Tag: اسٹریٹ کرائم

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

    کراچی(یکم ستمبر 2025): اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 کارندوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سرجانی پولیس نے تیسر ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو  گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق  ملزمان میں حیات اللہ اور شہاب شامل ہیں، کارروائی کے دوران ملزمان ارشد، اقرار اور رضوان لمبا فرار ہوگئے۔

    طارق مستوئی نے بتایا کہ ملزمان سے اسلحہ اور 4 موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے، موٹرسائیکلیں سرجانی اور بوٹ بیسن سے چھینی اور چوری کی گئی تھی، جس کے مقدمات سرجانی اور بوٹ بیسن تھانے میں درج ہیں۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم : کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد وارداتیں

    اسٹریٹ کرائم : کراچی میں ایک ماہ کے دوران 5 ہزار سے زائد وارداتیں

    کراچی پولیس نے ماہ جون میں ہونے والے جرائم کے اعداد و شمار جاری کر دیے، شہر میں اسٹریٹ کرائم کی مجموعی طور پر 5 ہزار 300 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، ماہ جون میں مجموعی طور پر 5ہزار 300سے زائد شہری گاڑیوں، موٹرسائیکل اور موبائل فون سے محروم ہوئے۔

    اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں 138شہریوں سے گاڑیاں چوری اور چھینی گئیں جبکہ شہریوں سے3883موٹرسائیکلیں چھینی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق 1436شہری موبائل فون سے محروم ہوئے، اس کے علاوہ جون میں اغوا برائے تاوان کے 2 کیسز اور بھتہ خوری کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں اسٹریٹ کرائم ، 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ

    یاد رہے کہ کراچی میں رواں سال 2025 کے پہلے دو ماہ کے دوران وارداتوں کے 10,356 واقعات ریکارڈ کئے گئے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہر قائد میں 2 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، 2024 کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے رواں برس ان جرائم کی شرح 28.18 فیصد کم ہے۔

  • کورنگی سے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے

    کورنگی سے گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے

    کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس سے مبینہ مقابلے میں گرفتار تین ملزمان جرائم کی درجنوں ورداتوں میں ملوث نکلے۔

      تفصیلات کے مطابق کورنگی سیکٹر سیون اے سے انڈسٹریل ایریا میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو زخمیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث نکلے ہیں، مجموعی طور پر تینوں ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں 26 مقدمات درج ہیں۔

    گرفتار ملزمان میں زخمی راحیل، زخمی اسلم خان اور کاشف خان شامل ہیں ان ملزمان نے دو جون کو شہری سفیان بلوچ کو بھی گودام چورنگی پرلوٹا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سے دو آئی فون کیش اور دیگر سامان چھینا گیا تھا، مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے دو پستول موٹرسائیکل چھینے ہوئے موبائل فونز اور گھڑی برآمد ہوئی ہے۔

    ملزمان کے سابقہ مجرمانہ ریکارڈ کے مطابق ملزم راحیل کے خلاف مختلف تھانوں میں 9 اسلم کے خلاف 12 جبکہ ملزم کاشف کے خلاف 5 مقدمات درج ہیں، ان گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو،2 ماہ میں  10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم بے قابو،2 ماہ میں 10 ہزار سے زائد واقعات ریکارڈ

    کراچی : شہر قائد میں 2025 کے پہلے دو ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم کے 10,356 واقعات ریکارڈ کئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رواں سال کے پہلے 2 ماہ ہونے والے اسٹریٹ کرائم کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    پولیس نے بتایا کہ شہر میں 2 ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، 2024 کے پہلے 2 ماہ کے مقابلے رواں برس اسٹریٹ کرائم کی شرح 28.18 فیصد کم ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2025 کے پہلے 2 ماہ اسٹریٹ کرائم کے 10ہزار 356 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ 12 شہری ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور 41 زخمی ہوئے۔

    پولیس نے بتایا کہ 2 ماہ کے دوران 2806 شہریوں سےموبائل فون چھینے گئے جبکہ اس دوران شہر سے 306 گاڑیاں ،7 ہزار 244 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی گئیں۔

    رپورٹ کے مطابق رواں برس موبائل فون چھیننے کی یومیہ شرح 48.4 فیصد رہی، گاڑیوں کی چوری ، چھیننے کی یومیہ شرح 5.3 فیصد جبکہ موٹر سائیکلیں چھینے اور چوری کی یومیہ شرح 124.9 فیصد رہی۔

  • اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان، ہر 4 منٹ بعد  موبائل فون چھیننے کی واردات

    اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان، ہر 4 منٹ بعد موبائل فون چھیننے کی واردات

    لندن : برطانیہ میں بھی اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ کرائم بڑھنے پر برطانیہ والے بھی پریشان ہیں ، لندن میں ہر چار منٹ بعد چوری یا پھر موبائل فون چھیننے کی واردات رپورٹس ہو رہی ہیں۔

    لندن پولیس نے ایک ہفتے میں230 موبائل چور کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد موبائل فون برآمد کیے گئے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر جاری وڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد اسکوٹر پر سوار ہو کر آتے ہیں اور کسی راہ چلتے شخص یا خاتون کو پیچھے سے دھکا مارکر گرا دیتے ہیں اور پھر اس کی چیزیں لیکر فرار ہو جاتے ہیں۔

    لندن پولیس کے مطابق لوٹ مار کرنے اور مختلف چیزیں چھیننے کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔

  • کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی پولیس کا شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف

    کراچی : کراچی پولیس نے شہر میں ہزاروں وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا اور کہا آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

    ایس ایس پی سینٹرل ،ایس ایس پی ملیر اور شرقی کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں پولیس نے شہر میں ہزاروں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہونے کا اعتراف کرلیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ضلع وسطی میں اسٹریٹ کرائمز کے خلاف موثر کارروائیاں کی ہیں ، رواں سال ضلع وسطی 572 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا اور رواں سال ضلع وسطی میں 324 انکاؤنٹر ہوئے جن میں 32 کرمنلز مارے گئے ہیں۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ پولیس مقابلے میں 298 کرمنلز زخمی ہوئے ہیں جبکہ 233 ملزمان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیرمیں رواں سال اسٹریٹ کرائمز کے 508 کیسز رجسٹرڈ کیے گئے ہیں۔ جبکہ کراچی میں دیگرشہروں کےمقابلےمیں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں۔

    ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دیگر شہروں کے مقابلےمیں اسٹریٹ کرائمز زیادہ ہیں، اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اضافے کی کئی وجوہات ہیں، کراچی کی آبادی میں اضافہ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کی وجہ بنا ہے۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ ضلع شرقی میں رواں سال 945 واقعات ہوئے ہیں ، ضلع شرقی میں 696 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں، ضلع شرقی سے چھینے گئے 117 موبائل اور 24 لاکھ سے زائد کی رقم ریکور کی گئی ، ملزمان سے 28 موٹر سائیکل اور 20 لیپ ٹاپ ریکور کرائے ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

  • کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رضویہ پولیس نے شہر میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈکیتیاں کر کے انٹرنیشنل ٹور کرنے والے 2 ملزمان کو رضویہ پولیس نے گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان ڈکیتیاں کر کے ملائیشیا گھومنے گئے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت سعود اور حبیب کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزمان کا ویڈیو بیان اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ملزمان شہریوں سے موبائل، رقم اور دیگر سامان چھین کرفرار ہوتے تھے۔

    پولیس نے گرفتار ملزمان کے حوالے سے مزید کہا کہ ملزم سعود ملائیشیا سے آکر لوٹ مار کی وارداتیں کرتا تھا، ملزمان سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔

  • کراچی:  موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ  گرفتار

    کراچی: موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سکھن پولیس کی خفیہ اطلاع پر ریڑھی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں، ملزمان مختلف علاقوں سےموٹرسائیکل چوری کرکےسندھ کےعلاقوں میں فروخت کرتےتھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں کی حدود سےچھینی گئی جبکہ ملزمان کی شناخت داؤد، عرفان، ایوب، عبد المجید اور حمید کے نام سے ہوئی۔

    کراچی: ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتارہوکرجیل جاچکے ہیں تاہم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور سٹی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقہ کھارادر سے لیاری گینگ وار (کمانڈر ایاز زہری گروپ )سے تعلق رکھنے والے اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امیر حمزہ اور حارث عرف ناک کٹا کے ناموں سے ہوئی، ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ وایمونیشن بھی برآمد کر لیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزم حارث عرف ناک کٹا لیاری گینگ وار عبدالصمد عرف عرفان کے ساتھ براہ راست رابطے میں تھا، ملزم نے اس کے کہنے پر بھتہ وصولی کی، ملزم فائرنگ کرنے والے مختلف ملزمان کو اسلحہ و ایمونیشن فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سہولت کاری میں بھی ملوث رہا ہے۔

     ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نے جنوری 2024 کو عبدالصمد عرف فرحان کے کہنے پر کمانڈر ایاز زہری گروپ میں شمولیت اختیار کی، 6 جولائی 2024 کو ملزم امیر حمزہ اپنے دیگر ساتھیوں یوسف عرف موٹا، لیاری گینگ وار کمانڈر ایاز زہری، ارسلان پٹنی اور عبدالصمد عرف فرحان کے ساتھ ملکر کھارادر پنجاب کلب زیر تعمیر عمارت میں فائرنگ کی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں ایک مزدور غلام حیدر نبی زخمی ہوا تھا، ملزم کے ساتھی ایاز زہری نے بلڈر سے 2 کروڑ بھتے کی ڈیمانڈ کی تھی اور بھتہ نہ دینے کی صورت میں فائرنگ کی تھی۔

    ترجمان رینجرز نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، ملزمان کے خلاف تھانہ کھارادر میں ایف آئی آر بھی درج ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سٹی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’چنوں گینگ‘ کے 7 ملزمان گرفتار

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’چنوں گینگ‘ کے 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث چنوں گینگ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ نے بتایا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ’چنوں گینگ‘ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں 5 عادی جرائم پیشہ ڈکیت ہیں۔

    ایس ایس پی حفیظ الرحمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبداللہ، ساجد، زاہد، انس، شان، یوسف اور اکرم کے ناموں سے ہوئی ہے، ایک ملزم مسروقہ موبائل فون، اشیا اور اسلحہ ذخیرہ کرنے والا ہے۔

    حفیظ الرحمان نے بتایا کہ ایک ملزم چھینے گئے موبائل فون کے بدلے منشیات فراہم کرنے والا ہے، ملزمان اورنگی سے متصل مختلف علاقوں میں شہریوں کو لوٹتے تھے، ان سے استعمال ہونے والا 5 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان سے 16 موبائل فون اور 4 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلی گئی، برآمد موٹر سائیکلیں پاکستان بازار، مدینہ کالونی، پیر آباد سے چھینی گئی تھی۔

    ایس پی حفیظ الرحمان نے مزید بتایا کہ ملزمان نے اتحاد ٹاؤن، مومن آباد اور مختلف علاقوں میں واردات کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان کی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی موجود ہیں۔