Tag: اسٹریٹ کرائم

  • ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف

    ایڈیشنل آئی جی کراچی کا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اعتراف

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کااعتراف کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے نیسائٹ ایسوسی ایشن کے صنعتکاروں سے خطاب میں شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافے کااعتراف کیا۔

    جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کو مہنگائی اور بے روزگاری سے جوڑتے ہوئے بڑے جرائم کی شرح میں کمی کا بھی دعوی کردیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایاکہ صنعتکارپرحملے کے کیس میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، پولیس کے نظام کو اسمارٹ کارڈ سسٹم سے منسلک کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے آٹھ سو پولیس اہلکاروں کو سی پیک سکیورٹی سے واپس بلایا جارہا ہے۔

  • وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے میں‌ اسٹریٹ کرائم کی 4 وارداتیں

    اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں اسٹریٹ کرائم بڑھنے لگے، ایک گھنٹے کےدوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتوں میں ملزمان شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

    اسلام آباد میں ایک گھنٹے کے دوران اسٹریٹ کرائم کی چار وارداتیں ہوئیں، پولیس کا کہنا ہے تمام وارداتیں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کیں۔

    پولیس نے بتایا کہ پہلی واردات میں فیض آباد کے قریب شہری سے موبائل فون چھینا گیا، دوسری واردات میں اقبال ٹاؤن میں پٹرول پمپ سے شہری سے پیسے لوٹے گئے۔

    پولیس کے مطابق تیسری واردات میں سیکٹر ایف ٹین مرکز سےخاتون کاپرس چھین لیا گیا جبکہ چوتھی واردات میں سیکٹر ایف سیون ٹوسےشہری کی گاڑی چوری ہوئی۔

    حکام کا کہنا ہے کہ وفاقی پولیس نے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • 3100 پولیس اہلکار کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز سے نمٹنے کے لیے تیار

    کراچی : پولیس ٹریننگ سینٹرز سے 3100 پولیس اہلکار شہر میں اسٹریٹ کرائم کریمنلز کیخلاف کارروائی کیلئے بھیج دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ کی ہدایات پر اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے حکمت عملی تیار کر لی ۔

    کراچی کے پولیس ٹریننگ سینٹرز سے 3100 پولیس اہلکار شہر کے تینوں زونز میں اسٹریٹ کرائم کریمنلز کیخلاف کارروائی کیلئے بھیج دیے گئے۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سے 1 ہزار اہلکاروں کو ساوٴتھ زون اور شاہد حیات پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد سے نو سو اہلکاروں کو ویسٹ زون بھیجا گیا ہے۔

    حکم نامے میں بتایا گیا کہ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد سے 1200 پولیس اہلکاروں کو ایسٹ زون بھیجا گیا ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سینٹرز سے فیلڈ میں آنیوالے اہلکاروں کو تھانیداروں کی نگرانی میں رش آوورزمیں اسٹریٹ کرائمز کے حوالے سے ہاٹ اسپاٹ پرتھانہ پولیس کیساتھ تعینات کیا جائے گا۔

    اہلکاروں کی مدد سے پولیس اسنیپ چیکنگ اور گشت میں بھی بہتری آئے گی ، اسٹریٹ کرائم کے سدباب کیلئے اہلکار تین شفٹوں میں سڑکوں پر تعینات کئے جائیں گے۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا جن کے قابو، سفاک ڈکیت نے مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کردیا

    کراچی: شہر قائد میں ڈاکو بے لگام ہوگئے،کورنگی نمبر  6 کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک اور شخص نے اپنی جان گنوا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے کے مطابق کورنگی نمبر 6 کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ قیول ڈکیتوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا،  زخمی کو فوری طور پر اسپتتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ کر جاں بحق ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 18 سالہ قیوم کے نام سے ہوئی ہے،  پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، اس واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کررہے ہیں۔

    دوسری جانب دو روز قبل کورنگی ایریا میں ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان بھی دم توڑ گیا،  نوجوان فیضان کو دو روز قبل ڈاکو نے مزاحمت کے دوران گولیاں ماری تھیں۔

    فیضان کو تین گولیاں لگی تھیں ایک ہاتھ ایک پاؤ اور تیسری سینے میں لگی تھیڈاکٹر کے مطابق سینے میں لگنے والی گولی باہر نہ نکل سکی تھی اور گردوں میں پھنس گئی تھی۔

  • دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشتگردی کا آغاز کس نے کیا تھا، وسیم اختر کا شرجیل میمن کے بیان پرردِعمل

    دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشتگردی کا آغاز کس نے کیا تھا، وسیم اختر کا شرجیل میمن کے بیان پرردِعمل

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے بیان پر ردِعمل دیا ہے۔

    تفصیلاے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سینئر رہنما وسیم اختر نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن کے بیان پر اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا جانتی ہے کراچی میں دہشت گردی کا آغاز کس نے کیا تھا۔

    وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کے عوام کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیاجارہا، میں نے سیاسی پریس کانفرنس نہیں کی میں نے کراچی کے مسائل کو سامنے رکھا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وجہ سےلوگ مررہے ہیں، پولیس کراچی میں امن قائم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،  ہمارے شہر میں لڑکے مارے جارہے ہیں اور یہ مذاق سمجھ رہے ہیں۔

    کراچی سے بھتہ خوری پرچیاں ختم ہوگئی ہیں، شرجیل میمن

    واضح رہے کہ شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں وسیم اخترکی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتا، دنیاکےتمام میٹروپولیٹن سٹی میں اسٹریٹ کرائم ریشو زیادہ ہوتا ہے، لیکن کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں۔

  • کراچی  میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی

    کراچی میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی

    کراچی : شہر قائد میں رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب جا پہنچی، گذشتہ سال کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لوٹ مار کی وارداتیں بدستور جاری ہے ، رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 73ہزار کے قریب پہنچ گئیں۔

    سال 2021 کی نسبت 2022 میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 11 فیصد اضافہ ہوا، 2021 کے دس ماہ میں 65 ہزار901 جبکہ 2022 میں اسی عرصے میں 72 ہزار 941 وارداتیں ہوئی۔

    شہر میں رات کے اوقات میں اسنیپ چیکنگ اور شاہین فورس کے قیام کے باوجود اکتوبر میں ستمبر سے زیادہ وارداتیں زیادہ ریکارڈ ہوئیں۔

    ماہ اکتوبر میں اسٹریٹ کرائم کی 7ہزار 789 وارداتیں رپورٹ ہوئیں اور گاڑی چوری کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

    ماہ اکتوبر میں موٹرسائیکل چوری و چھینے جانے کی 5ہزار42وارداتیں ہوئیں اور شہری 215 گاڑیوں سے محروم ہوئے۔

    کراچی میں اسلحے کے زور پر اکتوبر میں 2ہزار 232 موبائل فونز بھی چھینے گئے۔

  • ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹنے والے اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس نے 4 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیے، ملزمان ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سرسید ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے 8 رکنی اسٹریٹ کرمنل گینگ کے 4 کارندے گرفتار کرلیے۔

    گرفتار ملزمان میں نوید، ساگر عباسی، آصف اور رضا عباس شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 10 موبائل فون، 4 پستولیں، 8 راؤنڈ، پرس اور موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قیوم آباد اور سرجانی ٹاؤن کے رہائشی ہیں اور قیوم آباد سے سرجانی کے روٹ پر وارداتیں کرتے ہیں۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ بلوچ کالونی پل، حسن اسکوائر برِج، لیاقت آباد برج اور ناگن چورنگی برِج پر ٹریفک جام کے دوران شہریوں کو لوٹ کر فرار ہوجاتے تھے۔

    ملزمان کا 8 رکنی گروہ ہے جس کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

    ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ موٹر سائیکلوں پر سوار چائے کے ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔

    گینگ کے بقیہ ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی جاری ہے اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کی سرسید پولیس سے ایک ہفتہ قبل بھی مڈ بھیڑ ہوئی تھی جس پر ملزمان پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • کراچی میں پارٹ ٹائم  اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی میں پارٹ ٹائم اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے شہر قائد میں پارٹ ٹائم اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاقت آباد اور انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ملزم عمیرپارٹ ٹائم میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتاتھا اور ڈیڑھ ماہ قبل کےای ملازم سےموبائل فون چھینا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے کے ای ملازم کا چھینا گیاموبائل فون برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم عمیرکاساتھی پہلےہی گرفتار ہوکرجیل جاچکا ہے۔

  • کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: کفن لینے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام نہ کی جاسکی، کفن لینے کے لیے آنے والا شخص سرد خانے کے باہر لٹ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں کفن لینے کے لیے آنے والے شخص کو سرد خانے پر لوٹ لیا گیا، مسلح ملزمان جنید نامی شہری کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری جنید کا کہنا ہے کہ بھتیجے کا انتقال ہو گیا تھا اس کے لیے کفن لینے آیا تھا، موٹر سائیکل کھڑی کرتے ہی 2 ملزمان آئے اور پستول نکال لی۔

    جنید کے مطابق ملزمان نے مجھ سے چابی مانگی اور پستول کا چیمبر زور سے کھینچا، میں نے ڈر کے مارے چابی دے دی اور سرد خانے کے اندر بھاگ گیا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم کی نماز جنازہ کے بعد پولیس کے پاس جائیں گے۔

    خیال رہے کہ شہر قائد ایک بار پھر لٹیروں اور ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ چکا ہے، ستمبر کے وسط میں جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 60 شہریوں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

    اس عرصے میں اسٹریٹ کرائم کی یومیہ ڈھائی سو وارداتیں ہوتی رہیں۔ 8 ماہ میں 36 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں، 1500 کاریں اور 19 ہزار سے زائد موبائل فون چھیننے کی رپورٹس درج کی گئیں۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کو رات 8 سے 11 بجے تک شہر میں اسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    پولیس کو رات 8 سے 11 بجے تک شہر میں اسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کےدوران اہلکارمشکوک افرادکوروک کر تلاشی لیں گے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ اسنیپ چیکنگ سےجرائم پیشہ افرادکی نقل و حرکت مشکل ہوگی۔

    گذشتہ روزاسپیشل برانچ پولیس نے کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیار کی تھی اور کس اضلاع میں کون سے ڈاکوسرگرم ہے ، اس حوالے سے رپورٹ پولیس کو ارسال کردی تھی۔

    فہرست میں شہر میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونےکی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی کے 2اضلاع شرقی اوروسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں ، رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہے۔

    اسپیشل برانچ کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی کے 33مقامات پرزیادہ وارداتیں ہوئی ، نیپا چورنگی، سفاری پارک، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن ہاٹ اسپاٹس ہیں۔