Tag: اسٹریٹ چلڈرن

  • بھیک مانگنے والے بچوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انتظامات کیے جائیں: عدالت کا حکم

    بھیک مانگنے والے بچوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے انتظامات کیے جائیں: عدالت کا حکم

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کی ہائیکورٹ نے سڑکوں پر رہنے اور بھیک مانگنے والے بچوں کے لیے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں اسٹریٹ چلڈرن کی فلاح و بہبود کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔

    سیکریٹری سوشل ویلفیئر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ویلفیئر ہوم شروع کیے جہاں غریب بچوں کو کھانا بھی دیا جاتا ہے، ہم بچوں کو سینٹرز لاتے ہیں اور ان کی بحالی پر کام کرتے ہیں لیکن جب وہ واپس جاتے ہیں تو پھر سے بھیک مانگنے لگتے ہیں۔

    جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ایک وقت کا کھانا دینے سے کچھ نہیں ہوتا، ان بچوں کا فیملی بیک گراؤنڈ بھی دیکھنا ہوگا، لوگوں کے پاس روزگار نہیں ہے۔ ان کی فیملی کو جب تک سپورٹ نہیں کریں گے یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک وقت کا کھانا یا فوڈ پیکٹ دینے سے بہتر ہے ان بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکشن دیں، بچے ٹیکنیکل ایجوکیشن حاصل کریں گے تو پھر اپنا روزگار کریں گے۔ سینٹرز پر بچوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کے اقدامات کریں۔

    چیف جسٹس قیصر رشید خان نے دریافت کیا کہ نشئی افراد کی بحالی کے لیے کیا اقدامات ہو رہے ہیں؟ جس پر اے اے جی سکندر حیات نے بتایا کہ فقیر آباد میں اسٹریٹ چلڈرن کے لیے جو سینٹر تھا وہاں سے بچوں کو زمونگ کور منتقل کیا ہے اور وہاں نشئی افراد کی بحالی کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

    سیکریٹری ویلفیئر نے بتایا کہ 112 نشئی افراد کی بحالی کا کام کر رہے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ ویلفیئر سینٹرز کے حوالے سے الگ رپورٹ پیش کریں، انہوں نے 2 ماہ میں اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

  • بے گھر بچوں کا عالمی دن

    بے گھر بچوں کا عالمی دن

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بے گھر بچوں کا دن منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت 10 کروڑ سے زائد بچے بے گھری کی زندگی گزار رہے ہیں۔

    اسٹریٹ چلڈرنز کا عالمی دن سنہ 2012 سے منایا جارہا ہے جس کا مقصد ان بے گھر بچوں کو بھی دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا ہے اور ان بچوں کی تعلیم، صحت، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے لوگوں میں شعور اجاگر کیا جائے تاکہ دنیا بھر کے یہ بچے بھی مستقبل میں معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔

    یہ دن پہلی بار کنسورشیم فار اسٹریٹ چلڈرن نامی تنظیم نے لندن میں منایا تھا جس کے بعد اس دن کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ دنیا بھر میں منایا جانے لگا۔ اس موقع پر بے گھر بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں ان بچوں کی مناسب تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی بہتر پرورش کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

    یونیسف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اس وقت 12 سے 15 لاکھ بے گھر بچے موجود ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ چلڈرن کراچی کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں ہیں جہاں سینکڑوں بچے روزانہ کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

    ماہرین کے مطابق بے گھر بچے منشیات اور جرائم پیشہ عناصر کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں ان کو صحت کے حوالے سے سخت خطرات لاحق ہوتے ہیں اور یہ ہیپاٹائٹس اور ایڈز جسی بیماریوں کا بھی آسانی سے شکار ہوسکتے ہیں۔

  • اسٹریٹ چلڈرن کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ریحام خان

    اسٹریٹ چلڈرن کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، ریحام خان

    لاہور : چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہےکہ اسٹریٹ چلڈرن کے خاتمے کے لئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔

    لاہور میں  اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کم نہیں بلکہ بڑھی ہے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جہاں پارٹی الیکشن ہوتے ہیں۔

    اپنے خطاب میں ریحام خان نے اسٹریٹ چلڈرن کو اپنے بچے قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا ان کے خواب ہم نے چھینے ہیں اور ہم نے ہی ان کو واپس دلانا ہے۔

    یہ اسٹریٹ چلڈرن نہیں ہمارے بچے ہیں ،ریحام خان نے کہا کہ بچوں کا مستقبل کوڑے کا ڈھیر نہیں ہونا چاہئے ، ریحام خان نے کہا ہر بات کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے۔

    ایئر کنڈیشنڈ اور کالے شیشے والی گاڑیوں میں بیٹھ کر بچوں کے مسائل کا احساس نہیں ہوتا۔شادی کے بعد ریحام خان پہلی بار لاہور پہنچیں اور اسٹریٹ چلڈرن کے حوالے سے تقریب میں شرکت کی ۔

    بچوں کے ساتھ تصویریں بنوائیں اوران میں گھل مل گئیں ۔ ریحام خان کو اپنے درمیان پا کر بچوں کی خوشی بھی دیدنی تھی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ بے سہارا بچے صرف حکومت کی ہی نہیں ، ہم سب کی ذمہ داری ہیں ۔

  • الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    الطاف حسین کوکچھ دینا ہےتوشوکت خانم کو دیں، ریحام خان

    پشاور: ریحام خان نے کہا ہے کہ مجھے کسی ہارکی ضرورت نہیں ،الطاف حسین کوکچھ دیناہےتو اسٹریٹ چلڈرن یاشوکت خانم کوعطیہ دیں۔

    وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن ڈے کی تقریب کی مہمان خصوصی ریحام خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے دو سوچھیالیس کے انتخاب میں خواتین میرا لاج رکھیں گی،حلقے میں ہر طرف پی ٹی آئی کی جھنڈے ہیں۔

    انہوں نے شکوہ کیا کہ الطاف حسین کا ہار نہیں ملا انہوں نے کہا کہ الطاف حسین مجھے دینا چاہتے ہیں تو وہ شوکت خانم اسپتال کودیں، مجھے جو چاہیئے تھا مجھے وہ مل گیا۔

    ریحام خان نے کہا کہ پہلے لوگ مجھے بطور صحافی جانتے تھے اب مجھے بھابھی کے نام سے جانتے ہیں ،میں پچھلے تین ماہ سے نیشنل بھابھی بن گئی ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ چلڈرن خود نہیں بنے بلکہ معاشرے نے انہیں اسٹریٹ چلڈرن بنایا ہے ،چاہتی ہوں کہ اسٹریٹ چلڈرن اسکول جائیں اور تعلیم حاصل کریں ۔

    انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر جو بچے رہ رہے ہیں وہ ریاست کے بچے ہیں ،اسٹریٹ چلڈرنز کو خالی تعلیم نہیں بلکہ اچھے گھر اور اچھے ماحول کی بھی ضرورت ہے ۔

    تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں ریحام خان کو اسٹریٹ چلڈرن کی اعزازی سفیرمقررکیا گیا۔

  • ریحام خان خیبر پختونخوامیں اسٹریٹ چلڈرن کی ایمبسیڈر نامزد

    ریحام خان خیبر پختونخوامیں اسٹریٹ چلڈرن کی ایمبسیڈر نامزد

    پشاور: وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں اسٹریٹ چلڈرن کی تقریب میں بچوں نے ریحام خان کو گلدستے پیش کرکے ان کا استقبال کیا۔

    اسٹریٹ چلڈرن پروگرام کی تقریب میں عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے استقبال کرنے والے بچوں کو پیار کیا۔

    اس موقع پر ریحام خان کوخیبر پختونخوامیں اسٹریٹ چلڈرن کی ایمبسیڈر نامزد کردیا گیا۔

     اس تقریب میں بچوں کے بہترمستقبل سے وابستہ ٹرسٹ اورمحکمہ سوشل ویلفئیر کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے۔

    پرواگرام کے تحت صوبائی حکومت بچوں کے مستقبل سےوابستہ ٹرسٹ بلڈنگ زمین اور انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کرے گی۔