Tag: اسٹاک مارکیٹ

  • کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے دن اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس گر گیا ۔

    بروکرز کے خلاف نیب کی تحقیقات،وفاقی بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کی اطلاعات اور سیاسی ہلچل سے پھیلنے والی منفی افواہیں کراچی اسٹاک ایکس چینج پر چھائی رہیں۔

    ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں دکھائی دی اور اختتام تک اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہزار پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔

     انڈیکس تینتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا اور بتیس ہزار پانچ سو چھ پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے حصص مندی کا شکار

    سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے حصص مندی کا شکار

    ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ خان کی سزا نے اسٹاک مارکیٹ میں بھی تہلکہ مچادیا، سلمان خان سے وابستہ کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت ایسی گری جیسے تاش کے پتوں کے محل ہوں۔

    ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں سلمان خان سے وابستہ کمپنیاں ایروس انٹرٹینمنٹ اور مندھانا انڈسٹریز لمیڈ کے شیئرز میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا رجحان دیکھانے میں آیا۔

    بی ایس ای پر لسٹیڈ ان کمپنیوں کے حصص کی قیمت میں ساڑھے چار سے پانچ فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    ایروس اینٹر ٹینمنٹ اور مندھانا انڈسٹری نے حال ہی میں سلمان خان کی دو نئی فلموں میں سرمایہ کاری کیلئے معاہدہ بھی کیا ہے، مندھانا انڈسٹری سلمان خان کی بینگ ہیومن نامی این جی او کی مصنوعات کی مارکیٹنگز کی ذمہ دار ہے۔

    یاد رہے کہ ہٹ اینڈرن کیس میں ممبئی عدالت نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو پانچ سال قید کی سزا سنادی، عدالت نے 12 سال پرانے ہٹ اینڈ رن کیس میں اداکار سلمان خان کو غیرارادی قتل کا مجرم قرار دے دیا، جس کے بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ نےاپنے پیروں پرکھڑےہونےکا اشارہ دےدیا، غیر ملکیوں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کےباوجود ایک دن میں پانچ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    جمعرات کوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سینتیس کروڑ سےزائد شئیرزکی قابل ذکر ٹریڈنگ ہوئی اور ایک دن میں ساڑھےسولہ ارب روپے کا نمایاں کاروبار ہوا۔

    مارکیٹ میں تیزی کی اہم وجہ آئل اینڈگیس کمپنیوں کے شئیرزمیں مقامی سرمایہ کاروں کی بھاری سرمایہ کاری تھی۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےستائیس لاکھ ڈالرکےشئیرزکی فروخت کو میوچل فنڈزکی جانب سےکی جانےوالی 41 لاکھ ڈالرکی خریداری نے جذب کرلیا اورکاروبارکےاختتام پرمارکیٹ 487 پوائنٹس کےاضافےسے بتیس ہزار 736 پوائنٹس پربند ہوئی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتے کے پہلےروز مندی کا شکار

    کراچی: انفرادی اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےفروخت کا دبائو، کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتےکےپہلےروز مندی کا شکار ہوگئی۔

    پیرکو کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائو کا شکار رہا،آٹو اور فارما سیوٹیکل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری جبکہ سیمنٹ، بینکنگ،  کیمیکل اور آئل اینڈگیس سیکٹر میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔

    غیرملکی سرمایہ کاروں نےچوالیس لاکھ ڈالر اور بڑے انفرادی سرمایہ کاروں نے اُنہتر لاکھ ڈالرکے شئیرز فروخت کردیئے۔

    کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس ہنڈریڈ پوائنٹس گرکر 32248 پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

    کراچی: غیرملکیوں اورمیوچل فنڈزکی خریداری سےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، بتیس ہزار پوائنٹس کی اہم حد بحال ہوگئی۔

    جمعرات کو بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، غیر ملکی سرمایہ کارمسلسل تیسرےروز بھی نیٹ بائیر رہے۔

    جنہوں نےایک کروڑ ستاون لاکھ ڈالرکےشئیرز خریدےجبکہ ایک کروڑ چھتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز فروخت کردیئے۔

    میوچل فنڈزکی جانب سےتیس لاکھ ڈالرکی خالص سرمایہ کاری دیکھی گئی جبکہ بینکوں نےتیس لاکھ ڈالرکےشئیرز بیچ دیئے۔

    کاروبارکےاختتام پر 127 پوائنٹس کی تیزی کےساتھ ہنڈریڈ انڈیکس 32014 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، نئےہفتےکے آغاز پر300 پوائنٹس کی تیزی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، نئےہفتےکے آغاز پر300 پوائنٹس کی تیزی

    کراچی:  اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی تیزی کےرجحان سے ہوا، میوچل فنڈز نےبڑے پیمانے پرحصص خریدے۔

    پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا اور مارکیٹ تین سو اڑتیس پوائنٹس بڑھکر اکتیس ہزار سات سو پچاس پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گئی۔

    تاہم جمعےکی طرح غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سےشئیرزکی فروخت کا سلسلہ پیرکو بھی جاری رہا جنھوں نےسینتیس لاکھ ڈالرکے شئیرز بیچ دیئے۔جبکہ میوچل فنڈز نےچھیتر لاکھ ڈالرکےحصص خرید لئے، جس سےمارکیٹ میں تیزی برقرار رہی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر برقرار

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہرتاحال برقرار ہے اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق  ہفتے کے آغاز پر شدید مندی کے بعد سے گزشتہ دو روز سے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیرہ سو پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    آج بھی ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں چھ سو سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمایہ کاری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر بڑی مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ پھر بڑی مندی کا شکار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ پھر بڑی مندی کا شکار ہوگئی، ہیوی ویٹ سیکٹرز میں فروخت کادبائو مارکیٹ کو لےبیٹھا، وزیراعظم اور وزیرخزانہ کل مارکیٹ کا دورہ کرینگے۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھلنےکا نام نہیں لے رہی، پریشانی حکومتی حلقوں میں بھی محسوس کی جارہی ہے، ذرائع کےمطابق وزیراعظم اور وزیرخزانہ کل کراچی اسٹاک مارکیٹ کا دورہ کریں گے،جہاں وہ مارکیٹ کی بہتری اورسرمایہ کاروں کےفیور میں اہم اعلان کرسکتے ہیں۔

    منگل کو مارکیٹ میں رونما ہونےوالی بڑی مندی کےحوالےسے تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ ہیوی ویٹ سیکٹرز میں فروخت کا دبائو مارکیٹ کو لےبیٹھا۔

    آئل اینڈگیس،بینکنگ اور سیمنٹ کمپنیوں کےشئیرزکی قیمتیں گرگئیں اور ہنڈریڈ اینڈیکس ایک دن میں چارسو نوے پوائنٹس نیچےآگیا۔

  • پریشان کن مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    پریشان کن مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ سنبھل گئی

    کراچی: ایک ماہ کی پریشان کن مندی کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا پہلا روز سرمایہ کاروں نےسکون کاسانس لےلیا۔

    گذشتہ ڈیڑھ ماہ سےکراچی اسٹاک مارکیٹ فروخت کےدبائو کا شکار تھی، جنوری میں ہر روز نئےریکارڈ بنانےوالی مارکیٹ فروری کے پورے مہینےتیزی کا منہ نہ دیکھ سکی۔

    مارکیٹ میں مارچ کےمہینےکا آغاز بھی مندی کےساتھ ہوا تاہم بدھ کا دن شئیرمارکیٹ میں تیز ی کی نوید لیکر آیا۔

    ایک موقع پر مارکیٹ میں پونے تین سو پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی تاہم اعتمادکی کمی کا شکار سرمایہ کار اس موقع پرمنافع کماکر مارکیٹ سےنکل گئے، یوں کاروبارکااختتام چوون پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور ہنڈریڈ انڈیکس 33243پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہفتہ واری جائزہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ کا ہفتہ واری جائزہ

    غیرملکی سرمایہ کاروں نے اس ہفتےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں چورانوےلاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی، مقامی سرمایہ کاروں نےدیکھو اور انتظارکرو کی حکمت عملی اختیارکی۔

    اس ہفتےکراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیرملکی سرمایہ کاردوبارہ سے سرگرم ہوتےنظر آئے اور اُنہوں نے چورانوے لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری کی، جبکہ گذشتہ ہفتےغیرملکی سرمایہ کاروں نےشئیرمارکیٹ سے ایک کروڑ پانچ لاکھ ڈالرکاسرمایہ نکال لیا تھا۔

    شئیرمارکیٹ کاہفتہ وار جائزہ لیاجائےتو مارکیٹ پورے ہفتےرینج بائونڈ رہی، مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سےڈیلی ٹریڈنگ کا رجحان غالب رہا۔

    اچھےمالی نتائج والی کمپنیزکےشئیرزمیں خریداری جبکہ خراب مالی نتائج والی کمپنیز کےحصص میں فروخت کا دبائو دیکھاگیا۔