری بڑھی ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کرنے والوں کے لیے اہم خبر

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں ہفتہ وار کاروبار کی صورت حال بہتر ہو گئی ہے، اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران تیزی رہی۔

    100 انڈیکس میں ہفتے بھر میں 1 ہزار 762 پوائنٹس اضافہ ہوا، ہفتے بھر میں انڈیکس میں 1 لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی، انڈیکس کاروباری ہفتے کے اختتام پر 1 لاکھ 12 ہزار 85 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 482 رہی، ہفتے بھر میں انڈیکس کی کم ترین سطح 1 لاکھ 9 ہزار 948 رہی، شیئرز مارکیٹ میں ہفتے بھر میں 2 ارب 62 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔

    ہفتے بھر خرید و فروخت کیے گئے شیئرز کی مالیت 136 ارب روپے سے زائد رہی، شیئرز کی قیمتیں بڑھنے سے ہفتے بھر میں سرمایہ کاروں کا 202 ارب روپے کا منافع ہوا۔

    ہفتے بھر میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 13,649 ارب روپے سے بڑھ کر 13،851 ارب پر پہنچ گئی۔

    پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • تاریخی بلندیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟

    تاریخی بلندیوں کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ پوزیشن کیا ہے؟

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اچانک سے منفی زون میں جانے لگی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تاریخی بلندیوں کو چھونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ کا دوسرا ہفتہ ہے جس میں وہ شدید مندی کا شکار رہی ہے، رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    بینچ مارک 100 انڈیکس 1419 پوائنٹس کمی کے ساتھ 1 لاکھ 10 ہزار 995 پر ٹریڈ کر رہا ہے، دوران کاروبار 1500 پوائنٹس سے زائد کمی دیکھی گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے انسٹی ٹیوشن منافع کمانے کے لیے میوچل فنڈز فروخت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے کا آغاز امید افزا طور پر ہوا تھا، اور گزشتہ ہفتے کے برعکس اس کاروباری ہفتے کے پہلے دن مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور 100 انڈیکس میں 1 لاکھ 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی تھی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

    گزشتہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 100 انڈیکس میں ہفتہ وار 4.19 فی صد گراوٹ کے ساتھ 4788 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 4788 پوائنٹس کی کمی سے 109513 پر بند ہوا تھا۔

    100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 117039 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی، 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 105601 پوائنٹس رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں ہفتہ وار 629 ارب روپے کی کمی ہوئی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14587 ارب روپے سے کم ہو کر 13958 ارب روپے ہو گئی۔

  • شہری اسٹاک مارکیٹ‌ میں سرمایہ کاری کیسے کریں؟

    شہری اسٹاک مارکیٹ‌ میں سرمایہ کاری کیسے کریں؟

    بچپن سے ہم ٹی وی کی خبروں میں سنتے آئے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ کاروبار ہوا یا مندی رہی، یا فلاں کمپنی کے حصص کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ ایسا مقام ہے جو ملک کی مختلف کمپنیوں کے اسٹاک یا شیئرز کے خریداروں اور ان کے فروخت کنندگان کو ایک دوسرے سے منسلک کرتی ہے۔

    عام شہری اسٹاک ایکس چینج میں شیئر کی خرید و فروخت کیسے کرسکتے ہیں؟ یا اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں سابق ڈائریکٹر پاکستان اسٹاک ایکسچینج ظفر موتی نے ناظرین کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکس چینج ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سرمایہ کار نئی انڈسٹریاں لگانا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس اتنی رقم نہیں ہوتی کہ جس سے وہ اپنی کمپنی کو بہتر طریقے سے چلا سکیں جس کو کرنے کے دو طریقے ہیں کہ یا تو وہ کسی بینک سے قرضہ لیں یا چھوٹے چھوٹے شیئر ہولڈرز کا تعاون حاصل کرکے ان کو بھی اپنے منافع میں شامل کریں۔

    اس لیے بڑے ادارے بینکوں سے قرضہ لینے کی بجائے اپنے حصص کا کچھ حصہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو فروخت کر دیتے ہیں، ان حصص یعنی شیئرز خریدنے والوں کو شیئر ہولڈرز کہتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اسٹاک ایکسچینج میں جس کمپنی کے شیئرز زیادہ خریدے جائیں تو ان کی قیمت بڑھ جاتی ہے اور جس کمپنی کے شیئرز زیادہ فروخت کیے جاتے ہیں تو ان کی قیمت کم ہو جاتی ہے۔

    اگر زیادہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ جائے تو اس سے انڈیکس میں تیزی دیکھنے میں آتی ہے اور وہ بڑھ جاتا ہے، اگر خریداری کم ہو اور شیئرز کی فروخت یا کاروبار نہ ہو تو انڈیکس گر جاتا ہے، جسے مندی کہتے ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اسٹاک ایکسچینج میں 700 کمپنیاں لسٹڈ ہیں ان میں سو کمپنیاں ایسی ہوتی ہیں جو پورے اسٹاک ایکسچینج کے کاروبار کے حالات کو ظاہر کرتی ہیں اور پورے دن کے کاروبار کا موازنہ کرتی ہیں جسے پی ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس کہا جاتا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

    اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد

    اسلا آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مصروف حکام لائق تحسین ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ پوائنٹس سے تجاوز پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کا تاریخی سطح عبور کرنا سرمایہ کاروں کابھروسےکی عکاسی کرتا ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سنگ میل عبور کرنےپرمعاشی ٹیم اورسرمایہ کاری کےفروغ کیلئےمصروف حکام لائق تحسین ہیں، اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھاؤں گا۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان کوڈیفالٹ سےبچانے کیلئےجواپنی سیاست کی قربانی دی وہ رائیگاں نہیں گئی،ملکی استحکام و ترقی کےدشمن ملک کودوبارہ ڈی ریل کرنےکی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ، ملکی ترقی و خوشحالی کےدشمنوں کومزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے،ملکی ترقی کیلئےمحنت کرتے رہیں گے،شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے۔

  • بنگلادیش میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

    بنگلادیش میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی

    ڈھاکا: حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد بنگلادیش کے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں کرفیو ہٹا دیا گیا ہے، اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں، ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن 8 گھنٹے بعد بحال ہو گیا۔

    تاہم بنگلادیش میں ملک کی صورت حال اور عوام کے تحفظ کے لیے بدھ تک چھٹی رہے گی اور صنعتیں بھی آج بند رہیں گی، جب کہ بنگلادیشی آرمی چیف آج طلبہ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔

    دی بزنس اسٹینڈرڈ کے مطابق آج جیسے ہی ڈھاکا اسٹاک ایکسچینچ کھلا، تو شروع ہی میں اس میں تیزی دیکھی گئی، وزیر اعظم حسینہ واجد کی رخصتی کے بعد سرمایہ کاروں نے خریداری میں دل چسپی ظاہر کی۔

    براڈ بیسڈ انڈیکس (DSEX) ابتدائی پندرہ منٹ ہی میں 250 پوائنٹس کے اضافے سے 5,467 پر پہنچ گیا، بلیو چپ انڈیکس (DS30) 88 پوائنٹس کے اضافے سے 1945 پوائنٹس پر پہنچا، جب کہ شریعت کمپلائنٹ اسٹاک کا انڈیکس (DSES) 44 پوائنٹس کے اضافے سے 1188 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی مدت کے دوران DSE میں ٹرن اوور 209 کروڑ ٹکا تھا۔

    مجموعی طور پر جن حصص میں کاروبار ہوا ان میں 357 میں اضافہ ہوا، 13 میں کمی آئی جب کہ 3 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایک ماہ سے جاری پرتشدد احتجاج جشن میں تبدیل ہو گیا ہے، اور ڈھاکا کی سڑکوں پر عوام کا سمندر اُمڈ آیا ہے، شیخ مجیب الرحمان کا مجسمہ گرانے کے بعد مظاہرین نے شیخ مجیب کی رہائش گاہ کو بھی نذرآتش کر دیا اور عوامی لیگ کے صدر دفتر کو آگ لگا دی۔

    رکن پارلیمنٹ اور سابق کرکٹر مشرفی مرتضیٰ کا گھر بھی جلا دیا گیا، اوورسیز بنگالیوں نے بھی دنیا بھر میں جشن منایا، نیویارک میں بنگلادیش کے قونصل خانے میں بنگالی داخل ہو گئے، اور حسینہ واجد اور حکومت مخالف نعرے لگائے گئے، شیخ مجیب کی تصویریں بھی اتار دیں۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں چائنیز انویسٹمنٹ اور کمپنیز کی لسٹنگ کیلئے روڈ میپ تیار

    اسٹاک مارکیٹ میں چائنیز انویسٹمنٹ اور کمپنیز کی لسٹنگ کیلئے روڈ میپ تیار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں چائنیز انویسٹمنٹ اور کمپنیز کی لسٹنگ کیلئے روڈ میپ تیار کرلیا گیا، ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کا وفد چائنا کا دورہ کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن اوراسٹاک ایکسچینج میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین ایس ای سی پی عاکف سعید اور کمشنر عبد الرحمان وڑائچ کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس میں اسٹاک مارکیٹ کی ترقی کیلئے اہم اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا اور اسٹاک مارکیٹ میں چائنیز انویسٹمنٹ اور کمپنیز کی لسٹنگ کیلئے روڈ میپ تیار کیا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایس ای سی پی اور اسٹاک ایکسچینج کا وفد چائنا کا دورہ کرے گا، چائنا اور پاکستان کی کیپٹل مارکیٹس میں قریبی تعاون کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    اجلاس میں کپیٹل مارکیٹ کو وسعت دینے میں درپیش چیلنجوں ، مسائل اور ان سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے مارکیٹ کے ریگولیٹر ، اور چین کی قابل ذکر اسٹاک مارکیٹوں کے شرکائکے ساتھ روابط اور تعاون کو بڑھانے کی کوشش کی جائے گی اور مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے کیلئے پالیسیز میں نرمی ہوگی۔

  • آئی ایم ایف سے معاہدے کے مثبت اثرات :  اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    آئی ایم ایف سے معاہدے کے مثبت اثرات : اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار کی سطح عبور کرگئی

    کراچی : آئی ایم ایف سے نئے قرض معاہدے کے بعد پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کیلئے معاہدے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی اور سرمایہ کار دھڑا دھڑ حصص خرید رہے ہیں۔

    کاروبار کے آغاز پر ہی ہنڈرڈ انڈیکس ایک بار پھر 81 ہزار کی سطح عبور کرگیا ہے، 133 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 81 ہزار دوسو اکیاسی پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار پُرجوش ہیں اور بڑی کمپنیوں کے حصص میں تیزی دیکھی جارہی ہے جبکہ کچھ اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے رواں سال مارکیٹ ایک لاکھ پوائنٹس سے اوپرجاسکتی ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ،  پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

    اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 80 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رحجان برقرار ہے، ہفتے کےدوسرے روز ہنڈریڈ انڈیکس نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

    کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1258 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر 80 ہزار پر پہنچ گیا۔

    پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہے کہ مارکیٹ نے 80,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کی۔

    اس وقت 100انڈیکس میں 660 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 79ہزار461 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے حکومت کے تمام معاشی اشاریے درست سمت میں ہیں، آئی ایم ایف کےساتھ نیا معاہدہ جلد متوقع ہے، جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

    ماہرین کا خیال ہے کہ اگر مارکیٹ میں اوپر کی جانب رجحان جاری رہا تو  اگلے 12 ماہ کے اندر 100,000 پوائنٹس کے نشان سے آگے بڑھ سکتا ہے۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے کاروبار کا اختتام پر نئی بلند ترین سطح 78 ہزار 890 پوائنٹس قائم کی تھی اور ہنڈرڈانڈیکس 2094 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 801 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    دن بھر مجموعی طور پر 447 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا اور 256 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 133 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

    مارکیٹ میں 45 کروڑ 19 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوااور 20 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور تاریخ ساز دن دیکھا گیا،7 جہاں ہزار کی حد بھی عبور کرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ بنالیا، ہنڈریڈ انڈیکس نے ستر ہزار کی سطح بھی عبور کرلی۔

    انڈیکس چھ سو ساٹھ پوائنٹس اضافے کے ساتھ ستر ہزار دوسو چھبیس پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے زیادہ تر بڑی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

    تیل کمپنیز، سیمنٹ اور بینکنگ سیکٹرز کے حصص میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ سعودی عرب اور آئی ایم ایف کی جانب سے مثبت خبروں نے بھی اسٹاکس انویسٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔