Tag: اسٹاک مارکیٹ

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 1.67 فیصد کمی کے ساتھ 40 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    9 سے 13 جنوری 2023 کے دوران 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 41 ہزار 216 جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 200 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بازار میں 91 کروڑ 63 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 3.09 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 85 ارب کم ہو کر 6424 ارب روپے رہی۔

  • وزیر خزانہ کا پاکستانیوں کے ڈالر منجمد کرنے کا بیان اسٹاک مارکیٹ کو لے ڈوبا

    کراچی : وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بیان کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 502 پوائنٹس کم ہوکر40 ہزار 462 پوائنٹس تک گر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رحجان رہا ، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 400 پوائنٹس سے زائد کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 502 پوائنٹس کم ہوکر چالیس ہزارپانچ سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے پاکستانیوں کے چھ ارب ڈالر کو پاکستان کے ذخائر کہنے پر سرمایہ داروں میں بےچینی پائی جاتی ہے، سرمایہ داروں کو ڈر ہے کہیں حکومت پہلے کی طرح یہ منجمد نہ کر دے۔

    خیال رہے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرچار ارب پچاس کروڑ ڈالر کے رہ گئے جبکہ پاکستان کے پاس مجموعی ذخائر اب تقریبا دس ارب ڈالر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق تیس دسمبر دوہزار بائیس تک اسٹیٹ بینک کے پانچ اعشاریہ چھ ارب ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر 11.42 ارب ڈالر پرتھے۔

  • 2022: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے ہزار ارب ڈوب گئے

    2022: اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے ہزار ارب ڈوب گئے

    کراچی: رواں برس جیسے ملک کے حالات خراب رہے، ویسے ہی اسٹاک مارکیٹ کی صورت حال بھی دگرگوں رہی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے ہزار ارب ڈوب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مارچ میں نئی حکومت نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ایسی ٹھیس پہنچائی جو کبھی نہیں دیکھی گئی، ایک سال کے دوران صرف بیرونی سرمایہ کاروں نے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص فروخت کر ڈالے۔

    سال 2022 میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے روتے رہے، منافع کی آس میں بیٹھے سرمایہ کاروں کے ہزار ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔

    ایک سال کے دوران رجسٹرڈ کمپنیوں کے حصص کی مالیت کافی حد تک گر چکی ہے، شیئرز کی پُرکشش قیمتیں ہونے کے باوجود سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اختیار کیے رکھا۔

    جنوری 2022 کے آغاز پر انڈیکس 44 ہزار 596 پوائنٹس کی سطح پر تھا، مارکیٹ اب تک 4 ہزار پوائنٹس سے زائد نیچے آ گیا ہے، یعنی منافع کی آس میں بیٹھے سرمایہ کاروں کو 11 فی صد گھاٹا دیکھنے کو ملا۔

    ماہرین کا کہنا ہے 2023 بھی سرمایہ کاروں کے لیے مشکل سال ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو معیشت کا آئینہ بھی کہا جاتا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا، کھلتے ہی 100انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا، کھلتے ہی 100انڈیکس میں 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے آغاز پر ہی شدید مندی کا شکار ہوگئی اور 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 41 ہزار109 پوائنٹس تک گرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں بھونچال آگیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کھلتے کچھ منٹوں میں کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 613 پوائنٹس تک کی کمی دیکھی گئی اور انڈیکس 41 ہزار109 پوائنٹس تک نیچے گرگیا۔

    جس کے بعد مارکیٹ میں تقریبا دو سو پوائنٹس کی ریکوری کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس اکتالیس ہزار 214 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی اور سیاسی بے یقینی کی وجہ سے سرمایہ داروں میں بے چینی پائی جا رہی ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنے شیئر مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 42 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا تھا۔

    اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ دوسری جانب ملک میں بڑھتے ہوئے معاشی اور سیاسی عدم استحکام بھی سرمایہ دار پریشان ہیں اور اپنے شیئر مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی اسٹاک مارکیٹ میں غیر یقینی کے سائے، کاروبار ٹھنڈا

    کراچی: گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے منفی رجحان دیکھا گیا، ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 1 ہزار 73 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 140 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

    24 سے 28 اکتوبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 675 جبکہ کم ترین سطح 41 ہزار 116 پوائنٹس رہی۔

    اس دوران 1 ارب 6 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 31 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کپیٹلائزیشن بھی 166 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 673 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں اضافہ

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 2.32 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 85 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    3 سے 7 اکتوبر 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 390 اور کم ترین سطح 41 ہزار 92 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے شیئرز بازار میں 2.17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 52 ارب روپے 39 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 80 ارب روپے بڑھ کر 6862 ارب روپے ہوگئی۔

  • گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں ڈھائی سو سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان رہا۔

    29 اگست سے 2 ستمبر 2022 کے دوران 100 انڈیکس 282 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 309 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی کم ترین سطح 42 ہزار 235 رہی۔

    گزشتہ ہفتے بازار میں ایک ہفتے میں 1.5 ارب شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 34 ارب روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 87 ارب کم ہو کر 7 ہزار 23 ارب روپے رہی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: کاروبار میں اچانک اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار اچانک بلندی پر پہنچ گیا، ایک روز میں 100 انڈیکس میں 1 ہزار پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 03 اگست 2022 بدھ کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں اچانک اضافہ دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس 257 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 448 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں اضافہ ہوتا رہا اور انڈیکس 918 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    دن کے وسط تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 1 ہزار 16 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 41 ہزار 208 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دوسری جانب صرف آج ہی کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر بھی اچانک 10 روپے سستا ہوگیا۔

    انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے 80 پیسے کی سطح پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 14 روپے کمی ہوئی۔

  • ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں مزید کمی ہوتی رہی اور دن کے وسط تک 100 انڈیکس 11 سو 1 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 265 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 978 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی صرف آج کے روز 6 روپے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 222 روپے پر پہنچ گئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، ہفتے بھر مندی کے بعد انڈیکس میں معمولی اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 126 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 42 ہزار 140 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    13 سے 17 جون 2022 کے دوران انڈیکس کی بلند ترین شرح 42 ہزار 420 اور کم ترین سطح 40 ہزار 657 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں 87 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 26 ارب روپے سے زائد رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 19 ارب روپے بڑھ کر 7002 ارب روپے ہوگئی۔