Tag: اسٹریٹ کرائم

  • کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہتھوڑے استعمال ہونے لگے

    کراچی: اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ہتھوڑے استعمال ہونے لگے

    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے مزید بڑھ گئے، کھارادر کے علاقے میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ہتھوڑے کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے سیکیورٹی گارڈ کو ہتھوڑا مار کر زخمی کیا اور موبائل چھین لیا، ملزم نے قریب موجود دیگر شہریوں سے بھی ہتھوڑا دکھا کر لوٹ مار کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کھارادر جماعت خانہ کے قریب واردات کی فوٹیج سامنے آگئی ہے، واردات 2 روز قبل پیش آئی، مقدمہ ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا پاک کالونی بڑا بورڈ میں لیاری گینگ وار کے ملزمان سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ میں پولیس نے 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے۔

    ملزم غلام فرید اور ارسلان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی، گرفتار ملزمان کاشف ڈاڈا گروپ کے کارندے ہیں۔

    ایک اور واقعے میں لیاقت آباد ڈاک خانہ پل پر فائرنگ سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہے، گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی۔

  • جماعت اسلامی کی عید بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کی دھمکی

    جماعت اسلامی کی عید بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دینے کی دھمکی

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کردیا اور  کہا اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر دھرنا دیں گے۔

    امیر جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جو لوگ بھی ان دہشتگردوں کو مینڈیٹ دے رہے ہیں دنیا آخرت میں برباد ہونگے، پوری قوم کی رائے کیخلاف ان لوگوں کو مسلط کیا گیا لیکن عوام کا کام ہے اب خاموش نہ بیٹھیں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور اعلیٰ حکام سے پوچھتا ہوں عوام کا تحفظ کہاں ہے، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت اور قانون نافذ کرنے والوں کا کام ہے، یہاں پر کتنی پٹرولنگ ہوتی ہے تھانوں کو کچھ پتا ہی نہیں ہوتا۔

    حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ جو یہ تباہی کررہے ہیں وہ بھگتیں گے مگر عوام کا کیا قصور ہے، کراچی کے شہریوں کا قصور کیا ہے عوام کے بچے محفوظ نہیں ہیں، والدین بچوں سے کہتے ہیں کوئی موبائل مانگے تو دے دینا، ہمارا کیا قصور ہے کہ ڈاکوؤں کو ہم پر مسلط کردیا جائے۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پایا تو عید کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس پر طویل دھرنا دیں گے، اب عوام کو نکلنا پڑے گا جلد لائحہ عمل کا اعلان کرینگے، یہاں تھانے بکتے ہیں، وزیراعلیٰ کو یہ نہیں معلوم ڈاکوؤں کے پاس توپیں کہاں سے آئیں۔

     ان کا کہنا تھا کہ تھانے میں کوئی اچھا ایس ایچ او ہو بھی تو وہ مجبور ہوتا ہے، ہم نہیں چاہتے کہ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی ہوں، نوجوانوں کو اسلحہ لائسنس دیں تاکہ وہ خود اپنا تحفظ کریں، گلیوں میں رکاوٹیں لگائیں تو کوئی ہٹانے نہ آئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ٹیکسز سے ادارے اور انکی نوکریاں چلتی ہیں، پیپلز پارٹی حکومت کا 16واں سال ہے پولیس میں کیاکیاہے، پولیس کی اکثریت مقامی لوگوں پر مسلط ہوتی ہے، وزیرداخلہ بتائیں اس شہر کے کتنے لوگوں کی پولیس میں نمائندگی ہے۔

  • کراچی میں مسلح خاتون اور مرد نے پھل فروش کو لوٹ لیا

    کراچی میں مسلح خاتون اور مرد نے پھل فروش کو لوٹ لیا

    کراچی: شہر قائد میں جہاں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں اضافہ ہوا ہے وہاں طریقہ واردات بھی تبدیل ہوتا جارہا ہے، اب مرد ڈکیٹ سے ساتھ خاتون بھی شہریوں کو لوٹنے لگی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واردات کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پیش آیا جہاں مسلح خاتون اور مردنے پھل فروش کو لوٹ لیا، تربوز خریدنے کے بہانے مسلح خاتون اور مرد رقم لے کر فرار ہوگئے۔

    متاثری پھل فروش نے بتایا کہ موٹر سائیکل پر آنے والے مرد اور خاتون نے تربوز خریدے جس کی قیمت 680 روپے بنی تو مجھ سے پوچھا 5 ہزار کا کھلا ہے، میں نے کہا کھلا مل جائے گا، پیسے کاٹ کر باقی واپس کردیے۔

    پھل فروش نے بتایا ’ انہوں نے کہا تربوز واپس کرو تم مہنگے دے رہے ہو، میں نے ان کے پیسے واپس کر کے تربوز واپس لے لیے، جیسے ہی ریڑھی پر کھڑا گاہک گیا‘۔

    پھل فروش نے بتایا کہ یہ موٹر سائیکل پر واپس آئے، خاتون نے لیڈیز پرس سے اور مردنے اپنا چھپایا ہوا پستول نکالا، مجھ سے ریڑھیوں کا کیش 60 ہزار 2 موبائل فون چھین لیے۔

    واضح رہے کہ پھل فروش کی جانب سے گلبرگ تھانے میں درخواست دیدی گئی۔

  • اسٹریٹ کرائم کی ریکارڈ وارداتیں، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی  کی سندھ حکومت کو وارننگ

    اسٹریٹ کرائم کی ریکارڈ وارداتیں، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سندھ حکومت کو وارننگ

    کراچی : وفاقی وزیر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سندھ حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہ کیا تو اپنا تحفظ خود کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کی جانب سے شہریوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ایم کیو ایم رہنماؤں ، اراکین اسمبلی اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اسٹریٹ کرائم پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر میں چور اور سپاہی دونوں مقامی نہیں ، سندھ حکومت کو آخری وارننگ دے رہے ہیں اگر اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہ کیا اور اگر تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کو خود اپنی حفاظت کریں گے۔

    ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ عیدکے بعد ایم کیوایم پاکستان اپنےتحفظ میں آزاد ہوگی ، ہم اپنی عزت اورجان ومال بچانےسڑکوں پر نکلیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انڈر ورلڈ کے زریعے سندھ کی زمینوں پر قبضہ کرکے کرپشن کے پیسے کو وائٹ کیا گیا ، ان سے پندرہ سال کی لوٹ مار کا حساب لینا ہے۔

    ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ تمام تر جبر کے باوجود اپنا مینڈیٹ واپس لیا ، اب جعلی ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں سے قابض جماعت کو سندھ سے بھاگنا ہے۔

  • کراچی : اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کے  اہم انکشافات

    کراچی : اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کے اہم انکشافات

    کراچی : اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزمان زیادہ تر وارداتیں شام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے وقت کرتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی امجدحیات نے بتایا کہ ملزمان میں ذیشان ساغراورعدنان عرف ڈان شامل ہیں ، ملزمان سےاسلحہ اور 14موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔

    امجد حیات کا کہنا تھا کہ ملزمان نےدوران تفتیش کئی انکشاف کئے، 4 رکنی ڈکیت گروہ چھینےگئےموبائل احمد نیازی کوفروخت کرتاہے اور ملزمان لوٹ مارمیں مزاحمت پرگولیاں چلانے سے دریغ نہیں کرتے۔

    انھوں نے بتایا کہ چندروزقبل بغدادی میں ڈکیتی مزاحمت پرشہری پرفائرنگ کی، چھیننےہوئےموبائل فونزکےآئی ایم ای آئی حسین افغانی تبدیل کرتاہے، فی فون آئی ایم ای آئی تبدیل کرنےکے5سے8 ہزار دیے جاتےہیں۔

    ملزمان کا واردات میں استعمال اسلحہ10ہزارمیں راشد سے خریدنے کا انکشاف کیا ، ملزمان زیادہ تر وارداتیں شام کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے وقت کرتے تھے۔

    امحد حیات کا کہنا تھا کہ ملزمان کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ملزمان سےبرآمدموبائلز اور اسلحہ چیک کیا جارہا ہے، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • پولیس وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    پولیس وردی پہن کر جرائم کی وارداتیں کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردی پہن کر منشیات فروش اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس بنیاد پر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ کار کارروائی کی، اس دوران منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کے سرغنہ کر گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عطااللہ، عدنان خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان  کے قبضے سے پولیس یونیفارم، پولیس کے جعلی کارڈز، 2 پستول اور منشیات بھی برآمد ہوا ہے، ان میں ملزم عطااللہ منشیات کے بین الاصوبائی اسمگلنگ گروہ کا سرغنہ ہے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم خیبر پختونخوا سے منشیات منگواتا ہے اور کراچی میں نو عمر افراد کے ذریعے سپلائی کرتا تھا، ملزم منشیات کی خریداری کیلئے مختلف اکاؤنٹس کا استعمال کرتا تھا۔

    ترجمان رینجرز نے بتایا کہ بھاری رقوم خیبر پختونخوا میں اپنے ساتھیوں کو بھجواتا تھا، ملزمان پولیس وردی پہن کر اسٹریٹ کرائم وارداتیں کرتے تھے۔

    ترجمان رینجرز نے مزید بتایا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور منشیات سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ماں بیٹے سمیت گرفتار

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ماں بیٹے سمیت گرفتار

    کراچی : شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کی واردات میں ملوث ماں کو بیٹے سمیت گرفتار کرلیا گیا، گرفتارماں اور بیٹےکا گروہ گزشتہ7مہینےسے سرگرم تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے ماں بیٹے پر مشتمل مبینہ ڈکیت گروہ کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمہ عائشہ اور ملزم حارث سے پستول، چرس اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

    فرئیر پولیس کی جانب سے چوہدری خلیق الزمان روڈپر کارروائی کی گئی ، ملزمہ کی رہائش کیماڑی میں ہے، جسے ویمن پولیس کےحوالے کردیا ہے۔

    گرفتار ماں اور بیٹے سیلانی سگنل پر خاتون سے پرس چھین کر فرار ہوئے تھے اور گروہ گزشتہ7مہینےسے سرگرم تھا تاہم ملزمان نے کچھ وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے وارداتوں کے لیے اسلحہ کے کیماڑی سے خریدا تھا، نائن ایم ایم ہتھیار بیس ہزار روپے میں ماں بیٹے کو بیچے گئے تھے۔

    حکام نے بتایا کہ ماں اور بیٹے کے خلاف فیرئیر تھانے میں دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری، بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیساتھ اغوا برائے تاوان بھتہ خوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹیزن پولیس لیژن کمیٹی ( سی پی ایل سی) نے کراچی میں ہونے والی 10 ماہ میں جرائم سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں یومیہ 100 موٹر سائیکلیں چوری اور چھینی جاتی ہیں، رواں سال اب تک کراچی والوں سے 50 ہزار موٹرسائیکلیں چوری و چھینی گئیں ہیں۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سال صرف سمتبر 2023 تک شہریوں کی ڈھائی ارب کی موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، جس میں چوری موٹر سائیکل کی تعداد 43951 ہے، انہی 10 ماہ میں 5876 موٹر سائیکلیں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 1703 کاریں چوری کی گئیں جس میں 212 گاڑیوں کو اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صرف ماہ اکتوبر میں 4 ہزار 396 موٹرسائیکل چوری کی گئیں جس میں 817 موٹر سائیکلوں کو اسلحہ کے زور پر چھینا گیا جبکہ 182 کراچی کے شہری اپنی گاڑی سے محروم ہوئے۔

    سی پی ایل سی کی رپورٹ کے مطابق صرف اکتوبر میں شہریوں کو 2 ہزار 446 موبائل فونز سے محروم کیاگیا، جس میں سے 51 موبائل فون برآمد کیے گئے، اس کے علاوہ اس ماہ اغوا برائے تاوان کے 3 اور بھتہ کوری کے 10 مقدمات رپورٹ ہوئے

    رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ چھینی جانے والی موٹر سائیکلیں بلوچستان منتقل کردی جاتی ہیں اور کباڑیوں کو فروخت کی جاتی ہیں۔

  • پیٹرول پمپ کیشئر سے 17 لاکھ لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    پیٹرول پمپ کیشئر سے 17 لاکھ لوٹنے والا ڈکیت گینگ پکڑا گیا

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی خفیہ اطلاع پر کورنگی میں مشترکہ کارروائی کے دوران پیٹرول پمپ لوٹنے والے ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

      ترجمان رینجرز کے مطابق ڈکیتی  اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے گرفتار ملزمان میں سرغنہ دلشاد علی، یعقوب عرف لاہوری اور علی حسن شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    ترجمان کا  بتانا ہے کہ ملزم نے اعتراف کیا کہ 16 جون کو بلال چورنگی کے قریب پیٹرول پمپ کیشئر کو لوٹا تھا، ملزمان 17 لاکھ روپے کیش لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے، دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کو قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کا اہم  انکشاف

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کا اہم انکشاف

    کراچی : شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ روز تین سے چار وارداتوں کا ٹارگٹ لے کر نکلتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن اقبال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی میں سر سید یونیورسٹی کے قریب واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، گرفتار ملزمان میں گینگ کے 4 کارندے شامل ہیں، جن کی شناخت ظریف ,جگنو، حیدر اور سلمان کے ناموں سے ہوئی۔

    گرفتار ملزمان سے چھینا ہوا سامان لیپ ٹاپ ،موبائل فونز اور کیش برآمد کرلیا گیا جبکہ ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ دو پسٹل اور دو موٹر ساٸیکلیں بھی برآمد ہوئی۔

    گرفتار ملزمان کا انکشاف کیا کہ وہ روز تین سے چار وارداتوں کا ٹارگٹ لے کر نکلتے تھے۔

    پولیس کے مطابق ملزمان یونیورسٹی روڈ ،راشد منہاس روڈ سر سید یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر اور مبینہ ٹاؤن عزیز بھٹی کی حدود میں وارداتیں کیں ہیں۔

    ملزمان لیڈیز سے پرس اور موٹر ساٸیکل سواروں سے کیش اور موبائل فون چھینتے تھے۔