Tag: اسٹریٹ لائبریری

  • کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی

    کراچی میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں بلوچ چوک پر دوسری اسٹریٹ لائبریری قائم کر دی گئی۔اسٹریٹ لائبریری ڈی ایم سی ساﺅتھ کے تعاون سے قائم کی گئی۔

    کمشنر کراچی افتخار شلوانی کل 14 اگست کو شام پانچ بجے اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کریں گے۔

    افتخار شلوانی کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ لائبریری سے مطالعے کا شوق اور مواقع بڑھیں گے،کراچی میں مزید اسٹریٹ لائبریریاں قائم کر نے پر کام ہو رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 5 جولائی کو کراچی کی دوسری اسٹریٹ لائبریری کے قیام کے لیے کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر کراچی میں پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا گیا تھا، سڑک کنارے قائم اس کتب خانے کا مقصد مسافروں کو دوران سفر اورسواری کے انتظار میں وقت گزاری کے لیے کتابیں پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس منفرد لائبریری کے قیام کو شہری خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔

  • کراچی کی دوسری اسٹریٹ لائبریری کے قیام کے لیے کام کا آغاز

    کراچی کی دوسری اسٹریٹ لائبریری کے قیام کے لیے کام کا آغاز

    کراچی: کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا ہے کہ لیاری میں اسٹریٹ لائبریری ضلعی کارپوریشن جنوبی کے تعاون سے قائم کی جا رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی دوسری اسٹریٹ لائبریری کے قیام کے لیے کام کا آغاز کر دیاگیا، لیاری کے بلوچ چوک پر اسٹریٹ لائبریری قائم ہوگی۔

    کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے کہا کہ کراچی اور ملک کی دوسری اسٹریٹ لائبریری سے مطالعہ کو فروغ ملےگا،لائبریری ضلعی کارپوریشن جنوبی کے تعاون سے قائم کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لائبریری میں ادب،شاعری،تاریخ اور معلومات عامہ کی کتابیں ہوں گی،اسٹریٹ لائبریری میں بچوں کے ادب کاخصوصی شیلف قائم کیا جائے گا، بچوں کو ادب سے روشناس کرانے پر توجہ دی جائےگی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال قائد اعظم محمد علی جناح کی پیدائش پر کراچی میں پہلی اسٹریٹ لائبریری کا افتتاح کیا گیا تھا، سڑک کنارے قائم اس کتب خانے کا مقصد مسافروں کو دوران سفر اورسواری کے انتظار میں وقت گزاری کے لیے کتابیں پڑھنے کا موقع فراہم کرنا ہے، اس منفرد لائبریری کے قیام کو شہری خوش آئند قدم قرار دیا ہے۔