Tag: اسٹاک مارکیٹس

  • بھارت کا پاکستان پر حملہ ،  انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹس گر گئیں

    بھارت کا پاکستان پر حملہ ، انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹس گر گئیں

    ممبئی : بھارت کے پاکستان پر حملہ کے بعد انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹس گر گئیں، ماہرین کا کہنا ہے بھارتی سرمایہ کار پریشانی میں اپنے حصص فروخت کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی جارحیت کے پاکستان کے تاریخ ساز دفاع کے بعد انڈیا کی تمام اسٹاک مارکیٹوں میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی اور تمام اسٹاک مارکیٹیں گرگئیں۔

    نیفٹی ففٹی انڈیکس اوربی ایس ای سینسک انڈیکس میں بڑی کمی ہوئی، نیفٹی 24 ہزار 300 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سینسیکس انڈیکس مین 300 پوائنٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 80 ہزار سے نیچے چلا گیا

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے بھارتی حملے نے سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل کیا ہے، سرمایہ کار بڑے پیمانے پرشیئرز فروخت کررہے ہیں اور مارکیٹ سے نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں.

    یاد رہے یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے 6اور7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ تاریخ دہرائی، بھارت نے رات کی تاریکی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارت نے 6 مقامات پر حملے کئے، 26 شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔

    پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فضائی حملوں کا بھرپور اور مربوط جواب دیا، پاکستان نے بھارت کے حملے کا جواب دیتے ہوئے دشمن کے پانچ طیارے مار گرائے۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال جانیں

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی صورتحال جانیں

    ٹوکیو / بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 124 پوائنٹس گر گیا۔

    شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

    دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 40 ڈالرز فی بیرل سے بھی نیچے آگئے، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 41 ڈالر 54 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 8 ڈالر 96 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

  • ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

    ٹوکیو / بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، دوسری جانب تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 221 پوائنٹس کی کمی ہوئی، شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 36 پوائنٹس گر گیا۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 523 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    دوسری جانب امریکی خام تیل کے سودے 42 ڈالر 49 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 51 ڈالر 65 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    رواں ہفتے کے آغاز پر ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں اتار چڑھاؤ جاری رہا، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 144 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 300 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 58 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔

  • کرونا وائرس سے تشویش کی لہر، اسٹاک مارکیٹس اور خام تیل کی قیمت میں کمی

    کرونا وائرس سے تشویش کی لہر، اسٹاک مارکیٹس اور خام تیل کی قیمت میں کمی

    سنگا پور: چین میں پھیلتےکروناوائرس نےعالمی منڈیوں میں تشویش کی لہر دوڑادی، سرمایہ کارمحتاط ہوگئے ، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹس اورخام تیل کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سونا مہنگا ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق چین میں کروناوائرس تیزی سے پھیل رہاہے، جس کے باعث ایشیائی حصص بازاروں میں نمایاں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    خام تیل کی قیمت میں 2.5 ڈالر سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 70 سینٹس کی کمی کے بعد 59 ڈالر40 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹس کی کمی کےبعد 52 ڈالر 90سینٹس فی بیرل ہوگئی۔

    دوسری جانب کاروباری ہفتےکاآغازمیں ایشیائی اسٹاک مارکیٹس مندی کا شکاررہا ، جاپانی حصص بازارمیں 455 ،چینی اسٹاک مارکیٹ میں 414 اورکورین حصص بازار میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی اوریورپی حصص بازاربھی منفی زون میں نظرآئے۔

    عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں7 ڈالر کا اضافہ ہوا۔

    خیال رہے چین کروناوائرس سےہلاکتوں کی تعداد اسی ہوگئی ہے جبکہ مختلف شہروں میں 3 ہزارسےزائدافرادمیں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور وائر س پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرووہان کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہے۔

    مزید پڑھیں : چین میں کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 80 ہو گئی

    چینی نئے سال کی قومی تعطیلات میں تین روز کا اضافہ کردیاگیا ہے اور چین کےمتعدد شہروں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی ہے، شہر ووہان میں لاک ڈاؤن ہے ، ٹرین، بسوں اورہوائی جہازوں کی آمدورفت معطل ہے۔

    چین میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ستائیس سو چوالیس ہے جبکہ دنیابھرمیں کرونا وائرس سے 41 افراد متاثر ہیں، جن میں کینیڈا،آسٹریلیا،جاپان، تھائی لینڈ،جنوبی کوریا، یورپ اورامریکا شامل ہیں۔