Tag: اسٹاک مارکیٹ

  • کراچی اسٹاک میں چارروز سےجاری مندی کا خاتمہ

    کراچی اسٹاک میں چارروز سےجاری مندی کا خاتمہ

    کراچی: امریکہ و بھارت سےاہم فون کالز اورچینی وزیرخارجہ کی پاکستان آمد کے کراچی اسٹاک پر مثبت اثرات مرتب ہوئے،جس سے بعد چارروز سےجاری مندی کےرجحان کوبریک لگ گیا۔

    چار ورز تک مسلسل مندی کی لپیٹ میں رہنے والی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعےکوتیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کےمطابق امریکی صدر براک اُوباما اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کےپاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کے مثبت اثرات مارکیٹ پردیکھےگئے،جبکہ چینی وزیرخارجہ کےدورہ پاکستان سے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

    کاروباری ہفتےکے آخری روز مارکیٹ تمام دن مثبت زون میں رہی اور ایک موقع پر 330 پوائنٹس کی تیزی بھی ریکارڈکی گئی۔

     تاہم کاروبارکےاختتام تک پرافٹ ٹیکنگ کےباعث یہ تیزی 157 پوائنٹس رہ گئی اورمارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 33943 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا شکار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی کا شکار

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے روز بھی مندی رہی، ہنڈریڈ انڈیکس مزید ایک سو سینتیس پوائنٹس نیچےآگیا۔

    منگل کےروزکراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا آغاز مثبت ہوا تاہم سرمایہ کارپاکستان تحریک انصاف اور ایم کیو ایم میں بڑھتی کشیدگی سےپریشان نظر آئے اور نئی خریداری کےبجائے شئیرز فروخت کرنےکو ترجیح دی جس سےمارکیٹ فروخت کےدبائو میں آگئی۔

    ایک موقع پر مارکیٹ میں تین سو نوے پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی تاہم ٹیکسٹائل پالیسی کے اعلان سےٹیکسٹائل کمپنیوں کےشئیرز میں خریداری سےمندی کی شدت میں کمی آئی۔

    کاروبارکےاختتام پر مارکیٹ کابینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 137پوائنٹس کی کمی سے چونتیس ہزار 433 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

    کراچی : اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائزیشن اوراسٹاک مارکیٹ میں چالیس فیصد شیئرز کی فروخت کیلئے تین اہم سرمایہ کار ڈھونڈ لئے گئے۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق ملائشیا ، قطر اور ٹوکیو اسٹاک ایکس چینج سے بات چیت جاری ہے۔ ان سرمایہ کاروں کی جانب سے بھی مثبت جواب موصول ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تیزی اس وقت آئی جب اس معاہدے کو نان ڈیسکلوژر ایگریمنٹ میں تبدیل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی میں بہتری کے باعث سرمایہ کار دلچسپی کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔یہ ڈیل رواں سال کے اختتام تک طے پاجانے کا امکان ہے ۔

    اگست دوہزار بارہ میں منظور کیے گئے اسٹاک مارکیٹ کی ڈی میوچلائیزیشن ایکٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کے چالیس فیصد حصص غیرملکی سرمایاکاروں اور بقیہ ساٹھ فیصد سی ڈی سی اکاونٹ ہولڈرز کیلئے رکھے گئے ہیں۔

  • کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے کے الیکٹرک سے شیئرز آف لوڈ کردیئے

    کراچی : کے الیکٹرک کی سب سے بڑی شئیر ہولڈر کمپنی کے ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے سستتر کروڑ چھالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں آف لوڈ کئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ہفتے کےدوران ابراج گروپ کی ہولڈنگ کمپنی کی ای ایس پاور لمٹیڈ نے رواں ہفتے ستتر کروڑ چھیالیس لاکھ شیئرز مارکیٹ میں فروخت کئے ہیں جس سے مارکیٹ میں کے الیکٹرک کے شیئرز کی تعداد دگنی ہوگئی ہے۔

    ۔اس وقت کے الیکٹرک میں ابراج گروپ کی ہولڈنگ انہتر اعشاریہ دو فیصد سے کم ہوکر چھیاسٹھ اعشاریہ چار فیصد ہوگیا۔اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ان حصص کی فروخت سے کمپنی کو ساڑھے چھ ارب روپے تک حاصل ہوئے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ ذرائع کے مطابق اس ٹرانزیکشن سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ابراج گروپ کے الیکٹرک میں سے اپنی سرمایہ کاری نکالنے کے بارے میں سوچ رہا ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی

    کراچی: کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کراچی اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہوگئی، ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں ساڑھے پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    آج ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی کراچی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئی اور ایک موقع پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ساڑھے پانچ سو پوائنٹس کی مندی نظر آئی، اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے با عث انٹر نیشنل اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی جارہی ہے، کراچی اسٹاک مارکیٹ میں بھی غیر ملکی سرمایا کاروں کی جانب سے فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں ایک روز بعد ہی تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا، مارکیٹ ابتدائی لمحات میں گرنے کے بعد سنبھل گئی۔

    منگل کو بازار حصص کراچی میں کاروبارکا آغاز فروخت کےدبائو اور مندی سےہوا۔۔ابتدائی آدھےگھنٹےمیں مارکیٹ کو ایک سو چورانوےپوائنٹس کی بڑی گراوٹ کاشکار ہوتےبھی دیکھاگیا تاہم سرمایہ کاروں کےدرمیان موجود آئندہ دنوں میں مارکیٹ بہتر ہوجانےکےگہرے تاثر نےمندی کے اثرات کو زائل کردیا۔

    سیمنٹ سیکٹرکی کمپنیوں کےشیئرز میں آنے والی نئی خریداری نےمارکیٹ میں ماحول کو بدل کر رکھ دیا، کاروبارکےاختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس چوہتر پوائنٹس کےاضافےسے32 ہزار چوراسی پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی

    کراچی: فیصل آباد میں گھن گھرج، جلائوگھیرائو سے سرمایہ کار سہم گئے، بلندی کی جانب محو پروازکراچی اسٹاک مارکیٹ ریکارڈسطح سے نیچےآگئی۔

    پچھلےایک ہفتےکی مسلسل تیزی کےبعد پیرکوکراچی اسٹاک مارکیٹ میں نئےکاروباری ہفتےکا آغاز بھی مثبت اور تیزی کےرجحان کےساتھ ہوا تاہم فیصل آباد میں جوں جوں صورتحال خراب ہوتی گئی اُس کےساتھ ساتھ مارکیٹ میں کاروبار اُتار چڑھائوکا شکار اور سرمایہ کاروں کےاعتمادکاگراف نیچےگرتاگیا۔

    یوں گذشتہ ہفتےہر روز نیا ریکارڈ بنانےوالی مارکیٹ پیرکو نیا ریکارڈ نہ بنا سکی اور تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی، کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس 138 پوائنٹس گرکر 32010 پوائنٹس پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ میں سولہ روز بعد ریکارڈ بریک ہوگیا بتیس ہزار پوائنٹس کا سنگ میل ایک بار پھر عبور ہوگیا،اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوئی۔

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ بننےکا موسم پھر لوٹ آیا، سرمایہ کار پھر پور طریقے سے بازار حصص میں سرگرم نظر آئے، نمایاں تیزی کے رجحان میں سولہ روز بعد بتیس ہزار چھے پوائنٹس کی سابقہ ریکارڈ سطح کو بریک کرکے مارکیٹ جمعرات کے روز تاریخ کی نئی بلندترین سطح بتیس ہزار اکیانوے پوائنٹس پر بند ہوئی۔ٹریڈنگ کےدوران مارکیٹ انڈیکس میں تین سو پینسٹھ پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بھی ہوا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کےبعد یہ اضافہ کاروبارکے اختتام پردو سو اٹھارہ پوائنٹس رہا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا

    کراچی: تیس نومبر کےبعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں نمایاں کاروباری سرگرمی ریکارڈکی گئی، مارکیٹ میں تیزی کا رجحان واپس لوٹ آیا۔

    تیس نومبرکادن پُرامن طور پرگذر جانےکےبعدکر اچی اسٹاک مارکیٹ میں پہلےکاروباری روز سرمایہ کار ایک بار پھربازارحصص میں سرگرم نظرآئے، ایک موقع پرمارکیٹ میں ڈھائی سو پوائنٹس کی تیزی بھی دیکھی گئی، سات ماہ بعد ایک روز میں بیس ارب روپےسےزائد مالیت کےشئیرزکی تجارت ہوئی۔

    تاہم تیل کی گرتی قیمتوں کےباعث تیل وگیس تلاش اور فروخت کرنےوالی کمپنیوں کےشئیرز میں فروخت کےدبائو نےتیزی کے رجحان کو محدودکردیاجبکہ سیمنٹ،فرٹیلائیزر،کیمیکل، ٹیکسٹائل اور پاور سیکٹرکی کمپنیوں کےشئیرز میں نئی خریداری کی گئی۔۔کاروبارکے اختتام پرہنڈریڈ انڈیکس ایک سو دوپوائنٹس کےاضافےسےاکتیس ہزار تین سو پوائنٹس پربند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار

    کراچی: ہفتے کے دوسرے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ ریڈ زون میں نظر آئی ۔سیاسی کشمکش کے باعث سرمایہ کار محتاط نظر آئے،ہفتے کے دوسرے روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان برقرار رہا۔

    ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں ساڑھے تین سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں انڈیکس اکتیس ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھا سکا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجریہ کاروں کے مطابق ملک میں جاری سیاسی کشمکش کے باعث سرمایہ کاروں میں تشویش پائی جاتی ہے جو کہ مندی کا باعث بن رہی ہے،گذشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک سو ستتر پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔